yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

عید میلاد النبی : تاریخ انسانی کا عظیم ترین دن

Yes 2 Webmaster January 3, 2015 1 min read
Eid Milad un Nabi
Share this:
Eid Milad un Nabi
Eid Milad un Nabi

تحریر : صادق رضا مصباحی
اسلام اس قدر عقلی ،فطری اور سائنٹیفک دین ہے کہ ذہن انسانی اگر علم وفکراورگہرے شعو روادراک کے ساتھ اس میں غورکرے تواسے یہ ایک جہانِ حیرت نظرآئے اور اس کے احکام بڑے واضح اورروشن دکھائی دیں۔مگر جب سے ہم نے غوروفکرکادروازہ خودپربندکرلیاہے صرف ظواہرتک ہی محدودہوکررہ گئے ہیں اوراسی کواعلی وارفع مقصد تصور کیے بیٹھے ہیں۔ایک عام ،بے پڑھالکھااوربصیرت سے عاری شخص اگرایساکرے تواس سے زیادہ ا س سے امیدبھی نہیں رکھی جاسکتی مگرجب معاشرے کے ”دانش ور”کہلائے جانے والے لوگ ایساسمجھنے اورکرنے لگیں تب معاملہ بڑاگمبھیرہوجاتاہے ۔ربیع الاول کی بارہ تاریخ کومنائی جانے والی عیدمیلادالنبی کوبھی اسی پس منظرمیں دیکھاجاناچاہیے۔یہ دن تاریخ انسانی کے عظیم محسن کادن ہے ،دنیاکے سب سے عظیم انسان کادن ہے ۔ اس دن ہم اپنے اس محسن کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیںبلکہ یوں کہہ لیجیے کہ اس کابرتھ ڈے مناتے ہیں۔ہم اگریہ کہیں کہ میلادالنبی (صلی اللہ علیہ وسلم )کے موقع پریہ جشن صدیوں سے منایاجارہاہے توشایدہمارے بعض دوستوں کو ہضم نہ ہواس لیے ہم اسے یہیں اٹھا رکھتے ہیں اورآگے بڑھتے ہیں۔

تاریخ انسانی میں کون ساایساملک،ایسی قوم،ایساقبیلہ،ایسامعاشرہ،ایساعلاقہ اورایسافردہے جواپنے محسن کویادنہیں کرتااوراس کی ولادت اوروصال کی تاریخوں میں اس کے لیے گلہائے عقیدت نہیں پیش کرتا۔ہم اپنے ملک ہی میں دیکھ لیں یہاں کے بڑے بڑے محسنین کے نام پرحکومتیں جشن کاانعقادکرتی ہیں ،حکومتوںنے ان کی ولادت یاوصال کی متعینہ تاریخوں کوایک ”تاریخی”حیثیت دے دی ہے اوروہ دن انہیں کے نام سے منسوب ہیں۔

اس تناظرمیں عیدمیلادالنبی پراگرمسلمان خوشی کااظہارکرتے ہیں ،چراغاں کرتے ہیں،بزموں کاانعقادکرتے ہیں ،جھنڈے لگاتے ہیںتواس میں حیرت کیاہے اوراس میں برائی کے کون سے عناصرہیں؟یادرکھیے بذات خودکوئی چیزغلط نہیں ہوتی بلکہ غلط اس وقت ہوجاتی ہے جب اس کے پردے میں بہت ساری غلط چیزیں شامل کی جانے لگتی ہیں اوراسی کواصل سمجھاجانے لگتاہے۔آپ اپنے اردگردصبح وشام بہت ساری ایسی چیزیںدیکھتے ہوں گے جن کی روح دب گئی ہے اوران پرظواہرکادبیزپردہ پڑگیاہے اورالمیہ یہ ہے کہ اسی کواصل سمجھاجانے لگاہے۔

آپ ذراسے غوروفکرسے ایسی چیزوں کوبآسانی تلاش کرلیں گے ۔مگریہاں سوال یہ ہے کہ کہ کیاغیرضروری چیزوں کے شامل کردینے سے اصل چیزپرہی خط تنسیخ کھینچ دیاجاتاہے ؟نہیں ،ہرگزنہیں ۔اگرآپ کاجواب اثبات میں ہے تب توآپ کواپنے اپنی ملکی،علاقائی ،سماجی،قبائلی روایات سے بھی ہاتھ دھوناپڑسکتاہے ۔میلادالنبی کے موقع پرجن حضرات نے کچھ غلط رسوم ایجادکی ہیں توقصوران کا ہے ،عیدمیلادکانہیں ۔ان غلط رسوم نے عیدمیلادالنبی کی اصل روح کوفناکرنے کی کوشش کی ہے ۔حالاں کہ اسے غیرشعوری کوشش ہی کہاجائے گاکہ عوام کاالانعام ہیں ۔وہ اپنے مزاج کے مطابق اپنی نفسانی خواہشات کی تکمیل کے لیے کچھ نہ کچھ تراش ہی لیتے ہیں ۔موسیقی والی نعتوں پربچوں اورنوجوانوں کارقص ،پٹاخے بازی ،عورتوں کاہجوم وغیرہ وغیرہ سب اسی ذیل میں آتاہے۔لہٰذاان کاحددرجہ ردکیاجاناچاہیے ،باقاعدہ مہم چلاکران کابائیکاٹ کیاجاناچاہیے ۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت جزوایمان ہے ۔اس میں ذراسی بھی کمی ہمارے ایمان کی پوری عمارت کوہی زمیں بوس کردیتی ہے کیوں کہ اگرحضورصلی اللہ علیہ وسلم کی محبت دل سے نکل گئی توبچے گاکچھ بھی نہیں اس لیے کہ مسلمانوں کے پاس اسلامی اقداروروایات کاجوکچھ سرمایہ ہیں اس کے اصل الاصول ہمارے اورآپ کے پیارے نبی حضورصلی اللہ علیہ وسلم ہی ہیں۔لیکن یہاں ایک بات یادرہے کہ صرف جلوس نکال لینا،چراغاں کرناہی سب کچھ نہیں ہے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے فرموادت پرعمل اوران کے دین کے فروغ کی کوشش بھی ہماری اولین ذمے داری ہوناچاہیے ۔ہمیں عیدمیلادالنبی کے موقع پربلکہ ہروقت اپنے دل کوٹٹولتے رہناچاہیے کہ کیاواقعی ہم سچے غلام ہیں ،کیاحقیقت میں ہم سچے دل سے حضورسے محبت کرتے ہیںیاہمارے دعوے محض دعوے ہیں ،حقیقت سے ان کاکوئی تعلق نہیں ہے۔

ہمارے زمانے تک آتے آتے ہمارے دین میں دین ہی کے نام پرکچھ علاقائی رسمیں شامل ہوگئی ہیں یاکرلی گئی ہیں اوربدقسمتی سے ہم اسی کواصل دین سمجھ بیٹھے ہیں اورجواصل دین ہے اسے فراموش کربیٹھے ہیں۔یہ قصورہماری سمجھ کاہے ہماری دینی روایات کانہیں اس لیے ہمیں اپنی فہم کاعلاج کراناچاہیے روایات ہی کے خلاف کمربستہ ہوجانا دانش مندی نہیں۔

تحریر : صادق رضا مصباحی
رابطہ نمبر:09619034199
ای میل:sadiqraza92@gmail.com

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Eid Milad un Nabi
Previous Post عید میلاد النبی : آئیے ہم سب مل کر غور کریں
Next Post یہ موقع تعلیمات نبوی کوعام کرنے کا ہے
Muslims

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.