yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

تعلیم کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے

F A Farooqi September 1, 2016 1 min read
Pakistan Education System
Share this:
Pakistan Education System
Pakistan Education System

تحریر : ملک محمد سلمان
سرکاری تعلیمی ادروں میں زیر تعلیم طلباء کی اکثریت کا تعلق مڈل کلاس گھرانوںسے ہوتا ہے جو پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتے۔ مگر ان قسمت کے ماروں کو کیا خبرکہ سرکاری سکول کالجز میں مفت داخلہ تو مل جائے گا مگر کلاس میں باعزت بیٹھنے کیلئے دولت کی ہوس میں اندھے ہوئے” اکیڈمی مافیا اساتذہ” کے ٹیوشن سینٹر میں جانا ضروری ہے۔ ماسٹر صاحب کی نجی اکیڈمی نہ جانے والے طلباء زیرِعتاب نظر آتے ہیں اوراس جرم کی پاداش میں مختلف بہانوں سے شدید ذہنی اذیت کا شکار کیا جاتا ہے۔کمرہ جماعت میں جان بوجھ کے مشکل سوال پوچھے جاتے ہیں اور بورڈ یونیورسٹی کا داخلہ تک روکنے کی گھٹیا حرکات بھی کی جاتی ہیں۔ اکیڈمی نہ جانے کی سزا صرف کلاس تک محدود نہیں ہوتی بلکہ سائنس مضامین کے پریکٹیکل امتحان میں اکیڈمی مافیا کے ”پیٹی بھائی”اکیڈمی نہ پڑھنے والے گستاخوں کوسبق سکھانے کیلئے جہاں سفارشیوں کوڈھیروں نمبر بانٹتے نظر آتے ہیں وہیںسفارش نہ ہونے والے طلباء کو سر عام” عملی امتحان” میں کم نمبر دینے کی بدیانتی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

غریب آدمی کو اپنے بچوں کو تعلیم دلانے کے لیے اپنے پیٹ میں گرہ دینا پڑتی ہے۔ چپڑی روٹی کی جگہ سوکھی روٹی نگلنا پڑتی ہے۔ اپنی روزمرّہ کی ضروریات کو اپنے بچوں کی تعلیمی ضروریات پر قربان کرنا پڑتا ہے۔ اپنی بیماری کا علاج کروانے کی بجائے اپنے بچوں کواکیڈمی بھیجنا پڑتا ہے۔ گورنمنٹ درسگاہوں(سکول ،کالجز اور یونیورسٹی)سے مسلسل غیر حاضر رہنے والے اور نسبتاً کم دکھائی دینے والے بھگوڑے اساتذہ جو اول تو وقت سے سکول کالج پہنچتے ہیں نہیں اگر چلے بھی جائیں تو بد دلی سے لیکچر دیتے ہیں۔جبکہ وہی اساتذہ اپنی قائم کردہ پرائیویٹ اور نجی اکیڈمیز میں ہمہ وقت موجود اور جانفشانی کے ساتھ تدریس کا فریضہ سرانجام دیتے نظر آتے ہیںاوراپنی نجی اکیڈمیز کیلئے اشتہارات کے ذریعے بچوں کو سبز باغ دکھا تے ہیں۔فیل ہونا بھول جائیں،پاس نہیں تو فیس واپس،صد فیصد کامیابی کی ضمانت وغیرہ وغیرہ۔

ان تعلیم فروش اساتذہ نے اپنی ٹھاٹھ باٹھ کو بڑھانے اور طلباء پر اپنی مذید ڈھاک بٹھانے کیلئے پرائمری،مڈل،میٹرک اور انٹرمیڈیٹ سے لیکر یونیورسٹی تک ہر امتحان میں اپنی ڈیوٹی بھی ضرور لگوانی ہوتی ہے ۔ اپنے تعلقات کو استعمال میں لاتے ہوئے مارکنگ ڈیوٹی بھی لازم کرتے ہیں ڈیوٹیوں سے بھرپور مالی فائدہ تو ہوتاہی ہے ساتھ میں اپنی نجی اکیڈمیز کے باہر مشہور زمانہ ڈائیلگ”پیپر سیٹنگ اور پیپر چیکنگ کا وسیع تجربہ رکھنے والے اساتذہ” لکھنے کاجواز بھی مل جاتا ہے۔ان امتحانی ڈیوٹیوں کی وجہ سے اسکولوں اور کالجوں میں نصاب مکمل نہیں ہوپاتاجس کی وجہ سے یہ نفع خور اساتذہ بچوں کو پرانے نوٹس،گائیڈبک اورشارٹ کٹ گیس پیپرکی طرف متوجہ کرتے ہیں۔

