yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

آٹھویں بار شریک پاکستان پہلی ٹرافی کا منتظر

MH Kazmi June 1, 2017 1 min read
Eighth time preseny Pakistan awaits first trophy
Share this:

آئی سی سی فل ممبران کے درمیان ناک آؤٹ ٹورنامنٹ کے طور پر شروع ہونے والے ایونٹ کا نام چیمپئنز ٹرافی ہو چکا لیکن پاکستان تمام ساتوں ایڈیشنز میں شرکت کے باوجود پہلی ٹرافی کی راہ دیکھ رہا ہے۔

Eighth time preseny Pakistan awaits first trophy
Eighth time preseny Pakistan awaits first trophy

گرین شرٹس نے اگرچہ تین بار سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی جبکہ تین بار انھیں پہلے راؤنڈ سے ہی رخصت ہونا پڑا، ایونٹ کا آٹھواں ایڈیشن جمعرات سے برطانیہ میں شروع ہونے جارہا ہے، دنیا کی 8 بہترین ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز پر مشتمل اس ایونٹ کی شروعات 1998 میں ہوئی ، اسے ابتدا میں آئی سی سی ناک آؤٹ ٹورنامنٹ کا نام دیاگیا تھا، جسے ہر دو برس بعد منعقد کیا جاتا تھا تاہم 2002 میں اس کا نام تبدیل کرکے چیمپئنز ٹرافی رکھ دیاگیا۔

ایونٹ میں شریک ٹیموں کی تعداد میں بھی وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلی آتی رہی ہے، ابتدائی طور پر اس میں آئی سی سی کے فل ممبران کو شریک کیا گیا تھا، تاہم 2002 سے 2004 تک ایسوسی ایٹ ممالک کی ٹیموں کو بھی ہنر دکھانے کا موقع فراہم کیاگیا،2013 میں آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اسے اختتامی ایڈیشن بھی قرار دیا ۔

تاہم جنوری 2014 میں ورلڈ کونسل نے اپنا ابتدائی فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے اس کے انعقاد کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تھا،اب جمعرات سے انگلینڈ میں آٹھواں ایڈیشن منعقد ہونے جارہا ہے۔بھارت اور آسٹریلیا اب تک دو ، دو بار ٹرافی اپنے نام کرچکے ہیں، پاکستان اب تک تمام ایڈیشنز میں شریک رہا، ایونٹ میں پاکستان نے تین بار2000، 2004 اور2009 میں سیمی فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کی جبکہ تین بار2002،2006 اور2013 میں قومی ٹیم کا سفر گروپ مرحلے تک محدود رہا تھا،ابتدائی ایڈیشن میں وہ کوارٹر فائنل تک رسائی پانے میں کامیاب رہی تھی۔

ایونٹ کے گذشتہ چھ ایڈیشنز پر نظر ڈالی جائے تو 1998 ناک آؤٹ ٹرافی کی میزبانی بنگلہ دیش نے کی، جنوبی افریقہ نے فیصلہ کن معرکے میں ویسٹ انڈیز کو 4 وکٹ سے شکست دیکر ٹرافی اپنے قبضے میں کی،پاکستان ٹیم کو کوارٹر فائنل میں ویسٹ انڈیز نے دلچسپ مقابلے میں 30رنز سے ہرادیا تھا۔2000  میں کینیا دوسرے ایڈیشن کا میزبان بنا، فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت ارمان خاک میں ملاتے ہوئے ٹرافی پر حق جتا دیا، کیویز نے 4 وکٹ سے فتح حاصل کی۔2002 چیمپئنز ٹرافی کا میلہ سری لنکا میں سجایاگیا، فائنل کو خراب موسم نے مکمل نہیں ہونے دیا، جس پر میزبان سری لنکا اور فائنلسٹ بھارت کو ہی مشترکہ طور پر فاتح قرار دے دیاگیا تھا۔ 2004 میں انگلینڈ نے پہلی بار میزبانی کی۔

انگلینڈ میں منعقدہ  چوتھے ایڈیشن میں ویسٹ انڈیز نے ناقابل یقین پرفارمنس پیش کرتے ہوئے میزبان انگلینڈ کو یقینی فتح سے محروم کردیا تھا، کیریبیئن سائیڈ نے دلچسپ مقابلہ 2 وکٹ سے جیتا تھا۔کارٹنی براؤن(35) اور ایان بریڈ شا (34)نے نویں وکٹ کیلیے 71 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کرکے ٹیم کو فتح دلائی تھی۔

