yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر ای۔ یو کانفرنس کے شرکاء نے مذاکراتی عمل میں کشمیریوں کی شمولیت پر زور دیا

MH Kazmi November 10, 2016 1 min read
E-Kashmir in the European Parliament. US Conference participants stressed the involvement of Kashmiris in the dialogue process
Share this:
E-Kashmir in the European Parliament. US Conference participants stressed the involvement of Kashmiris in the dialogue process
E-Kashmir in the European Parliament. US Conference participants stressed the involvement of Kashmiris in the dialogue process

برسلز (پ۔ر) یورپی پارلیمنٹ میں کشمیرای یو۔ویک کے تیسرے روز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اس بات پر زوردیاہے کہ مسئلہ کشمیرکے حل کے لئے ممکنہ مذاکراتی عمل میں کشمیریوں کی شمولیت کو یقینی بنایاجائے۔کشمیرای یو۔ویک کااہتمام کشمیرکونسل ای یوکررہی ہے اور اس بار ان تقریبات کے مہمان خصوصی وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدر ہیں۔

تقریبات کی میزبانی کے فرائض اراکین یورپی پارلیمنٹ ڈاکٹرسجادکریم ، راجہ افضل خان اوریورپی پارلیمنٹ میں فرینڈز آف کشمیرگروپ انجام دے رہے ہیں۔ ’’طاقت کا اندھااستعمال: کالے قوانین ، پیلٹ گن اورکشمیری عوام‘‘ کے عنوان کشمیرای یو۔ویک کے تیسرے روزکی کانفرنس دوحصوں میں منعقد ہوئی ۔پہلے سیشن کے کی صدارت رکن ای یوپارلمنٹ سجادکریم نے کی۔

اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدر، سینئروزیرچوہدری طارق فاروق، چیئرمین کشمیرکونسل ای یوعلی رضاسید، ایم ایل اے راجہ جاوید اقبال اور ای یوکے سابق سفیرانتھونی کرزنر بھی موجودتھے۔دوسرے سیشن کی صدارت رکن ای یوپارلیمنٹ مس جین لمبرٹ نے کی اور نظامت کے فرائض ورلڈ کشمیرڈائس پورہ الائنس کے چیئرمین فاروق پاپانے انجام دیئے۔ اپنے کلیدی خطاب میں وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدر نے کہاکہ کشمیرپر اقوام متحدہ کی قرار دادیں اب بھی قابل عمل ہیں۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ کسی تاخیر کے بغیران پر عمل درآمد کرائے۔

کشمیریوں کے حقوق کی پامالی اور ان کی مشکلات جاری ہیں۔ وزیراعظم آزادکشمیرنے کہاکہ مسئلہ کشمیرکے تمام پہلووں کو عالمی سطح پر اٹھایاجائے۔انھوں نے خبردار کیاکہ اگرمسئلہ کشمیر جلد از جلد حل نہ ہواتو ایک جنگ علاقے کا مقدر بن سکتی ہے جو پوری دنیاکے امن کے لئے خطرناک ہوگی۔ راجہ فاروق حیدر نے یورپی یونین کی طرف سے کشمیرپرنئے موقف کا سراہاجس میں ممکنہ مذاکراتی عمل میں کشمیریوں کی شمولیت پر زوردیاگیاہے۔رکن ای یوپارلیمنٹ سجادکریم نے کہاکہ کشمیرکے لوگوں کو حق ملناچاہیے کہ وہ اپنے سیاسی مقدرکا فیصلہ خود کریں۔ انھوں نے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کے ساتھ اپنے حالیہ خط و کتابت کا حوالہ دیاجس میں مذاکراتی عمل میں کشمیریوں کی شراکت پرزوردیاگیاہے۔

رکن ای یوپارلیمنٹ مس جین لمبرٹ نے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ کشمیرمیں انسانی حقوق کے مسئلے پر سنجیدگی سے غورکیاجاناچاہیے۔ انھوں نے خبردارکیاکہ اگراس مسئلے کو سنجیدگی سے نہ لیاگیاتو اس سے علاقے میں تشدد پر مبنی انتہاپسندی پھیل سکتی ہے۔آزادکشمیرکے سینئر وزیرطارق فاروق نے کشمیریوں کے یورپی یونین کے ساتھ براہ راست مذاکرات پرزوردیا۔قانونی امور کے ماہربرسٹرظفرعلی نے تجویرپیش کی کہ مسئلہ کشمیرخصوصاً انسانی حقوق کی پامالی کے موضوع کو ہیگ کی عالمی عدالت انصاف میں پیش کیاجائے۔فری کشمیرآرگنائزیشن جرمنی کے چیئرمین ڈاکٹرصدیق کیانی نے کہاکہ مسئلہ کشمیرنے کشمیریوں کو دوحصو ں میں تقسیم کیاہواہے اور جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوتا۔

