yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

عید مبارک

F A Farooqi July 8, 2016 1 min read
Eid Mubarak
Share this:
Eid Mubarak
Eid Mubarak

تحریر : عماد ظفر
عید کے روز چار سو بکھری مسکانیں ایک دوسرے سے گلے ملتے عید کی خوشیاں بانٹتے لوگ بلاشبہ اس تہوار کی قدر و اہمیت کو نہ صرف اجاگر کرتے ہیں بلکہ ہر سو پیار محبت اور امن کی خوشبو بکھیرتے ہیں. میٹھی میٹھی سویاں نئے کپڑے بچوں کی عیدی بچیوں کی چوڑیوں کی کھنک عید کے رنگوں کو زندگی کے کینوس پر اس خوبصورتی سے سجاتی ہے کہ دیکھنے والے داد دیئے بنا رہ نہیں پاتے. آنگن ہنستے بستے اور بچوں کے قہقہوں سے آباد ہوں تو غالبا زندگی کا ہر دن عید کے جیسا ہی ہوتا ہے. عید کی اصل روح یا اس کا مقصد خوشیاں بانٹنا ہے ان لوگوں میں جن کی زندگی خوشیوں کی آس میں گزرے ہی چلے جاتی ہے لیکن خوشیاں کبھی ان لوگوں سے آنکھ نہیں ملاتی. عید کی شاپنگ کے دوران اتفاق سے نظر ان بچوں پر جا کر ٹک گئی جو بڑے بڑے برینڈڈ اسٹورز اور شاپنگ پلازہ کے باہر ہاتھ پھیلائے بھیک مانگ رہے تھے۔

ان معصوم بچوں کو دیکھ کر ایک لمحے کیلئے خیال آیا کہ زندگی کس قدر بے رحم ہے جو نہ بچپن دیکھتی ہے اور نہ جوانی بس بے رحمی سے کسی سے اس کا بچپن چھین لیتی ہے تو کسی سے اس کے پیارے اور کسی کی خالی حسرت زدہ آنکھوں میں آرزوؤں کے کشکول. عید میرے اور آپ کے ہاں تو آتی ہے لیکن ان نادار مسکین بچوں کے ہاں عید کا کوئی تصور نہیں. ان کا بچپن کبھی مانگتے کبھی غبارے بیچتے اور کبھی گاڑیوں کے شیشے صاف کرتے گزر جاتا ہے. اور کرب کی بات یہ ہے کہ ان بچوں کی تعداد کڑوڑوں میں ہے. شاید انہی بچوں کیلئے پروین شاکر نے کہا تھا کہ ” یہ زرد رو دیدہ جاں ..یہ پور پور استخواں ..انہیں بھی کبھی راستوں میں…نرم چھاؤں کی نوید ہو… ہرے بھرے لباس میں کبھی تو ان کی عید ہو. ویسے تو عید بچوں کی ہی ہوتی ہے جب وی خوشی سے نئے لباس کھلونوں اور عیدیوں جو جمع کرتے پھرتے ہیں لیکن یہ بچے اس عید کے دن بھی اہنے پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے خالی آنکھیں لیئے کہیں مشقت کرتے نظر آتے ہیں تو کہیں مانگتے۔

ہو سکے تو عید پر ان بچوں کو گلے لگا کر عیدی ضرور دیجئے گا. عید ویسے سفید پوش طبقے کیلئے بھی اب آهسته آہستہ ایک ایسا تہوار بنتی جا رہی ہے جس کو منانا ان کی پہنچ یا استطاعت سے دور دکھائی دیتا ہے. وطن عزیز کی نصف سے زائد آبادی کیلئے اب یہ عید کے تین دن ایک جبر مسلسل کی طرح ہوتے ہیں جس میں انہیں اپنی سفید ہوشی کا بھرم قائم رکھتے ہوئے اپنے بچوں کو سمجھانا پڑتا ہے کہ کیوں عید پر وہ انہیں نئے کپڑے جوتے اور کھلونے نہ دلوا سکے. تہوار خوشیوں کی علامت ہوتے ہیں اور خوشیاں کم سے کم تہواروں پر سب کی سانجھی ہونی چائیے. ہم نے دکھاوے اور نمود و نمائش میں پڑ کر اب عید جیسے تہوار کو بھی سفید پوش طبقے اور غریبوں کیلئے اسے ایک احساس محرومی پر مبنی تہوار بنا دیا ہے. اور عید کی اصل روح اور پیغام کے منافی اب بجائے اپنے سے نیچے والوں میں خوشیاں بانٹنے کے ایک دوسرے سے دکھاوے کی لڑائی میں مبتلا رہتے ہیں. عید کے دن کرتا شکواڑ برانڈڈ ہو گا تو ہماری واہ واہ ہو جائے گی۔

