yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
ویڈیوز - Videos

میں عید کیسے منائوں

F A Farooqi July 8, 2016 1 min read
Poor Child
Share this:
Poor Child
Poor Child

تحریر : مجید احمد جائی
عید خوشی کا تہوار ہے ۔اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کے لئے عیدین کا انعام عطا کیا۔جس مسلمان نے دین اسلام کے اصولوں پہ زندگانی گزاری اُس کے لئے توہر دن عیدا ور ہر رات شب برات ہے لیکن میں عید کس منہ سے منائوں ۔اگر میں اپنے اردگرد دیکھو ں تو ہم پُور پُور گناہوں کی دلدل میں دُھنسے ہوئے ہیں ۔ہماری صبح کا آغاز ہی جھوٹ بولنے سے ہوتا ہے اور موبائل فون نے یہ کام اور بھی آسان کر دیا ہے ۔دن بھر بے حساب جھوٹ بول کر دُنیا کی واہ واہ اور آخرت کی لعنت خرید رہے ہیں۔ہم سب کچھ جانتے ہوئے بھی جانوروں کی طرح نا سمجھ ہیں ۔گناہ در گناہ کرتے ہیں اور ہماری گردنیں فخر سے اکڑتی جاتیں ہیں۔دِل زنگ آلودہ ہو گئے ہیں ۔اب اس کو لاکھ نیکی کی طرف راغب کریں سمجھتا ہی نہیں۔۔۔

بچپن میں سُنتے تھے کہ دِل میں رب بستا ہے اور دِل اللہ کا گھربھی ہے ۔لیکن آج تک اس دل کی پاسداری نہیں دیکھی۔اور یہ واحد دِل ہی ہے جو روازنہ کی بنیاد پر لاکھوں بار ٹوٹتا ہے لیکن اپنی جگہ قائم و دائم بھی ہے ۔۔۔دِلوں میں نفرتیں پلتی تو دیکھیں ہیں لیکن محبتیں نہیں۔۔۔کداورتوں ،حسد ،کینہ پروری نے یہاں قبضہ جما لیا ہے اور محبت کسی لولی ،لنگڑی بکری کی طرح اکھڑے اکھڑے سا نس لے رہی ہے ۔۔یہ بات تو سچ ہے ہمارے دِلوں میں آج کداورتیں ،نفرتیں پرورش پاتی ہیں ۔محبت نا پید ہے اور جس دل میں محبت نہیں ،وہ دِل ،دل نہیں ویران مکان ہے ۔کوئی بسیرا کرتا ہے اور نہ کوئی اس طرف رُخ کرتا ہے ۔اکیلا دِل ہی کیا ہمارے جسم کا ایک ایک اعضا ء گناہوں کی لپیٹ میں ہے ۔اذان کی آواز کانوں میں پڑتے ہی ہم ڈیک ،ٹی وی کی آواز بڑھا دیتے ہیں۔ہاں البتہ اپنے مفاد کے لئے فتوی جاری ضرور کر دیتے ہیں ۔کیونکہ دین اپنا ہے ۔۔ہم دین کو اپنے مرضی سے لاگو کر رہے ہیں۔

ہم آزاد ضرور ہو گئے ہیں لیکن غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے بھی ہیں۔دین اسلام کا پرچار ضرور کرتے ہیں لیکن عمل کسی اور مذہب پہ کرتے ہیں ،ثقافت اپنی نہ کلچر اپنا۔سب کچھ تو ہم نے دُوسروں کا اپنا یا ہوا ہے ۔۔۔ہمارے مدرسوں میں معصوم بچوں کے ساتھ بد فعلی تو معمولی بات ہے ۔اسکول ،کالج ،یونیورسٹیوں میں لڑکیوں کے ساتھ زیادتی معمول ہے ۔۔ملاء حضرات نے مسجد کا تقدس پامال کیا ہے تو اساتذہ حضرات نے بھی کسر نہیں چھوڑی۔۔۔یوں ایک باپ بیٹی کے ساتھ زنا کا مرتکب ہو رہا ہے ۔۔استاد بھی تو باپ ہوتا ہے ۔روحانی باپ۔۔۔۔جو آج کل روح کو زخمی زخمی کر رہا ہے۔

