yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

پاگل کہیں کا

Yes 1 Webmaster November 16, 2015November 16, 2015 1 min read
Mad
Share this:
Mad
Mad

تحریر: سرور صدیقی
بہت عرصہ قبل جب ہم چھوٹے تھے بچپن میں الفاظ و معانی کا بھی ادراک نہیں تھا۔۔ شوق کے عالم میں اخبار میں تصویریں دیکھا کرتے اور ہجے کرکے اخبارات کی سرخیاں اور فلمی اشتہار پڑھا کرتے تھے ۔۔ ایک مرتبہ ایک انگریزی فلم کا اردو نام پڑھا” یہ پاگل۔۔ پاگل ۔پاگل دنیا۔۔پاگل ۔۔۔پاگل کی تکرار کے باعث یہ اشتہار ابھی تک ذہن سے محو نہیں ہوا ایک بات کہتے ڈر لگتاہے کہ کسی پاگل کو تین مرتبہ پاگل کہنے کی منظق ہمیں آج تک سمجھ نہیںآ ئی حالانکہ پا گل مائنڈ بھی کر سکتاہے۔

جس ملک میں ہم رہتے ہیں وہاں ”پیزا ” پولیس سے زیادہ تیزرفتاری سے ہمارے گھر پہنچ جاتاہے۔۔کار لینے کے لئے 100% آسانی سے جبکہ تعلیم کے حصول کے لئے 20% قرضہ ملنا مشکل ہے۔۔۔باسمتی چاول 130 روپے کلو اور موبائل کی رسم بالکل مفت مل جاتی ہے۔۔۔”جوتے” جو پہننے کی چیز ہیں ایئر کنڈیشنڈ دکانوں میں فروخت ہوتے ہیں اور جبکہ کھانے والی سبزیاں،پھل فروٹ فٹ پاتھ پر بکتے ہیں۔۔۔لیمن جوس آوٹیفیشل فلیور کے ساتھ بنایا جاتاہے اورڈش واش لیکویڈ تیارکرنے والی کمپنیوںکا دعوے ٰ ہے کہ اس میں اصلی لیموں استعمال کیا جاتاہے۔

Corrupt
Corrupt

ایم اے پاس،ایم ایس سی ہولڈر یا پھر انجینئر اور دیگرپڑھے لکھے افراد بے روزگارپھررہے ہیں اور کتنے ہی ان پڑھ،جاہل ایم پی اے، ایم این اے بنے ہوئے ہیں ان میں سے درجنوں کرپٹ، رشوت خور، ٹیکس چور ہیں۔۔۔ کچھ قبضہ گروپ، منشیات فروش، بجلی چور، گیس چور،لینڈ مافیا کے کرتا دھرتا بھی ہیں۔۔۔یہاں اشرافیہ نے سیاست کو کمائی کا ذریعہ بنالیا ہے کچھ اسلام کے ٹھیکیداروںنے مذہب کو کاروبار۔۔۔جس ملک میں صحت اور تعلیم جیسے شعبوں پر بھی مافیا قابض ہوجائیں اور عام آدمی چھوٹی سے چھوٹی خوشی کو بھی ترسنے لگے تو دل میں بار بار سے خیال آتاہے کہ ہم بھی کیسی عظیم قوم ہیں؟ ۔۔۔ان باتوںپر ناراض ہونے،شورمچانے، کڑھنے یا تبصرہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں آپ اسی طرح بدستور سوتے رہیں ۔

۔یاپھر جاگتے سوتے اپنے حالات کا رونا روتے رہیں ورنہ لوگ الزام بھی دے سکتے ہیں کہ یہ کوئی پاگل ہے۔۔۔آج کے نفسا نفسی کے عالم میں جب ہمارے حکمرانوںنے اپنے لئے دولت کے انبار لگالئے ہیں ۔۔۔دنیا جہان کی تمام آسائشیں ان کے گھر کی باندی بن کررہ گئیں ہیں۔۔ قانون،سیاست اور جمہوریت ان کی خواہش کا نام ہے اس ماحول میں پاکستان کے بارے سوچنا یا پھر پاکستان کی بات کرنا پاگل پن نہیں تو اور کیاہے ؟ یہ بات دعوے سے کہی جا سکتی ہے کہ اشرافیہ کو پاکستان سے کوئی محبت نہیں اگر کوئی پاکستان کو ہماری نظر سے دیکھے تو یقین جانئے دیکھتاہی رہ جائے پاکستان تو ایسا ہوناچاہیے

جہاں خوشیاں ککھلاتی ہوں
جہاں زندگیاں ۔۔۔مسکراتی ہوں
جہاں چاہت ہو بے حد۔۔۔بے شمار
جہاں کبھی نہ ہو ظلم کا بیو پار
جہاں جذبے سچے ہوں
جہاں رشتے بھی پکے ہوں
جہاں نفرت کا نہ ہو گمان
بس ایسا ہونا چاہیے ہمارا پاکستان

