yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

’اسٹیبلشمنٹ لوگوں کو ایک مخصوص جماعت میں شمولیت کیلئے مجبور کررہی ہے‘

Web Editor May 17, 2018 1 min read
Prime Minister's family has been mired in Panama Leaks, Liaquat Baloch
Share this:

پشاور: متعدد مذہبی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو ماضی کی طرح انتخابات سے قبل لوگوں پر دباؤ ڈال کر وفاداریاں تبدیل کرانے کا حربہ ترک کردینا چاہیے۔

'Establishment is forced peoples to join in a specific party'ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی طرح اسٹیبلشمنٹ اب بھی لوگوں کو ایک مخصوص جماعت میں شمولیت کے لیے مجبور کررہی ہے۔ لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ گزشتہ 7 دہائیوں سے یہی حربے استعمال کررہی ہے، اسٹیبلشمنٹ نے فیلڈ مارشل ایوب خان کو کامیاب کرانے کے لیے کنوینشن لیگ بنائی اور اسی طرح ضیاء الحق اور پرویز مشرف نے بھی اِنہی پالیسیز پر عمل کیا۔

انہوں نے الیکشن کمیشن اور عدلیہ پر زور دیا کہ شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ اب جب کہ عام انتخابات قریب آچکے ہیں ہماری اسٹیبلشمنٹ لوگوں کی وفاداریاں تبدیل کرانے اور ایک مخصوص جماعت میں شمولیت کے لیے لوگوں کو مجبور کرنے میں مصروف ہے جبکہ یہ چالیں ہمارے قومی مفاد میں نہیں۔ اس موقع پر لیاقت بلوچ نے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ کسی بھی طرح کی الجھن سے بچنے کے لیے نگران وزیراعظم کے نام کا اعلان جلد کردیں۔

پریس کانفرنس کے دوران جب لیاقت بلوچ سے نواز شریف کی جانب سے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات پر کمیشن بنانے کے مطالبے کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسے شخص کو جو 3 مرتبہ وزیراعظم رہ چکا ہو بیانات دیتے ہوئے محتاط رہنا چاہیے۔ اس کے ساتھ انہوں نے اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں کی بھی مذمت کی جس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے سبب 60 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوگئے تھے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی یروشلم میں سفارت خانہ منتقل کرنے پر تنفید کا نشانہ بنایا۔

اس حوالے سے انہوں نے ترکی کے ان اقدامات کی تعریف کی جس میں ترکی نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلانے اور اسرائیلی فوج کی جارحیت پر گفتگو کے لیے آرگنائزیشن آف اسلامک کو آپریشن یا اسلامی ممالک کے تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کا اجلاس بلانے کی درخواست دی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے واقعات کی باقاعدہ تحقیقات کی جانی چاہیے تا کہ ذمہ داروں کا تعین کیا جاسکے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے دیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں سے اتحاد میں شمولیت کے لیے رابطے میں ہے، اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ایم ایم اے آئندہ انتخابات میں اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔

اپنی گفتگو میں انہوں نے مزید بتایا کہ متحدہ مجلس عمل، الیکشن کمیشن میں روایتی انتخابی نشان کتاب کے لیے درخواست جمع کرائے گی، ان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں خیبرپختونخوا ایم ایم اے کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے اور ہم رمضان میں اور اس کے بعد بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم ایم اے رمضان کے دوران قرآن کانفرنس اور افطار پارٹی کا اہتمام کرے گی جبکہ عید کے بعد پشاور، کراچی، کوئٹہ اور دیگر بڑے شہروں میں ریلییوں کا انعقاد کیا جائے گا اور کراچی کے لیے ٹرین مارچ بھی نکالا جائے گا۔ انہون ںے دعویٰ کیا کہ مذہبی جماعتوں کے اتحاد نے سیکیولر عناصر کو پریشان کردیا ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The comedy movie released the first trailer of the 'Wedding Wedding'
Previous Post کامیڈی فلم ‘ڈیسٹینیشن ویڈنگ کاپہلاٹریلر جاری
Next Post بی ایس یدیوراپا نے کرناٹک کے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھالیا
BS Yeddyupapa took oath of the Chief Minister of Karnataka

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.