Money
Money

گورنمنٹ اساتذہ کوپیسہ کمانے کی ایسی لت لگی ہے کہ وہ دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے نت نئے طریقے ایجاد کرلیتے ہیں۔ہر سال پرائیویٹ بی ایس سی کرنے والوں کوگورنمنٹ کالجز سے عملی امتحان کے ہزاروں تصدیقی سرٹیفیکٹ دیے جاتے ہیں۔جبکہ ان بچوں نے تو کبھی پریکٹیکل لیب تک نہیں دیکھی ہوتی مگر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ نے دوہزار سے لیکر پانچ ہزار فی سرٹیفیکیٹ کی لوٹ سیل لگائی ہوتی ہے۔پانچ ہزار دے دو اور تصدیقی مہر ثبت کروالو۔ایک طرف یہ عالم ہے کہ طلباء کو گورنمنٹ کالج میں داخلہ نہیں مل رہا ہوتا تو دوسری طرف کالج پرنسپل کی دوسروں شہروں میں قائم اکیڈمیزمیں پڑھنے والے طلباء کالج دیکھے بن ہی ریگولر داخلہ کے اہل ہوجاتے ہیں ۔ استاد تو روحانی باپ ہوا کرتا ہے ، اگر باپ ہی اپنی اولاد سے دغا کرنے لگے تو پھر خیر کی امید کیونکر رکھی جاسکتی ہے۔اساتذہ جو کہ بچوں کی تعلیم و تربیت کے ذمہ دار ہوتے ہیں ،ان کی غیر ذمہ داری کا یہ عالم ہے کہ وہ ان گھٹیا اور شرمناک افعال سے اپنے طلبہ پر انتہائی برے اثرات مرتب کر رہے ہیں ان کے زیرسایہ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ سے دیانتداری ،فرض شناسی اور حب الوطنی کی امید کیونکر کی جاسکتی ہے۔

وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور وزی اعلیٰ پنجاب نے تعلیم کی فروغ کیلئے لاکھوں ذہین طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔مگر میں حکام بالا کی توجہ اصل مسئلہ کی طرف مبذول کروانا چاہتا ہوں کہ جب تک سرکاری اساتذہ کی نجی تعلیمی ادروں میں تدریس پر عملی طور پر پابندی نہیں لگائی جاتی تب تک تعلیمی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔آئے دن افسران بالا کی طرف سے میڈیا میں پریس ریلیز جاری کر دی جاتی ہے کہ سرکاری اساتذہ کے نجی تعلیمی اداروں میں درس و تدریس پر پابندی عائد ہے خلاف ورزی کرنے والوں پر” پیڈاایکٹ ”لگایا جائے گا۔محکمہ تعلیم پریس رلیز جاری کرکے خود کو بری الذمہ سمجھتا ہے جبکہ گلی گلی ،شہر شہر گورنمنٹ اساتذہ کی قائم کردہ نجی اکیڈمیز جہاں پر وہ پرنسپل ۔مینجنگ ڈائریکٹر اور سرپرست بن کر تعلیم فروشی کا دندھدہ زوروں پر چلا رہے ہیں اور حکومتی دعووں کا منہ چرا رہے ہیں۔اگر کوئی درخواست دیکر انکوائری لگوا لے تو”مجاں مجاں دیاں پیناں ہوندیاں نے”کے مترداف محکمہ تعلیم سے ہی انکوائری آفیسر کلین چٹ جاری کر دیتا ہے۔

جناب سوال یہ ہے کہ باقی محکموں کی طرح” پیڈا ایکٹ ”کی انکوائری جوڈیشری یا کسی دوسرے غیر جانبدار ادارے سے کیوں نہیں کروائی جاتی؟؟۔ یہاں تو آوے کا آوا ہی بگڑاہوا ہے۔بعد ازاں پتہ چلتا ہے کہ محکمہ تعلیم کے انکوائری آفیسر تو خود با مشکل اپنی نجی اکیڈمی سے وقت نکال کے انکوائری کیلئے آئے تھے۔ایسے میں یہی کہا جاسکتا ہے کہ تعلیم کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے۔ تاریکی کے گھٹا توپ اندھیروں میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ہی امید کے ایک کرن ہیں جنھوں نے ماضی میں انتہائی جرات کے ساتھ بوٹی مافیہ کا خاتمہ کرکے عظیم کارنامہ سرانجام دیا تھا ،جناب وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف آپ ہی والدین کی امید کا محور ہیں ،سرکاری اساتذہ کو نجی اکیڈمی کی لعنت سے پاک کریں تا کہ والدین سے اکیڈمی فیس کا اضافی بوجھ ختم ہواور تعلیم یافتہ پنجاب کے خواب کی تعبیر ممکن ہو سکے۔

Malik Salman
Malik Salman

تحریر : ملک محمد سلمان
0300/0333 8080566

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Prince Mohammad Bin Salman-Nawaz Sharif Meeting
Previous Post محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان اور چین
Next Post شاہ مدینہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بلاوا
Madina Munawara

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.