yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ناگزیر

MH Kazmi June 10, 2017 1 min read
Elimination of load-shedding inevitable
Share this:

دنیا بھر میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مسائل میں کمی اور وسائل میں اضافہ ہوتا جاتا ہے لیکن ایک پاکستان ہے جہاں مسائل میں دن بہ دن اضافہ اور وسائل میں کمی ہو تی جا رہی ہے۔بے شمار مسائل میں گھیرے پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بجلی کا بحران (لوڈشیڈنگ) ہے۔ یہ واحد مسئلہ ہے جس سے ہر عمر اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ متاثر ہیں۔اس لوڈشیڈ نگ کی مرہون منت پاکستانی عوام کا کاروبار تباہ وبر باد اور زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔ اس انرجی بحران کی وجہ سے انڈسٹری تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے اور بے روزگاری میں کافی اضافہ ہورہاہے۔لوڈشیڈنگ کے خلاف روز روزہونے والے احتجاج اور فسادات نے مزید مشکلات پیدا کر رکھی ہیں۔افسوس ناک بات یہ ہے کہ وقت گزرنے کہ ساتھ ساتھ یہ مسئلہ شدت اختیارکرتاجارہا ہے۔

ہماری سابقہ حکومت نے اس مسئلہ کو سنجیدہ نہ لیتے ہوئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اُٹھائے جس کی سزا آج عوام بھگت رہی ہے۔تاہم 2013 میں برسر اقتد ار آنے والی جماعت مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات سے قبل عوام کی اس مسئلہ پر خصوصی توجہ دلواتے ہوئے لوڈشیڈنگ سے نجات کیلئے لوگوں کوسبز باغ دکھائے۔شہباز شریف صاحب نے اقتدار ملنے کی صورت میں 6 ماہ میں اس عذاب سے نجات دلانے کے وعدہ کیا اور عوام کی خوب ہمدردیاں سمیٹیں۔ عوام نے مسلم لیگ (ن)کے منشور سے اتفاق و اعتماد کرتے ہوئے نواز شریف ،شہباز شریف کو کامیاب کرایالیکن آج چار سال اقتدار کے مزے لوٹنے کے بعد بھی حکمران صرف وعدے اور دعوے کرتے ہی نظر آر ہے ہیںجبکہ عوام آج بھی لوڈشیڈنگ کی آگ میںویسے ہی جل رہی ہے جیسے آج سے چار سال پہلے ۔ایسا ہرگز نہیں کہ حکمران ہاتھ پر ہاتھ دہرے بیٹھے رہے بلکہ پنجاب اور حکومت پاکستان نے لوڈشیڈنگ کے حل کیلئے کئی پاور پراجیکٹ شروع کیے ،جن پر عوام کا پیسہ پانی طرح بہا یا جا رہاہے ان پراجیکٹ میں سے اکثر منصوبے آپریشنل بھی ہوگئے لیکن اس کے باوجود بھی عوام کو اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اس قیامت خیزگرمی میں برداشت کرنا پڑرہی ہے۔

اربوں روپے قومی خزانے سے توانائی منصوبوں اور کروڑوں اخبارات میں اشتہارات پر خرچ کرنے کے بعد بھی حکومت پاکستان عوام سے کیے اپنے وعدے وفا نہ کرسکی۔ لوڈشیڈنگ کی موجودہ صورت حال ہماری گورنمنٹ اور اداروں کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ہر ذی شعور پاکستانی سوچتا ہے کہ آخر کیا وجہ ہے کہ اربوں روپے قومی خزانے سے خرچ کرنے اور کئی منصوبوں کے مکمل ہونے کے باوجودبھی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ ہوسکا………..؟ تو جناب حقیقت یہ ہے کہ ہمارے ملک میں اقتدار اور اختیار نا اہل لوگوں کے ہاتھ میں ہے جس وجہ سے ملکی وسائل خرچ کرنے کے بعد بھی لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل پر قابو نہیں پایا جا سکا۔حکمرانوں نے لوڈشیڈنگ میں کمی کا فوری حل یہ سوچا کہ سرکلر ڈیڈ کم کیا جائے جس سے لوڈشیڈنگ میں کمی آ جائے گی پس مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے آتے ہی سرکلر ڈیڈ کی مد میں اربوں روپے اپنی من پسند کمپنیوں میں تقسیم کیے ۔ان ادائیگیوں کے بعدان کا خیال تھا کہ لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی لیکن ایسا ہر گز نہیں ہوایہ6ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے منصوبے ڈراپ سین ثابت ہوا۔

اس کے علاوہ حکمرانوں نے نندی پور جیسے سفید ہاتھی پر کام شروع کیا اور خوب مال بنانے کے بعدمکمل ہوا لیکن آج یہ منصوبہ بند ہے۔اس کے علاوہ کئی نئے توانائی کے منصوبوں پر بھی کام شروع کیا گیا جواس بات کو ظاہر کررہا تھا کہ حکومت اس مسئلہ کے حل کیلئے سنجیدہ ہے یقینایہ ایک اچھا قدم تھا ۔لیکن وزارت اور افسران کی نااہلی اور مس پلاننگ کے باعث آج کچھ منصوبے مکمل ہونے کے باوجوداپنے اہداف کے مطابق بجلی کی پیداوارنہیں دے رہے۔جو سرکاری خزانے کے ساتھ ساتھ حکمرانوںاور عوام کی امیدوں پربھی بجلی بن کر گرے ۔بجلی کی ناکافی پیداوار کے علاوہ لوڈشیڈنگ کے ذمے دار دیگر فیکٹرز (عوامل ) پرحکومت نے توجہ نہیں دی جس کے باعث عوام کوآج بجلی کی پیداوار میںکچھ اضافہ کے باوجود ریلیف میسر نہیں۔لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار شارٹ فال(بجلی کی قلت) ہی نہیںتھی بلکہ ٹرانسمیشن لائنز بھی ہیں جن کی مینٹیننس اور اپ گریڈیشن پر عدم توجہ ہی نہیں دی گئی۔

اس وقت ملک بھر میںجتنے پاور پراجیکٹ کا افتتاح ہوچکا وہ کافی ہیں اگر ان سب کو وقت پر مکمل کر لیا جائے تو امید کی جاسکتی ہے بجلی کی مجموعی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا ۔لیکن یاد رہے کہ ہماری فرسودہ ٹرانسمیشن لائنز پر اگر کل پیداواری لوڈ ڈالا جائیگاتو یہ بوجھ برداشت نہ کرتے ہوئے ٹرپ کر جائیں گی اور شارٹ فال زیرو ہونے کی صورت میں بجلی کی بلا تعطل ترسیل ممکن نہیں لوڈشیڈنگ پھر یقینی ہے۔ حکومت کو اس طرف بھی توجہ دینے کی ضرورت تھی کہ ٹرانسمیشن لائنز ،گریڈ سٹیشنزکو بھی اپ گریڈ کیا جائے تاکہ نیشنل گریڈ میں بجلی کی پیداوار میں اضافے کے بعد بجلی کی ترسیل میں کوئی پریشانی درپیش نہ آئے۔ لیکن افسوس مینجمنٹ کی کمی اور نااہلی کے سبب اس جانب توجہ نہیں دی گئی اب صورت حال یہ ٹرانسمیشن لائنز کو اپ گریڈ کیے بغیر لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ناگزیر ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Indian ,actress, to ,wear ,a, short ,dress, during, the ,conflict
Previous Post بھارتی اداکارہ کے رمضان میں مختصر لباس پہننے پر تنازع
Next Post مسئلے کا حل اس بائیکاٹ میں ہے
The solution is in this boycott

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.