yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

اقتصادی راہداری پھر متنازع

Yes 2 Webmaster January 6, 2016 1 min read
China-Pakistan Economic Corridor
Share this:
China-Pakistan Economic Corridor
China-Pakistan Economic Corridor

تحریر: پروفیسر مظہر
پاک چائنا اکنامک کاری ڈور لبِ مرگ معیشت کو فضائے بسیط کی رفعتوں سے روشناس کرانے والا ایسا منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے اشرافیہ کی تجوریاں تو لبالب ہوں گی ہی ،راندہ ودرماندہ اور مجبوروں مقہوروں کی تقدیر بھی بدل جائے گی۔ اس لیے اہلِ نظر کا یہ فرضِ عین کہ وہ ربِ علیم وخبیر کی ودیعت کردہ دانش کو بروئے کارلاتے ہوئے جہاد بالقلم سے قوم کو یکسو کریں اور ان طاغوتی طاقتوں کو نیست ونابود کرنے میں معاون بنیں جو اِس اقتصادی راہداری کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

سبھی جانتے ہیں کہ پاک چائنااکنامک کاریڈور پاکستان کے ازلی ابدی دشمن بھارت کوقبول نہ دوست نمادشمن امریکہ کو۔ بھارت تو کھلم کھلااِس منصوبے کی مخالفت کررہا ہے اوراپنے خفیہ اداروں کو اِس منصوبے کے خلاف فضاء تیارکرنے کی حکمت عملی وضع کرنے کاکام بھی سونپ دیا۔ امریکہ البتہ تاحال کھل کرمیدان میں نہیں آیا، وہ صرف بھارت کی پیٹھ ٹھونکنے پرہی اکتفا کر رہا ہے۔ دونوں کو ہی دفاعی لحاظ سے مضبوط ایٹمی پاکستان کسی بھی صورت میں معاشی بلندیوں کو چھوتا ہوا قبول نہیں کیونکہ اگر پاکستان معاشی لحاظ سے بھی مضبوط ہوگیا تو بھارت کا” اکھنڈبھارت ” کاخواب ادھورارہ جائے گااور امریکہ بھی دنیاکی واحدسپر پاور نہیں بن سکے گاکیونکہ چین سینہ تان کراس کے سامنے کھڑاہو جائے گا۔

پاک چائنا اکنامک کاریڈور ایک ایسا منصوبہ ہے جو پاکستانی معیشت کے لیے کلیدکی حیثیت رکھتاہے۔ اس منصوبے کی تکمیل پر پاکستان کا 2025ء تک پاکستان کا دنیا کی اٹھارہویں بڑی معیشت کا خواب پورا ہو سکتا ہے۔ بھارت توخیر پاکستان کاازلی ابدی دشمن ہے ہی اِس لیے اُس سے تو یہی توقع کی جا سکتی تھی لیکن اپنے بھی خم ٹھونک کرمیدان میںآگئے۔ پہلے یہ کہاگیا کہ اِس منصوبے کاحشر بھی کالاباغ ڈیم جیساکر دیںگے پھرمنصوبے کے روٹس پراعتراضات سامنے آگئے اور کہا گیاکہ مغربی روٹ سب سے پہلے مکمل ہونا چاہیے۔ حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس بلاکر مشرقی ،وسطی اور مغربی روٹس پر تمام جزئیات کے ساتھ بریفنگ دی اور اعتراضات پرسیر حاصل بحث کے بعد اِس منصوبے پر اتفاق ہوا ۔مولانافضل الرحمٰن نے دعائے خیرکی اور قوم نے سُکھ کاسانس لیاکہ پاکستان کے لیے گیم چینجر کی حیثیت رکھنے والے اِس منصوبے پراتفاق رائے ہوگیا۔

Nawaz Sharif
Nawaz Sharif

30 دسمبر کو ژوب میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے مغربی روٹ کاسنگِ بنیاد رکھنے کے بعد وزیرِاعظم صاحب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرمایاکہ اس منصوبے کی تکمیل سے بیروزگاری، غربت اور پسماندگی کاخاتمہ ہو گا اور نہ صرف پاکستان میں خوشحالی آئے گی بلکہ پورے خطے کو بھی فائدہ ہوگا۔ 2428 کلومیٹر شاہراتی نیٹ ورک کی تکمیل سے دیگر صوبے بلوچستان سے منسلک ہوجائیں گے، بلوچستان میںخوشحالی کی صبح طلوع ہوگی اور پاکستان کی خوشحالی کاخواب بلوچستان سے پوراہوگا ۔سنگِ بنیاد کی تقریب کے موقعے پرجے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمٰن اے این پی کے میاں افتخارحسین ،قاف لیگ کے سید مشاہد حسین ،نیشنل پارٹی کے میرحاصل بزنجواور پختونخوا عوامی پارٹی کے محمودخاں اچکزئی بھی موجود تھے ۔ مولانافضل الرحمٰن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی راہداری کی تعمیرکے ذریعے چین نے دوستی کا ثبوت دیا۔