Eid Shopping
Eid Shopping

جوتے پینٹ شرٹ بچوں کے کپڑے بھی مہنگے سے مہنگے برانڈڈ سٹور سے ضریدیں گے تو رشتہ داروں برادری یا دوستوں پر اپنی دھاک جما سکیں گے. ہم تو یہ افورڈ کر لیتے ہیں لیکن شاید ہم جیسے کڑوڑوں ہم وطن یہ افورڈ نہیں کر پاتے اور یوں عید کے تہوار پر بھی پیسہ بولتا ہے چمک دمک دکھاتا ہے اور انسان اور اس کے جزبات اس چمک دمک تلے کچلے جاتے ہیں. اگر ہم چاہیں تو عید کے موقع پر چھوٹی چھوٹی خوشیاں ان لوگوں میں بانٹ سکتے ہیں جو عید پر بھی خوشی کے مفہوم سے نابلد ہیں.زیادہ نہیں صرف کرتہ شلوار لیتے ہوئے ایک کرتی شلوار ایسے سفید پوش یا غریب فرد کیلئے بھیطلے لیں جو عید پر بھی نئے کپڑے پہننے کی استطاعت نہیں رکھتا. اپنے بچوں کے کپڑے جوتے یا کھلونے لیتے ہوئے چند کھلونے اور کپڑے ان بچوں کیلئے بھی خرید لیں جن کے معصوم آنکھیں حسرت زدہ نظروں سے دکانوں کے شو کیسوں پر سجے کپڑے اور کھلونے دیکھتی ہیں. عید کے موقع پر ان افراد سے بھی عید ملنے جائیں جن سے ان کی سفید پوشی یا غربت کی وجہ سے کوئی عید ملنے نہیں جاتا۔

ہم سب عید کے موقع پر گھومنے پھرنے کہیں نہ کہیں ضرور جاتے ہیں صرف ایک یا دو گھنٹے اپنی تفریح کے لمحات سے نکال کر کسی یتیم خانے کسی اولڈ ایج ہاوس یا کسی سفید پوش خاندان کے ساتھ گزار لیں تو شاید بہت سے چہروں پر مسکانیں سجانے کے ساتھ ساتھ ان کی عید بھی خوشگوار بنا سکتے ہیں. یہ چھوٹے چھوٹے سے اقدام کسی بھی محروم طبقے کیلئے بہت بڑی نعمت سے کم نہیں جب خدا نے ہمیں اتنی نعمتوں سے نواز رکھا ہے تو اس کی مخلوق میں اسی کی بخشی ہوئی چند نعمتیں بانٹنے سے نہ تو ہماری نعمتوں میں کچھ کمی آئے گی اور نہ ہمارے بنک اکاونٹ خالی ہوں گے البتہ اس کی مخلوق کو خوش کرنے سے اس کی نعمتوں اور رحمتوں کے مزید خزانے ہمیں ضرور حاصل ہوں گے. ویسے بھی خوشیاں بانٹنے سے مزید بڑھتی ہیں۔

عید کی خوشیاں مناتے ہوئے زرا ان نادار معصوم بچوں یا سفید پوش افراد کی آنکھوں میں جھانکنے کی کوشش کیجئے گا آپ کو خود جواب مل جائے گا کہ عید بھی اب پیسے والوں کے ہاں ہی منائی جاتی ہے. اور اگر آپ کو لگے کہ عید کا مقصد محض اپنی ذات یا بچوں پر پیسے لٹا کر سیرو تفریح نہیں بلکہ اجتماعی طور پر سب میں خوشیاں بانٹنے کا نام ہے تو بیان کیئے گئے کسی بھی ایک نقطے پر عمل کرنے کی کوشش کیجئے گا اگر آپ کو عید کا “سواد” نہ آیا تو کہیئے گا. جو سکون یا خوشی آپ اور میں برانڈڈ کپڑوں یا نمود و نمائش میں ڈھونڈتے ہیں وہ سکون در اصل ان چھوٹے چھوٹے کاموں میں چھپا ہوا ہے. آپ سب کو عید کی ڈھیروں خوشیاں اور نیک تمنائیں اور عید مبارک۔

Iimad Zafar
Iimad Zafar

تحریر : عماد ظفر

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Hazara Peoples
Previous Post اساں قیدی تخت پشور دے ہاں؟
Next Post رسید، قائد اعظم ثانی اور سید وحید
Pakistan

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.