بھارت میں 2006 میں منعقدہ پانچویں ایڈیشن میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی، فائنل میں ویسٹ انڈین ٹیم کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ پر 8 وکٹ سے شکست کا سامنا رہا۔ایونٹ سے کئی تنازعات بھی جڑے رہے ، پاکستانی پیسر شعیب اختر اور محمد آصف کو قوت بخش ادویات کے استعمال پر پابندی کا سامنا کرنا پڑا، اختتامی تقریب میں آسٹریلوی ٹیم پر الزام عائد ہوا کہ انھوں نے اس وقت کے بھارتی کرکٹ چیف شرد پوار سے بدسلوکی کی اور انھیں دھکے دیے تھے، اس معاملے پر کچھ کی رائے تھی کہ آئی سی سی کو ایکشن لینا چاہیے تاہم رکی پونٹنگ نے شردپوار سے معذرت کرکے معاملہ ٹھنڈا کردیا۔

2009 میں چھٹا ایڈیشن جنوبی افریقہ میں منعقد ہوا، جس میں روایتی ٹرانس تسمان حریف آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ٹرافی کیلیے مدمقابل آئے، کینگروز نے ہمسایہ ملک پر بالادستی برقرار رکھتے ہوئے فائنل میں 6و کٹ سے کامیابی سمیٹ کر ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا۔2013 میں انگلینڈ نے دوسری بار میزبانی کا اعزاز پایا تھا، بھارت نے فائنل میں میزبان انگلش ٹیم کو دلچسپ مقابلے میں 5رنز سے شکست دیکر چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

ایونٹ کے مجموعی ریکارڈ پر نظر دوڑائی جائے تو سب سے کامیاب بولر کا اعزاز نیوزی لینڈ کے کائل ملز کو حاصل ہے، جنھوں نے 15 مقابلوں میں 17.25 کی اوسط سے 28و کٹیں اپنے نام کی ہیں، سابق سری لنکن اسپنر متیاہ مرلی دھرن 17 میچز میں 24 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، ہموطن فاسٹ بولر لسیتھ مالنگا 13 مقابلوں میں 22 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کرچکے، آسٹریلیا کے سابق پیسر بریٹ لی اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں، انھوں نے 16 میچز میں 22 شکار کیے ہیں، ایک اور سابق آسٹریلوی پیسرگلین میک گرا بھی 12 میچز میں 21 وکٹیںلیکر نمایاں ہیں۔

اننگز میں بہترین بولنگ کا ریکارڈ سری لنکا کے فرویز محروف کو حاصل ہے، جنھوں نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 2006 میں 9 اوورز میں 14رنز کے عوض 6 وکٹیں لی تھیں۔پاکستان کے شاہد آفریدی اس معاملے میں دوسرے نمبر پر ہیں، انھوں نے 2004 میں کینیا کیخلاف 6 اوورز میں 11رنز کے عوض 5شکار کیے تھے۔جنوبی افریقہ کے مکھایا این تینی 6 اوورز میں 21 رنز کے بدلے 5وکٹوں کا سودا کرنے میں کامیاب رہے تھے،ویسٹ انڈیز کے میرون ڈیلون نے 10 اوورز میں 29رنز دیکر5 وکٹیں اپنے نام کی تھیں، جنوبی افریقہ کے جیک کیلس 7.3 اوورز میں 30رنز کے عوض 5 شکار کرچکے ہیں۔

بیٹنگ میں ویسٹ انڈین اسٹار کرس گیل 17 میچز کی 17 اننگز میں 791رنز بناکر ٹاپ اسکورر ہیں، ان کی اوسط 52.73 ہے جبکہ ان کی بہترین انفرادی کاوش 133رنز ناٹ آؤٹ ہے ، سابق سری لنکن اسٹار مہیلا جے وردنے 22 میچز میں 742 مجموعی رنز کے ساتھ دوسرے نمبرپر ہیں، ان کے دیرینہ دوست اور ہموطن کمار سنگاکارا 683 رنز، سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی 665 اور جیک کیلس653 رنز بناکر نمایاں ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Match with Pakistan was riding on Indians Senses
Previous Post پاکستان سے میچ بھارتیوں کے حواس پر سوار ہوگیا
Next Post حکومت نے ججز کے بچوں کو دھمکیاں دیں، ایسا تو کبھی آمر نے نہیں کیا: سپریم کورٹ
The government threatened to the childs of the judges, so never do by any dictator SC

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.