yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • عمرہ زائرین کے لیے نادرا ویکسی نیشن کارڈ اب لازمی، 14 ستمبر سے نئی پابندی کا اعلانعمرہ زائرین کے لیے نادرا ویکسی نیشن کارڈ اب لازمی، 14 ستمبر سے نئی پابندی کا اعلان
    • مال برداروں نے کرایہ 5 فیصد مزید بڑھانے کا اعلان کر دیا، حکومتی وعدے پورے نہ ہوئے تو ملک گیر ہڑتال کی وارننگمال برداروں نے کرایہ 5 فیصد مزید بڑھانے کا اعلان کر دیا، حکومتی وعدے پورے نہ ہوئے تو ملک گیر ہڑتال کی وارننگ
    بین الاقوامی خبریں
    • باب المندب پر حوثیوں کا بڑا زمینی حملہ، عالمی تیل کی تجارت کو شدید خطرات لاحقباب المندب پر حوثیوں کا بڑا زمینی حملہ، عالمی تیل کی تجارت کو شدید خطرات لاحق
    • شمالی کوریا کا تازہ بیلسٹک میزائل تجربہ، وونسان سے متعدد مختصر فاصلے کے میزائل داغے گئےشمالی کوریا کا تازہ بیلسٹک میزائل تجربہ، وونسان سے متعدد مختصر فاصلے کے میزائل داغے گئے
    شوبز
    • کترینہ کیف کو کیریئر کے آغاز میں ڈانسنگ میں صفر کہا گیا، کوریوگرافر بوسکو کا انکشافکترینہ کیف کو کیریئر کے آغاز میں ڈانسنگ میں صفر کہا گیا، کوریوگرافر بوسکو کا انکشاف
    • پیرس میں سیلین ڈیون کے کرااوکے ایونٹ نے ہزاروں شائقین کا دل جیت لیاپیرس میں سیلین ڈیون کے کرااوکے ایونٹ نے ہزاروں شائقین کا دل جیت لیا
    مقامی خبریں
    • عمرہ زائرین کے لیے نادرا ویکسی نیشن کارڈ اب لازمی، 14 ستمبر سے نئی پابندی کا اعلانعمرہ زائرین کے لیے نادرا ویکسی نیشن کارڈ اب لازمی، 14 ستمبر سے نئی پابندی کا اعلان
    • پنجاب میں مون سون کی آخری بارشوں کا الرٹ جاری، 17 ستمبر تک متعدد اضلاع متاثر ہونے کا امکانپنجاب میں مون سون کی آخری بارشوں کا الرٹ جاری، 17 ستمبر تک متعدد اضلاع متاثر ہونے کا امکان
    کاروبار
    • مال برداروں نے کرایہ 5 فیصد مزید بڑھانے کا اعلان کر دیا، حکومتی وعدے پورے نہ ہوئے تو ملک گیر ہڑتال کی وارننگمال برداروں نے کرایہ 5 فیصد مزید بڑھانے کا اعلان کر دیا، حکومتی وعدے پورے نہ ہوئے تو ملک گیر ہڑتال کی وارننگ
    • مشرقِ وسطیٰ کی بڑھتی کشیدگی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فروخت کا دباؤ دوسرے روز بھی برقرارمشرقِ وسطیٰ کی بڑھتی کشیدگی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فروخت کا دباؤ دوسرے روز بھی برقرار
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

الیکٹرانک میڈیا تفریح کے نام پر کیا دے رہا ہے؟؟

Yes 2 Webmaster March 10, 2016 1 min read
Morning Show
Share this:
Morning Show
Morning Show

تحریر : ملک محمد سلمان
ذرائع ابلاغ کی اہمیت اور آفادیت سے کسی کو انکار نہیںہے ،ٹی وی چینلز کی حیثیت ابلاغ میں ریڑھ کی ہڈی سی ہے ،نیوزچینلز خبر کا بہترین اور مئوثر ذریعہ ہیںجو معلومات کی بروقت فراہمی کیلئے ہر کسی کی بنیادی ضرورت ہے۔تیز رفتاری کا یہ عالم ہے کہ ہر خبر فوراً سے پہلے کے مصداق ٹی وی سکرین پر موجود ہوتی ہے۔ذرائع ابلاغ کا کام عوام کو باخبر رکھنا ہے ، پرنٹ میڈیا کو اس میں کلیدی حیثیت حاصل ہے۔پرنٹ میڈیا نہ صرف ہر خبر کی تفصیل فراہم کرتا ہے بلکہ ہر چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی سے بڑی خبرکو مکمل تحقیق اور ذمہ داری سے پہنچاتا ہے۔

