yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ٹی 20 ورلڈ کپ کا نیا عالمی چیمپئین کون۔۔؟

F A Farooqi April 2, 2016 1 min read
England Vs West Indies
Share this:
England Vs West Indies
England Vs West Indies

تحریر: اصغر علی جاوید
ٹی 20ورلڈ کپ کا نیا عالمی چیمپئین کون ہوگا یہ تاج کس کے سر سجے گا اس کا فیصلہ آج (بروز اتوار) ایڈن گارڈن کو لکتہ ( بھارت) کے تاریخی سٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین میدان سجے گا ٹی20ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی سات سات وکٹوں سے کامیابی انگلینڈ کی ٹیم نے فیورٹ نیوزی لینڈ کی ٹیم کا پہلی مرتبہ فائنل کھیلنے کا خواب چکنا چور کردیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں کالی آندھی نے میزبان بھارت کو ان کے اپنے ہوم گرائونڈ اور کرائوڈ میں دھول چٹا دی ٹی20 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ سٹیڈیم میں فیورٹ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلا گیا نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے دس اوروں میں بہترین آغاز کرنے کے باوجود آخری دس اوروں میں مڈل آرڈر بیٹنگ فیل ہونے کے باعث کوئی بڑا سکور نہ کرسکی انگلش بولرز نے آخری دس اوورز میں زبر دست بائولنگ کر کے کیوی بلے بازوں کوصر ف62رنز بنانے دئیے نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ20اوورز میں 153 رنز بنا سکی جس میں کولن منر46،کپتان ولیمسن32 اور کورے انڈرسن کے28رنز قابل ذکر تھے

اس کے جواب میں انگلش اوپننگ بلے بازوں نے ابتدائی 8 اوروں میں جارحانہ بیٹنگ کر کے میچ کو یک طرفہ بنا دیا انگلینڈ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 17.1اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے میچ میں سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا جس میں جیسن روئے نے 78رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا بٹلر نے 32رنز اور جوروٹ 27رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے دوسراسیمی فائنل میزبان بھارت اور ویسٹ انڈیز کے مابین وینکھڈے سٹیڈیم ممبئی میں کھیلا گیا جس میںویسٹ انڈیز(کالی آندھی)نے ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد میزبان بھارت کو سات وکٹوں سے پچھاڑ کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا بھارت کے افتتاحی بلے بازوں روہت شرما اور اجنکا ریحانے نے شاندار آغاز کیا بھارت کی پہلی وکٹ62کے سکو ر پر گری جب روہت شرما43رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے اس وقت دنیا کرکٹ کے ایک بڑے بلے باز ورات کوہلی بلے بازی کے لئے میدان میں آئے اور آتے ہی چھا گئے

India
India

انہوں نے وکٹ کی چاروں طرف شارٹ لگا کر 89رنز کی شاندار اننگ کھیل کر بھارت کی ٹیم کو ایک بڑا ٹارگٹ فراہم کرنے میں مین کردار ادا کیا بھارت کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 192رنز بنانے میں کامیاب ہوگئی ویسٹ انڈیز کی ٹیم ایک بڑے ہدف کو عبور کر نے کے لئے میدان میں اتری لیکن ویسٹ انڈیز کی اننگز کا آغاز زیادہ اچھا نہ تھا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے معروف بلے باز کرس گیل دوسرے اوور میںصرف 5رنزبنا کر بولڈ ہوگئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو دوسرا نقصان 19کے مجموعی سکور پر سیموئلز کی وکٹ کا اٹھانا پڑا وہ صرف8رنز بنا سکے اس کے بعد چارلس اور سمینز نے مل کرشاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جارحانہ سٹروک کھیلے اس دوران دو مرتبہ لینڈل سمینز کیچ آئوٹ ہوئے مگر دونوں مرتبہ خوش قسمتی سے آئوٹ ہونے سے بچ گئے کیونکہ دونوں بار گیند نو بال قرار دے دی گئی

ویسٹ انڈیز کی تیسری وکٹ116کے مجموعی سکور پر گری جب ویسٹ انڈیز کے اوپنر چارلس52رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے آنے والے کھلاڑی آندرے رسل نے آتے ہی بھارتی بولرز کی بولنگ پر چوکوں اور چھکوں کی بارش کردی اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 19.4اوورز میںہدف حاصل کر کے کامیابی سے ہمکنار کردیا سمینز نے82اور آندرے رسل 20گیندوں پر43رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ان کی اننگز میں3چوکے اور4چھکے شامل تھے شاندار اور جارحانہ بلے بازی پر سمینز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا کالی آندھی کی جیت اور بھارت کی شکست پر پورے سٹیڈیم میں سناٹا چھا گیا اور شائقین پر سکتہ تاری ہوگیا اور بعض شائقین اپنی ٹیم کی شکست پر روتے رہے.

Asghar Ali Javed
Asghar Ali Javed

تحریر: اصغر علی جاوید

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Corruption
Previous Post معصوم’ اور بیضرر نظام
Next Post جنوبی پنجاب میں سرچ آپریشن، 205 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.