میاں افتخارحسین نے کہاکہ خطے میںدہشت گردی وبدامنی کی بنیادی وجہ اقتصادی پسماندگی ہے ۔اِس منصوبے سے ہم آنے والی نسلوںکو پرامن اورپرسکون مستقبل دے سکیںگے۔ گوادر کاشغر اقتصادی راہداری منصوبے سے پورے خطے کی تقدیربدل جائے گی ۔یہ منصوبہ چھیاسی ارب ڈالرکا ہے جوپہلے کبھی نہیں ہوا ۔محموداچکزئی نے کہا کہ اِس منصوبے سے نفرتوں کا خاتمہ ہوجائے گا۔ سید مشاہد حسین کا کہنا تھاکہ آج کا دن تاریخی اہمیت کاحامل ہے ۔اقتصادی راہداری کی افتتاہی تقریب کے موقع پربیشتر قومی قیادت موجودہے ۔مغربی روٹ کو ترجیح اور کل جماعتی پارلیمنٹیرین کمیٹی بنانے کے وعدے وزیرِاعظم نے وفاکر دیئے۔

افہام وتفہیم کی یہ فضاء شائدمحترم عمران خاںکو پسندنہیں آئی ۔انہوں نے اقتصادی راہداری کے خلاف خیبرپختونخوا میںمتحدہ محاذ بناناشروع کردیااور واضح طورپر کہہ دیاکہ اگران کی سفارشات کو تسلیم نہ کیاگیا تووہ اِس منصوبے کوکے پی کے میںنہیں بننے دیںگے ۔ خیبرپختونخوا کے وزیرِ اعلی نے بھی یہی ڈھنڈوراپیٹنا شروع کردیا ۔جب وزیرِاعلیٰ سے سوال کیاگیا کہ آخراُنہیں اِس منصوبے پر اعتراض کیا ہے تو انہوں نے فرمایاکہ انہیں مشرقی روٹ پر کوئی اعتراض نہیں، اگر اعتراض تو یہ کہ جوسہولیات مشرقی روٹ کوبہم پہنچائی جارہی ہیں ،وہی مغری روٹ کوبھی فراہم کی جائیں۔

Road Construction Works
Road Construction Works

حقیقت یہی کہ انہیں صرف مشرقی روٹ پرہی اعتراض ہے جو پنجاب سے ہوکر گزرتاہے ۔یہ منصوبہ تو ابھی اپنے ابتدائی مراحل میں ہے اور صرف سڑکوں کی تکمیل کا کام جاری ہے ۔پھر کیا پرویز خٹک صاحب کو الہام ہوگیا کہ جو سہولیات مشرقی روٹ کو بہم پہنچائی جائیں گی وہ مغربی روٹ کونہیں۔عمران خاں صاحب نے اِس منصوبے میں اپنے بدترین سیاسی حریف مولانافضل الرحمٰن کے پاس بھی وفد بھیج کر انہیں اپناہم خیال بنانے کی کوشش کی۔ مولانافضل الرحمن جودو دفعہ اس منصوبے کی دعائے خیر میں شامل ہوچکے ،انہوں نے بھی فرمادیا کہ اِس منصوبے کے حوالے سے تحفظات دور کیے جائیں ۔راہداری کے روٹ میں تبدیلی سے سیاسی جماعتوں میں تشویش پائی جاتی ہے اِس لیے اقتصادی راہداری کے متعلق شکوک وشبہات دور کرنے کی ضرورت ہے۔ ژوب میں سنگ بنیاد کے موقعے پر مولانافضل الرحمن بھی موجود تھے۔

انہوں نے صرف یہ مطالبہ کیاتھا کہ ڈیرہ اسماعیل کی سڑک کوچار رویہ کی بجائے چھ رویہ کر دیا جائے جس پروزیرِاعظم صاحب نے انہیں یقین دلایاتھا کہ چار رویہ سڑک کی تکمیل کے بعد اسے چھ رویہ بھی کر دیا جائے گا۔ انہوں نے تو مولاناصاحب کی تسلی کی خاطر یہاںتک کہہ دیاتھا کہ ہو سکتا ہے کہ چاررویہ سڑک کی تکمیل کے دوران ہی اسے چھ رویہ کرنے کامنصوبہ سامنے آجائے۔مولانا صاحب تو خیر کوئی بھی ایساموقع ہاتھ سے جانے ہی نہیںدیتے جس میںوہ دوسرے کوبلیک میل کر کے اپنے ذاتی مفادات کی تکمیل کر سکیں لیکن حیرت ہے کہ تحریکِ انصاف نے بھی مولاناصاحب سے ہاتھ ملالیا جن کے خلاف اس کے سربراہ کی غیرپارلیمانی زبان تاریخ کاحصہ ہے۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر: پروفیسر مظہر

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Previous Post نیشنل ایکشن پلان ، ن لیگ ایکشن پلان بن چکا ہے، نفیسہ شاہ
Next Post امریکی اسکول میں ٹیچر بھی بچوں کے ساتھ بچے بن گئے

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.