اسی لیے بے شمار نیوز چینلز کی تمام تر تیزیوں اور چکا چوند کے باوجود پرنٹ میڈیا نے اپنی شناخت کو نہ صرف قائم ودائم رکھا بلکہ آج بھی آگاہی کیلئے ہرکسی کی ضرورت اورخاص طور پر مڈل کلاس طبقہ کی آواز سمجھا جاتا ہے۔الیکڑانک میڈیا کی بات کریں توخبروں کے ساتھ مثبت تفریح بھی لازم ہے۔طنزومزاح پر مشتمل مزاحیہ سیاسی پروگرامات اچھی کاوش ہیںلیکن جب سے صحافتی میدان میںکامیڈین آنا شروع ہوئے ہیںنیوزچینلز کی صحافتی اور اخلاقی اقدار کا جنازہ نکل چکا ہے۔جب صحافت میں بھانڈ اور مراثی آجائیں گے تو پھرخیر کی امید کیونکر رکھی جاسکتی ہے۔

لمحہ فکریہ ہے کہ مختلف نجی چینلز پر تفریح کے نام پر پیش کیے جانے والے مزاحیہ پروگرامات میں لوگوںکی عزت ِ نفس مجروع کرکے معززین کا مذاق اڑا یا جارہاہے ۔الٹے سیدھے ناموں اور برے القابات سے پکارا جاتا ہے اور مختلف رشتوں پر مبنی کرداروں میں پیش کی جانے والی اخلاق باختہ گفتگو بھی خونی رشتوں کی عظمت و احترام اور ہماری اسلامی و مشرقی روایات کے منافی ہے۔

دوسروں کو ملکی قوانین کی پاسداری اور اخلاقیات کے لمبے چوڑے لیکچر دینے والے میزبان اینکرز خود اخلاقیات کی تمام حدیں پھلانگ چکے ہیں ،پیمرا قوانین اور صحافتی اقدار کو بری طرح پامال کر رہے ہیں۔لگتا ہے کہ تفریح کے نام پر عام آدمی سے لیکر سیاستدانوں تک سب کو ”ڈی گریڈ” کرنا اوربے حیائی کو ترویج دینا مقصود ہے۔مستقل کرداروں میں پروفیسرجیسے قابل احترام اور اعلیٰ منصب پر فائز شخصیت کوانتہائی تضحیک آمیز رویے کے ساتھ شرمناک جملے کسے جاتے ہیں،جو کہ اینکرز کی تعلیمی استعداد ،تخریبی سوچ اور ناقص تربیت کی عکاسی کرتا ہے کہ قوم کو بے جا بے مقصد اور بے لگام تفریح کے بخار میں مبتلا کیا جارہا ہے۔

سب ریٹنگ کی ڈور میں ہواس باختہ ہوئے ہیںاور خوداعتمادی کا یہ عالم ہے کہ بسا اوقات مذاحیہ تفریحی پروگرامات لائیو بھی پیش کئے جاتے ہیں۔جس کا نتیجہ ہے کہ کامیڈین سالہا سال سے سٹیج ڈراموں میں لازوال پرفارمنس (جن پر پولیس کے چھاپے بھی پڑتے رہے ہیں)دینے کے بعد لائیو ٹی وی شو میںایسے بے حیائی اور بے شرمی والے فقرات بھی بول جاتے ہیںکہجسے لکھتے ہوئے قلم شرما رہا ہے جبکہ وہ تمام اخلاق باختہ فقرے معروف ٹی وی شوکی زینت بن کر نیوز چینل سے آن ائیر ہوچکے ہیں۔

اس کے برعکس بین الاقوامی چینلز کے تقریباً70فیصد پروگرامات ریکارڈ شدہ ہوتے ہیں اور آن ائیر ہونے سے قبل تصدیق کی جاتی ہے کہ یہ پروگرام ملک کی سرحدوں کے خلاف تو نہیں، مذہبی ومسلکی منافرت پر مبنی تو نہیں،کسی کمیونٹی کی دل آزاری کا باعث تو نہیں۔ یہاں آوے کاآوا ہی بگڑا ہوا ہے ،آخر یہ سب کیا ہے؟الیکٹرانک میڈیا تفریح کے نام پر کیا دے رہا ہے؟اور اس سے کیا ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔آخر الیکٹرانک میڈیا اپنی ذمہ داریوں کو کب سمجھے گا اور معاشرے کیلئے مثبت سوچ کب اپنائے گا۔

