yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

الیکشن 2018: لاہور میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی دنگل ۔۔۔ کن کن حلقوں میں اپ سیٹ کا امکان ہے؟ شاندار سیاسی تبصرہ ملاحظہ کیجیے

Web Editor July 10, 2018 1 min read
Election 2018: Pakistan's largest political battle in history ... Which circles are you likely to set up? See a fantastic political comment
Share this:

لاہور; الیکشن ٹورنامنٹ 2018ء کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن نہ صرف امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کرنے کے بعد بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع کر دی ہے بلکہ پوسٹل بیلٹ پیپرز بھی ریٹرننگ افسران کو جاری کر دیئے ہیں۔ لاہور سمیت پاکستان بھر میں پاکستان تحریک انصاف اور ن لیگ کے درمیان میدان سجے گا۔

لاہور میں سیاسی سرگرمیاں دن بدن بڑھنے لگی ہیں۔ پی ٹی آئی کا بینرز فلیکس اور جھنڈوں کی بہار نظر آ رہی ہیں جبکہ ن لیگ نے کارنر میٹنگز پر زور دیا ہوا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے حلقے اور لاہور کی کمپیئن سینٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان کے سپرد کر دی ہے۔ 2013ء کے انتخابات میں ان کے خلاف پارٹی کے اندر ہی انتہائی مخالفت تھی لیکن انتخابات 2018سے قبل ہی انہوں نے کمال مہارت، عقل دانشمندی سے اپنی مخالف قوتوں کو اس طرح سے نہ صرف ڈھیر کیا بلکہ سیاسی گرد میں دفن کر دیا ہے۔ اب صورت حال یہ ہے کہ عوام لاہور میں عمران خان کے بعد ان کو دیکھنا اور ملنا چاہتے ہیں ،لاہور کے عوام مرکز میں وزیر اعظم عمران خان کے بعد پنجاب میں آئندہ وزیراعلی عبدالعلیم خان کو دیکھنا چاہ رہے رہے ہیں جبکہ جنوبی پنجاب کے لوگ شاہ محمود قریشی کو وزیر اعلی دیکھنا چاہتے ہیں۔اصل مسئلہ پی ٹی آئی کو ابھی تک اندرونی لڑائیوں کا ہے ۔اگر پی ٹی آئی موجودہ عوامی رجحان کے مطابق مرکز اور پنجاب میں اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو پھر پنجاب میں وزیراعلی پر جہانگیر ترین گروپ جو اب عبد العلیم خان گروپ میں تبدیل چکا ہے اور مخدوم شاہ محمود قریشی گروپ کا ٹی ٹونٹی ہونے کا قوی امکان ہے،

جبکہ بعض سیاسی پنڈتوں کا خیال ہے کہ اس وقت لوگ عبد العلیم خان کو وزیر اعلیٰ پنجاب دیکھنا چاہ رہے ہیں،جیسے کہ بعض پی ٹی آئی کے صوبائی امیدواروں نے اپنے انتخابی بینرز پر لکھنا بھی شروع کردیا ہے وہ الگ بات ہے کہ حتی فیصلہ عمران خان کا ہی ہوگ کہ پنجاب کا تاج کس کے سر پر سجے گا۔ عبدالعلیم خان کے حلقہ این اے 129کے لوگ تو عبدالعلیم خان کو عمران خان کے بعد سب سے بڑا لیڈر مانتے ہیں ۔ حلقے میں صاف پانی کے فلٹریشن پلانٹس لگانے سمیت متعدد فلاحی کام کروئے جاتے ہیں۔ عمران نے شہر لاہور کی تمام تر ذمہ داری عبدالعلیم خان کے سپرد کر دی ہیں یقینا تخت لاہور کےلئے ن لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔ پی ٹی آئی نے لاہور میں اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں جو ہر لحاظ سے الیکشن لڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جن کے ذریعے ن لیگ کے قلعے کے محافظوں کو شکست دینے کا خواب عمران نے دیکھ رکھا ہے جس کو پورا کرنے کیلئے پی ٹی آئی اے امیدواروں نے دن رات ایک کرنے کی ٹھان رکھی ہے۔سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ 2018 تبدیلی کا سال ہوگا اور سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی نے لاہور کی نصف نشستیں بھی حاصل کر لی تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ آئندہ پی ٹی آئی کا مستقبل روشن ہو گا،

