yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

مصر کا رمضان المبارک میں فلسطینیوں کے لیے اپنی سرحد کھولنے کا اعلان

Web Editor May 18, 2018 1 min read
Egypt announces to open its border for Palestinians in Ramadan
Share this:

مصر کے صدر عبدالفتح سیسی نے غیر متوقع طور پر غزہ کے ساتھ منسلک سرحد پر قائم رفح کراسنگ پوائنٹ کو ایک ماہ کے لیے کھولنے کا اعلان کردیا، جس کے بعد ماہ مقدس میں فلسطینی باآسانی سرحد پار آسکیں گے۔

Egypt announces to open its border for Palestinians in Ramadanسماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری کیے گئے بیان میں عبدالفتح سیسی کا کہنا تھا کہ اس کراسنگ پوائنٹ کو کھولنے کا مقصد مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقوں میں رہائش پذیر افراد کی مشکلات کم کرنا ہے۔ واضح رہے کہ رفح کراسنگ پوائنٹ غزہ کو بیرونی دنیا سے منسلک کرنے والا واحد راستہ ہے جو اسرائیل کے زیر اثر نہیں لیکن مصر نے اسے سیکیورٹی خطرات کا بہانہ بناکر کافی عرصے سے مکمل طور پر بند کر رکھا تھا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مذکورہ راستے کو آخری مرتبہ 2013 میں 3 ہفتے کے لیے کھولا گیا تھا جبکہ فلسطینی سال میں اسے چند دن ہی استعمال کر پاتے ہیں۔ خیال رہے کہ جزیرہ نما سینائی میں ہونے والے پرتشدد واقعات کے پیش نظر یا دیگر وجوہات کو جواز بنا کر اس راستے کو کھولنے کے اقدامات محدود کردیئے گئے تھے۔ مصر کے صدر کا سرحد کھولنے سے متعلق حالیہ اعلان غزہ کی سرحد پر اسرائیلی افواج کی جارحیت کے سبب 60 سے زائد فلسطینیوں کے جاں بحق ہونے کے بعد سامنے آیا اور مصر کی وزارت خارجہ کی جانب سے مقتولین کے لیے ’شہید‘ کا لفظ بھی استعمال کیا گیا۔

واضح رہے کہ 30 مارچ سے اب تک غزہ کی سرحد پر ہونے والے مظاہروں میں 114 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ امریکا کی جانب سے سفارت خانہ یروشلم میں منتقل کرنے کے بعد سے صورتحال مزید سنگین ہوگئی ہے۔ یاد رہے کہ مصری حکومت کے فلسطین اور اسرائیل دونوں کے حکمرانوں سے تعلقات ہیں، اس لحاظ سے مصر دونوں اطراف کے معاملات میں پائی جانے والی کشیدگی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا، جس سے اس خطے میں رہائش پذیر 20 لاکھ افراد پر موجود دباؤ کچھ کم ہوسکے گا۔

اس ضمن میں حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ نے گزشتہ دنوں مصر کا دورہ کیا اور مصر کے خفیہ ادارے کے ڈائریکٹر عباس کمال سے ملاقات کی۔ گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے اسرائیل نے غزہ کو محصور کیا ہوا ہے، جس کے بارے میں صہیونوں کا کہنا ہے کہ حماس کو تنہا کرنے کے لیے ایسا کرنا ضروری تھا جبکہ 2008 سے اب تک حماس اور اسرائیل کے مابین 3 جنگیں بھی ہوچکی ہیں۔ تاہم اسرائیل کے اس عمل پر یہ تنقید کی جاتی رہی ہے کہ حماس کے نام پر غزہ میں محصور تمام رہائشیوں کو سزا دی جارہی ہے، جہاں اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 47 فیصد افراد خوراک کی خراب صورتحال سے متاثر ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی سرحد کے ساتھ پیش آنے والے اسرائیلی جارحیت کے حالیہ واقعات کے بعد غزہ کی صورتحال پرغور کے لیے اسلامی دنیا کی نمائندہ تنظیم، اسلامی ممالک کے تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کیا گیا۔ اس حوالے سے ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ اس غیر معمولی اجلاس میں اسرائیل کے فلسطینیوں پر کیے گئے وحشیانہ مظالم پر دنیا کو اہم پیغام دیا جانا چاہیے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق بیت المقدس میں جمعے کی نماز کی ادائیگی کے لیے آنے والے فلسطینیوں کو مغربی کنارے کے قصبے بیت اللہم سے گزرتے ہوئے اسرائیلی چیک پوائنٹ پر روک لیا گیا۔

جس کے بعد اسرائیلی انتظامیہ نے تمام افراد کی میٹل ڈیٹیکٹر سے تلاشی لی اور ان کے سامان کی بھی تلاشی لی گئی جبکہ وہیل چیئر پر موجود 2 افراد کو بارڈر پر موجود اہلکاروں نے چیک پوائنٹ سے واپس دھکیل دیا۔

غزہ کی بگڑتی صورتحال

فلسطین میں 30 مارچ سے شروع ہونے والے احتجاج میں اسرائیلی فوج کی جانب سے اب تک 114 فلسطینیوں کو جاں بحق کیا جاچکا جبکہ 9 ہزار 400 سے زائد زخمی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ غزہ پٹی کے قریب تقریباً 10 ہزار فلسطینیوں کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے اور فوجی وہی طریقہ کار اپنا رہے ہیں جو آپریشن کے دوران اپنایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ یروشلم میں امریکی سفارتخانے کا افتتاح خاص طور پر اسرائیل کے قیام کی 70 ویں سالگرہ پر کیا گیا اور اس میں شرکت کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ خصوصی طور پر اپنے شوہرجیرڈ کشنر کے ہمراہ اسرائیل پہنچیں تھیں۔ اس افتتاح کے پیش نظر فلسطینی مظاہروں میں شدت آگئی، یہ احتجاج ’گریٹ مارچ آف ریٹرن‘ تحریک کا حصہ تھا، جس میں شامل مظاہرین پر اسرائیلی فوج کی جانب سے اندھا دھند گولیاں اور آنسو گیس کے شیل برسائے گئے۔ غزہ میں جاری کشیدہ صورتحال پر کئی ممالک کی جانب سے اسرائیل فوج کی ان وحشیانہ کارروائیوں کی سخت مذمت کی گئی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Harjej Singh's criticism on Indian board
Previous Post ہر بھجن سنگھ کی بھارتی بورڈ پر سخت تنقید
Next Post کیمیائی ہتھیاروں کا پروگرام: فرانس نے مختلف کمپنیوں کے اثاثے منجمد کردیے

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.