خود کو عقل کُل ثابت کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگانے والے نام نہاد ٹی وی اسکالرز علم کے عین سے بھی واقف نہیں ہیں کہ علم کا سب سے بنیادی تقاضا اہل ِعلم افراد کی عزت و تکریم اور اخلاقیات ہے ۔لاکھ سیاسی اختلافات کے باوجود سیاستدان ہمارے ملک کا سرمایہ اور وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کے ضامن اور نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں ، اسی طرح اسپورٹس سے وابستہ افراد ملک کے سفیر اور قوم کے ہیرو ہیں۔ان کی غلطیوں اور ناکامیوں پر مثبت تنقید اور اصلاح کرنے کی بجائے تضحیک کرنا،اخلاقیات سے گرے ہوئے الفاظ کے ساتھ مذاق اڑانا کہاں کی صحافت ہے۔صحافتی آزادی کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ آپ دوسروں کی آزادی سلب کرلیں اور آزادی ِ صحافت کی آڑمیںمعززین کو بدنام کرنے کے درپے ہوجائیں۔ہر روز نئی مخبری کرنے والوں کے بارے میں کسی مخبری کی ضرورت نہیں بس گذشتہ پروگرامات دیکھ لیں آپ کو آئینہ ہوجائے گا کہ ہر کسی کو لتاڑنا اور مخصوص افراد کو نوازنا یقینی طور پر کسی لفافے کی کرامت ہی ہوسکتا ہے۔

پیمرا کو بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیے اور ایسے افراد کے خلاف پیمرا ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے۔مذیدازاں ”پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز آرڈیننس 2015”کے سیکشن 17اور 18کے مطابق سیاستدانوں کی کارٹون، بلاگ،تجزیہ میںتضحیک کرنا قابل گرفت جرم ہے جس پرقید اور جرمانہ کی سزا دی جا سکتی ہے،اس ایکٹ کے تحت کسی بھی خلاف ورزی کے مرتکب شخص یاادرے کو بغیر وارنٹ فوری گرفتار کیا جاسکتا ہے۔قانون نافظ کرنے والے ادروں کو چاہئیے کہ کسی بھی امتیاز اور تعصب کے بغیر”پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز آرڈیننس” کے تحت جرم کے مرتکب افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ میڈیا ہوئوسز مالکان اپنا احتساب کریں او رریٹنگ کی ڈور میں سرپٹ بھاگنے کی بجائے اپنی ذمہ داری کا احساس کریں اور آزادی صحافت کے نام ہونے والے اس کھلواڑ کا حصہ نہ بنیں ،بے لگام تفریح اور جانبداری یہی وجوہات ہیں کہ لوگوں کا الیکٹرانک میڈیا سے اعتبار ختم ہوتا جارہا ہے ،یہ مکافات عمل ہے کہ نیوزچینلز پر دوسروں کی شکلیں اور نام بگاڑ کر تضحیک کرنے والے اینکرز آج سوشل میڈیا جو کہ کروڑوں پاکستانیوں کی آواز بن چکا ہے پر انہی اینکرز کی بگڑی ہوئی شکلیں ،طنزیہ نام اور بیشمار لعن طعن نظر آتی ہے۔ابھی بھی وقت ہے کہ باقی ماندہ عزت کو سمیت لیا جائے ،تضحیکی اور تخریبی ہتھکنڈوںکی بجائے مثبت اور تعمیری صحافت کو فروغ دے کر الیکٹرانک میڈیا کا وقار بحال کیا جائے۔

Malik Salman
Malik Salman

تحریر : ملک محمد سلمان

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Mustafa Kamal
Previous Post نامعلوم افراد بمقابلہ نامعلوم افراد
Next Post سوناکشی سنہاکا نام گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج

Related Posts

عمرہ زائرین کے لیے نادرا ویکسی نیشن کارڈ اب لازمی، 14 ستمبر سے نئی پابندی کا اعلان

عمرہ زائرین کے لیے نادرا ویکسی نیشن کارڈ اب لازمی، 14 ستمبر سے نئی پابندی کا اعلان

September 12, 2026
مال برداروں نے کرایہ 5 فیصد مزید بڑھانے کا اعلان کر دیا، حکومتی وعدے پورے نہ ہوئے تو ملک گیر ہڑتال کی وارننگ

مال برداروں نے کرایہ 5 فیصد مزید بڑھانے کا اعلان کر دیا، حکومتی وعدے پورے نہ ہوئے تو ملک گیر ہڑتال کی وارننگ

September 12, 2026
پنجاب میں مون سون کی آخری بارشوں کا الرٹ جاری، 17 ستمبر تک متعدد اضلاع متاثر ہونے کا امکان

پنجاب میں مون سون کی آخری بارشوں کا الرٹ جاری، 17 ستمبر تک متعدد اضلاع متاثر ہونے کا امکان

September 12, 2026
باب المندب پر حوثیوں کا بڑا زمینی حملہ، عالمی تیل کی تجارت کو شدید خطرات لاحق

باب المندب پر حوثیوں کا بڑا زمینی حملہ، عالمی تیل کی تجارت کو شدید خطرات لاحق

September 12, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.