yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ای این ٹی فزیشن

Yes 2 Webmaster December 22, 2015 1 min read
ENT Physician Patient
Share this:
ENT Physician Patient
ENT Physician Patient

تحریر : شاہد شکیل
انسانی جسم میں پائی جانے والی ہزاروں بیماریوں سے عام انسان بے خبر اور لاعلم ہے کیونکہ عام طور پر ہر انسان نزلہ زکام اور بخار میں مبتلا ہونے یا فریکچر کی صورت میں ہی جانتا ہے کہ نزلہ زکام ہوگیا ،بخار میں مبتلا ہے یا کھیل کود اور مختلف حادثات میں ہڈی ٹوٹ گئی ہے اور عام طور پر تقریباً ہر انسان نزلہ زکام میں مبتلا ہونے کو بیماری سمجھتا ہی نہیں اسے معمولی ،غیر اہم سمجھ کر یا ڈاکٹر کے خوف سے اپنے اندر پالتا رہتا ہے اور جب وہ معمولی اور غیر اہم بیماری زخم یا ناسور بن جاتی ہے تب بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے اور کئی بار جان لیوا بھی ثابت ہوتی ہے کیونکہ معمولی سے معمولی خراش اور سوزش بھی خطرناک انفیکشن میں تبدیل ہونے پر آپریشن تھیٹر پہنچا سکتی ہے، صحت سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کسی قسم کی جسمانی تکلیف میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے۔عام طور پر نزلہ زکام کا وائرس ان افراد پر فوری اٹیک کرتا ہے جن کا مدافعتی نظام کمزور ہو یہ وائرس آب و ہوا کی تبدیلی یا کسی دوسرے فرد سے بھی ایک کمزور مدافعتی نظام رکھنے والے انسان کو فوری جکڑ لیتا ہے

اس کا آغاز عام طور پر گلے کی خراش سے نزلہ زکام اور بخار کی علامت کے بعد کانوں تک پہنچتا ہے اور شدید تکلیف میں مبتلا کرتا ہے کان کے اس درد کو طبی زبان میں اوٹیٹس کہا جاتا ہے اور فوری علاج نہ کروانے کی صورت میں نہایت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ علاج نہ کروانے کی صورت میں سماعت کی محرومی اور کسی حد تک جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔اکثر بے ضرر ،اتفاقی یا لاپرواہی سے سردی لگ جانے کی صورت میں اس معمولی لیکن خطرناک بیماری کا آغاز ہوتا ہے کچھ دنوں بعد کانوں میں سوئیاں چبھنے لگتی ہیں جس سے کانوں میں تکلیف کے ساتھ سماعت کو بھی خلل پڑتا ہے اور یہی وہ موضوع وقت ہوتا ہے

جب فوری ای این ٹی ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے کیونکہ کان کا درد ناخوشگوار ہی نہیں بلکہ بروقت علاج نہ کیا جائے تو سنگین پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیںایسے کان کے درد کا مطلب طبی لحاظ سے ناک ، کان اور گلے کے درمیانی خلا میں خطرناک وائرس کی موجودگی اور بیکٹریل اٹیک ہوتا ہے جس سے تینوں اورگان متاثر ہو سکتے ہیں۔ جرمنی کے شہر بِیلی فیلڈ کے ایک کلینک میں کئی سالوں سے ریسرچ کرنے والے ای این ٹی ڈاکٹر پروفیسر ہولگر سود ہوف جو چیف فزیشن بھی ہیں کا کہنا ہے کان کے درد کی وجوہات اکثر ان کے درمیانی خلا میں کافی ہوا کا فقدان ہے

جب وائرس کا اٹیک ہوتا ہے تو اکثر گلا اور ناک اس کا ٹارگٹ ہوتے ہیں بعد میں یہ بیکٹیریا کانوں میں پھیل جاتے ہیں جو سپر انفیکشن کا روپ دھارتے ہیں کان ،گلے ، ناک اور حلق کے درمیان ہوا سے محروم رہنے سے ان کا پھیلاؤ جاری رہتا ہے اور انسان اوٹیٹس میں مبتلا ہو جاتا ہے جس کے سبب کانوں میں شدید تکلیف ہوتی ہے اکثر اوقات سماعت سے بھی محروم ہو جاتا ہے لیکن بروقت علاج سے وائرل انفیکشن پین کلرز ادویہ کے استعمال سے تکلیف ،خارش اور سوزش کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے،ان تکالیف کے خاتمے میں اینٹی بائیوٹک کا اہم کردار ہوتا ہے،کیونکہ کسی دوسری ادویہ کے تجربات کرنے کی بجائے عام طور پر ای این ٹی ڈاکٹرز اینٹی بائیوٹک ہی استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیںاور تین دنوں کے اندر وائرس کا خاتمہ ہو جاتا ہے جس سے مریض مزید پیچیدگی سے بچ جاتا ہے لیکن علاج نہ کروانے کی صورت میں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑتاہے ،مثلاً اگر انفیکشن کانوں کے اندرونی حصے میں پھیل جائے تو سماعت متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ مکمل طور پر بہرے پن میں بھی مبتلا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے

کئی کیسسز میں آپریشن بھی ناگزیر ہوتا ہے علاوہ ازیں انفیکشن سے خون کی سرکولیشن متاثر ہونے کے ساتھ دماغی خلیات میں پھیل جانے سے زندگی کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے بیکٹیریل انفیکشن میں طویل انتظار کرنا خطرناک اور موت کو دعوت دینا ہے ،ایسے حساس موقعوں پر کوئی ڈاکٹر گھر یلو یا قدیم علاج کا مشورہ نہیں دیتا کیونکہ سوائے ڈاکٹر کے کوئی نہیں جانتا یہ تکلیف مختصر مدت ہے یا کان ناک اور گلے میں کس حد تک انفیکشن ہو چکی ہے جو اینٹی بائیوٹک سے ہی ختم کی جا سکتی ہے۔

کان کی تکلیف کے آغاز میں کوئی نہیں جانتا کہ کیوں تکلیف ہو رہی ہے اس لئے ماہرین کا کہنا ہے نزلہ زکام کی صورت میں ہمیشہ ناک کے اندر جمع شدہ مواد کو بذریعہ رومال یا ٹشو پیپرز باہر نکالا جائے نہ کہ اندر یا اوپر کھینچا جائے اس صورت میں صرف ناک ہی نہیں بلکہ دیگر جسمانی اعضاء پر شدید دباؤ پڑتا ہے جو کانوں کے ساتھ ساتھ دماغ کو بھی متاثر کرتا ہے اس لئے اوٹیٹس سے بچاؤ کیلئے ہمیشہ تازہ ہوابہت اہم ہے علاوہ ازیں جسم کو گرم رکھنا ، نزل سپرے کے قطروں کاا ستعمال وِکس اور گرم ٹوپی سے سر کو ڈھانپنا نہایت ضروری ہے۔

Shahid Sakil
Shahid Sakil

تحریر : شاہد شکیل

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
True Lover
Previous Post ابھی ہم تمہارے ہیں
Next Post تین کردار
Pakistan

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.