Ramzan Kareem
Ramzan Kareem

جس ملک میں رمضان شروع ہوتے ہی ذخیرہ اندوزی عروج پکڑ جائے ۔منافع خوری کا بازار گرم ہو جائے وہاں کون سی عید ،عید تو خوشیوں کی نوید لے کر آتی ہے لیکن یہاں تو عید سے پہلے عید منائی جاتی ہے ۔۔۔۔غریبوں کی جیبیں خالی کرکے ،بیٹیوں کی عزت پامال کرکے ،یتیموں کا مال ہڑپ کر کے ،لاوارثوں کی جائیداد پہ قبضہ کرکے ۔ملاوٹ کرکے ،رشوت لے کر،ایک منٹ کے لئے اپنا محاسبہ کریں کون سا ایسا کام ہے جو ہم دین اسلام کے اُصولو ں کے مطابق کر رہے ہیں ۔دین اسلام نے زکواة کا حکم دیا تاکہ ہمارا مال پا ک وصاف ہو ،کیا ہم زکواة دیتے ہیں ۔؟جب زکواة نہیں دیں گے تو مال پا ک کیسے ہوگا۔۔۔۔۔آج اپنی فصلیں کو کھاد دیتے ،اسپرے کرتے ہیں لیکن نئی نئی بیماریاں پھر بھی ہماری فصلیں ختم کر دیتی ہیں۔

ہمارے کھیت اچھی فصل نہیں دیتے ۔۔۔آج ہر شخص کسی نہ کسی بیماری میں مبتلا نظر آتا ہے ۔ہسپتالوں میں جا کر دیکھیں کیسی کیسی جانیں تڑپ رہی ہیں ۔۔۔روز ایک نئے بیماری دریافت ہو رہی ہے ۔آج سے دس سال پیچھے چلے جائیں کیا ہمارے بچے آپریشن سے پیدا ہوتے تھے ؟آج اُس عورت کو خوش قسمت سمجھا جاتا ہے جس کی نارمل ڈلیوری ہو جائے۔۔۔۔۔۔۔قرآن بار بار کہہ رہا ہے اے انسان غورو فکرکر۔لیکن ہم ۔۔کسی کو نیکی کرتے دیکھ کر کہتے ہیں ریاکاری ہے ،دِکھاوا ہے ۔۔۔کیا سے کیا فتویٰ جاری ہو جاتے ہیں لیکن کسی کو نیکی کی طرف ترغیب نہیں دلاتے ۔۔۔آج ہر شخص پریشان ہے اور پریشانیاں روز بروز بڑھتی جاتیں ہیں ۔سکون نہیں ہے ،نیند نہیں آتی،بے خوابی کا عالم ہے ۔بیماری کی وجہ سے ہم کھانا چھوڑ دیتے ہیں نہیں چھوڑتے تو گناہ نہیں چھوڑتے۔

ان حالات میں، میں کیسے عید منائوں ۔۔۔عید کی خوشیاں کیسے سیلی بریٹ کروں ۔۔۔امیر کے لئے پروٹول اور غریب کے لئے لاٹھی چارج کا فارمولا لاگو ہے یہاں جانوروں کی بجائے انسان ذبح ہوتے ہیں ۔مسجدیں محفوظ ہیں نہ بازار،پارک محفوظ ہیں نہ مندر۔۔۔ہر طرف خوف کا جن گردش کر رہا ہے ۔امن کہاں گیا۔۔۔امن کو کس نے رخصت کیا ؟ یہاں غریب بنیادی ضروریات زندگی کو ترس رہا ہے اورامیر کے گھوڑوں کی خوراک بیرون ممالک سے منگوائی جا رہی ہے ۔۔یہاں جنازوں میں بندوقیں نکل آتی ہیں ،جہاں عید کے چاند پہ جھگڑے ہوتے ہوں وہاں میں عید کیسے منائوں ۔۔۔۔چلیں یہی سوال آپ سے ہے ،کیا اِن حالات میں آپ عید منائیں گے؟۔

Abdul Majeed Wafa
Abdul Majeed Wafa

تحریر : مجید احمد جائی

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Pakistan
Previous Post رسید، قائد اعظم ثانی اور سید وحید
Next Post ڈی آئی خان: معروف وکیل کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.