اس وقت کشمیری ایک دوسرے سے مل نہیں سکتے۔انھوں نے کہاکہ کشمیری ڈائس پورہ مقبوضہ کشمیرکے لوگوں کی آواز کو عالمی سطح پر بہتر طورپر اٹھاسکتاہے۔ورلڈکشمیرڈائس پورہ الائنس کے چیئرمین فاروق پاپانے یورپ میں مسئلہ کشمیرکو موثر طورپر اٹھانے کے لئے ایک کمیٹی بنانے کی تجویز پیش کی جسے شرکاء نے متفقہ طورپر منظورکرلیا۔ جے کے ایل ایف کے رہنماء عظمت خان نے کہاکہ پاکستان کو نئی حکمت عملی اپناناہوگی تاکہ مسئلہ کشمیرپر عالمی طاقت کی طرف سے بھارت پر دباؤ ڈالوایاجاسکے۔انھوں نے تجویزپیش کی کہ بھارت کی سول سوسائٹی کی طرف سے کشمیریوں کی حق میں آوازکو اجاگرکیاجائے۔

بلجیم میں پاکستان کی سفیرنغمانہ عالمگیرہاشمی نے اس بات کا اعادہ کیاکہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ انھوں نے کہاکہ عالمی برادری کومقبوضہ وادی میں کشمیریوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیناچاہیے۔برطانیہ سے سعدیہ میرنے مقبوضہ کشمیرمیں بے قبروں کا مسئلہ اٹھایااور کہاکہ حالیہ چارماہ کے دوران کشمیریوں کے خلاف مظالم میں اضافہ ہواہے۔دانشور اورصحافی خالد حمید فاروق نے استفسار کیاکہ قانونی پہلووں پر غورکیاجانا ضروری ہے کہ کس طرح مسئلہ کشمیرکو عالمی عدالت انصاف میں پیش کیاجاسکتاہے؟آیایہ ممکن بھی ہے یانہیں؟۔

پاکستانی ریسرچراورمیڈیاپرسن سید سبطین شاہ نے زوردیاکہ مسئلہ کشمیرکے مختلف پہلووں جن میں کشمیریوں کا سیاسی مستقبل اوران کے خلاف بھارتی جرائم شامل ہیں، کو سنجیدگی سے زیرغورلایاجائے۔نوجوان کشمیری خاتون شمائلہ انورنے کشمیرپر کسی بھی سیاسی عمل میں کشمیری نوجوانوں کی شمولیت پرزوردیا۔اس موقع پر برطانیہ سے ماہرین کنیزاختر، فرزانہ افضل، وحیدہ خان اورصبیحہ خان نے بھی اپنے خیالات کااظہارکیا۔کانفرنس کے دوران کشمیر، شام اور آذربائیجان(نوگورنوکاراباخ)میں لوگوں کی مشکلات کے حوالے سے تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیاگیاتھا۔ وزیراعظم آزادکشمیراور ان کے ہمراہ وفد نے نمائش دیکھی۔

کانفرنس کے اختتام پر وزیراعظم کی طرف سے چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضاسید کو ان کی یورپ میں مسئلہ کشمیرپرگرانقدرْخدمات کے اعتراف پر انہیں خصوصی ایوارڈ پیش کیاگیا۔رکن ای یوپارلیمنٹ مس جین لمبرٹ کو بھی اس طرح کی ایوارڈ سے نوازاگیا۔کانفرنس کے دوران ماہرین، دانشوروں، سیاسی زعماء، انسانی حقوق کے علمبردار اور صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

کانفرنس کے منتظمین میں سردارصدیق، کشمیرانفوکے سربراہ میرشاہی جہان اورعمران ثاقب اور شرکا میں مرزاشبیر، جبارخان، سیدزاہدکاظمی بھی شامل تھے۔۔کشمیرای یو ۔ویک یا ’’یورپ میں ہفتہ کشمیر‘‘ جس میں بین الاقوامی کانفرنس، متعددسیمینارز، مباحثے، ورکشاپس ، کشمیرپردستاویزی فلم اور عکاسی اور دست کاری کی اشیاء کی نمائش شامل ہے، برسلز میں جمعہ گیارہ نومبر تک جاری رہے گا۔

کشمیرکونسل ای یو کی طرف سے کشمیرای یو ۔ویک کی سالانہ تقریبات کا سلسلہ گذشتہ سات آٹھ سالوں سے جاری ہے۔اس کے علاوہ بھی کشمیرکونسل ای یو کی طرف سے دیگر مواقع پر بھی مسئلہ کشمیرپر تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔کشمیرکونسل ای یو کے زیراہتمام وقتاًفوقتاً یورپ کے قانون ساز، تحقیقی اورعلمی اداروں میں اجلاسوں، کانفرنسوں ، مباحثوں اور سیمیناروں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

 

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Trump's win surprised the whole world
Previous Post ٹرمپ کی جیت نے ساری دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ہے
Next Post محمد یوسف بیٹنگ کنسلٹنٹ ہوں گے
Mohammad Yousuf will be batting consultant

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.