بدقسمتی سے ایسا نہیں ہے حالانکہ اللہ تبارک تعالیٰ نے پاکستان کو ہر نعمت سے سرفرازکیاہے حکمرانوںنے کبھی پاکستانی بن نہیں سوچا عالم ِ اسلام کا پہلا ایٹمی صلاحیت رکھنے والا ملک۔۔ جس ملک میں دنیا کی بڑی دوسری قدرتی نمک کی کان۔۔دنیا کی پانچویں بڑی سونے کی کان۔۔۔دنیا کی چھٹی بڑی فوج جس کی صلاحیتوںکا لوہا پورا عالم تسلیم کر چکاہے۔۔ دنیا کی ساتویں بڑی تابنے کی کان۔۔ سوئی گیس،کوئلہ،تیل کے وسیع و عریض ذخائر، پھر بھی IMF سے بھیک ۔۔ غیر ملکی قرضوں پر انحصار اور کشکول لئے پھرنا عقل سے بعیدہے۔۔۔ پانچ دریا اور دنیا کا بہترین آبپاشی کا نظام ہونے کے باوجود بجلی کی لوڈ شیڈنگ کتنی عجیب بات ہے اور اس سے بھی عجیب تر یہ کہ پاکستان جیسے زرعی ملک جس میں دنیا بھر میں چھٹے نمبر پر سب سے زیادہ چاول کی پیداوار اور خوشبودار باسمتی چاول بھی ایسے کہ ہاتھوں ہاتھ بک جائیں۔۔ انڈیا میں بھی ضلع شیخوپورہ ، سیالکوٹ جیسے چاول پیدانہیں ہوتا پاکستانی کپڑے پر میڈ ان جاپان اور چاولوں انڈیا ،دبئی کا ظاہر کرکے مہنگے داموں بیچا جاتاہے لیکن حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث دن بہ دن ایکسپورٹ کم ہوتی جارہی ہے۔۔۔

Pakistan
Pakistan

ہے نا پاگل پن۔۔۔ ان باتوںپر شورمچانے، کڑھنے یا تبصرہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں اسی طرح بدستور سوتے رہیں ۔۔یاپھر جاگتے سوتے اپنے حالات کا رونا روتے رہیں شاید پاگل بھی اتنے پاگل نہ ہوں جتنے پاگل ہم بنے ہوئے ہیں ۔۔ہم نے اچھے برے کی پہچان کھو دی ہے پاکستان میں نظریاتی سیاست کا جنازہ نکل چکاہے صرف مفادات کیلئے لوگوں نے پارٹیوں کو اپنے مسلک کا درجہ دے رکھاہے ۔۔ اب تلک تو جو پارٹی اقتدار میں ہوتی ہے اسی کو” اصلی تے۔ وڈی” پارٹی گردانا جاتاہے جو اس بات کو تسلیم کرنے سے انکاری ہے اس چاہیے کہ وہ ذرا پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کا جائزہ لے لے سب چانن ہو جائے گا ہمارے سیاستدان ہی نہیں عوام کی اکثریت سورج مکھی کے پھولوںکی مانند ہیں سورج کے رخ کے ساتھ ساتھ اپنا چہرہ ادھر موڑ لینے کے ماہر ہیں کتنے مزے کی بات ہے کہ ہم وہ قوم ہیں جو پچاس روپے پر جیب تراش کو مار مارکر لہو لہان کردیتی ہے لیکن50کھرب کی کرپشن کرنے والوںکو اپنا حکمران منتخب کرلیتی ہے

دلیل تھی نہ کوئی حوالہ تھا ان کے پاس
عجیب لوگ ہیں بس اختلاف رکھتے ہیں

کہنے، سننے اور بتانے کو بہت کچھ ہے لیکن جتنا پڑھ کر برداشت کرلیا شاید اتناہی کافی ہے کچھ کو ناگوار گذرے وہ بغیر کی رو رعائت اور لحاظ کے یہ بھی کہہ سکتاہے آج کے کالم میں کیا پاگلوں جیسی باتیں لکھ کر کالم نگار بڑا دانشور بنا پھرتاہے۔۔۔ پاگل کہیں کا۔۔الٹی سیدھی باتیں لکھ کرہمیں پاگل بناتاہے۔

Sarwar Siddiqui
Sarwar Siddiqui
Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Controversial Post on Facebook
Previous Post فیس بک پر متنازعہ پوسٹ
Next Post مچل اسٹارک کی سو میل فی گھنٹہ رفتار کی گیند متنازع ہوگئی
Mitchell Starc

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.