لاہور سمیت ملک بھر میں ہونے والی حالیہ بارشوں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات خاص طور پر لاہور کی حالیہ بارشوں سے شہر کی ابتر صورتحال مال روڈ پر جی پی او چوک میں پڑنے والےگڑھوں کی وجہ سے ن لیگ کو نقصان ہوگا اور فائدہ پی ٹی آئی کو ہوگا۔ لاہور کے حلقوں پر ایک نظر ڈالی جائے تو این اے 131میں عمران خان کا ن لیگ کے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ این اے 129میں عبدالعلیم خان کا سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے ساتھ بھرپور مقابلہ ہو گا۔ اسی طرح این اے 125میں ڈاکٹر یاسمین راشد کا وحید عالم کے ساتھ بھی سخت مقابلہ ہو گا۔ این اے 129میں جمشید اقبال چیمہ کو مریم نواز کے مقابلے ان تھک محنت کرنےکی ضرورت ہے۔ این اے 123مہر واجد عظیم کا ن لیگ کے ریاض ملک سے مقابلہ ٹف ہے۔ این اے 124میں نعمان قیصر کا حمزہ شہباز شریف سے سخت مقابلہ ہو گا۔ نعمان قیصر کو بہت زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ این اے 126میں بیرسٹر حماد اظہر کا مہر اشتیاق سے مقابلہ انتہائی سخت ہے۔ این اے 128میں چودھری اعجاز ڈیال کا شیخ روحیل اصغر سے روایتی سخت مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ این اے 130شفقت محمود کا خواجہ احمد حسان سے ہے، شفقت محمود اپنی سیٹ کا دفاع کریں گے۔ این اے 132چودھری منشاء سندھو کا سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے بہت مشکل مقابلہ ہے۔ اسی طرح این اے 133اعجاز احمد چودھری کا بھی پرویز ملک سے مشکل ترین مقابلہ ہے۔

این اے 134میں ملک ظہیر عباس کھوکھر کا رانا مبشر اقبال سے اچھا مقابلہ ہو گا۔ ملک ظہیر عباس کھوکھر کو برادری سمیت دیگر حلقوں کی حمایت حاصل ہے۔ این اے 135میں ملک کرامت کھوکھر کا سیف الملوک کھوکھر سے کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ اسی طرح ملک اسد علی کھوکھر کا افضل کھوکھر سے بھرپور مقابلہ ہو گا۔ اسی طرح پی ٹی آئی کے صوبائی اسمبلی کے امیدواروں میں میاں اسلم اقبال، شعیب صدیقی، میاں محمود الرشید، نذیر چوہان، ڈاکٹر مراد راس سمیت کھلاڑی بھی مکمل فارم میں ہیں۔ پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ جھگڑے ناراضگیاں اور احتجاج ہوئے ہیں۔ عمران خان نے کوشش تو کی ہے کہ اختلافات ختم ہو جائیں اور سب مل کر سسٹم کے خلاف ایک مقصد کیلئے ایک ہو کر بلے پر مہر لگوائیں۔ سیاسی مبصرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ مرکز میں پی ٹی آئی کا مستقبل روشن نظر آ رہا ہے۔ اور پنجا ب میں مقابلہ سخت نظر آ رہا ہے۔ ن لیگ نے ابھی اپنی روایتی انتخابی مہم شروع کرنی ہے۔ اس سے ایک بات گمان ہو رہا ہے کہ کچھ ایسا ہونے جا رہا ہے جس کی کسی کو توقع نہیں ہے۔ اگر ایسا نہیں ہے تو ن لیگ نے ابھی اپنی کمپین شروع کرنا ہے لیکن نظر یہ آ رہا ہے کہ جیسے ن لیگ کے امیدوار کچھ مایوس نظر آ رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ لاہور میں ن لیگ کے الیکشن لڑنے کے اثرات کم دکھائی دے رہے ہیں لیکن سیاسی مبصرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ 10جولائی کے بعد الیکشن 2018ء کا فیسٹیول اپنے پورے آب و تاب سے شروع ہوجائے گا جو کہ 25جولائی 2018ء کو اختتام پذیر ہو گا اور اس بار 26جولائی کا طلوع ہونے والا سورج تبدیلی کا سورج ہوگا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Rao Anwar's Approved the bail request in the case of Naqibullah murder case
Previous Post نقیب اللہ قتل کیس میں راؤ انوار کی درخواست ضمانت منظور
Next Post الیکشن 2018: پنجاب کا وہ حلقہ جہاں کی خاتون امیدوار برائے قومی اسمبلی موٹر سائیکل پر اپنی انتخابی مہم چلا رہی ہے
Election 2018: The constituency of Punjab where women's candidate for the National Assembly is running their election campaign

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.