yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

مرا قد بڑھ گیا ہے خاک ہو کر

Yes 2 Webmaster August 24, 2015 1 min read
Fakeer
Share this:
Fakeer
Fakeer

تحریر : اختر سردار چودھری
ہم سب ان کو قلمی نام سے جانتے ہیں ۔پاکستان کے نامور شاعر ہیں انہوں نے اردو اور فارسی میں ایم اے کیا ۔ ایڈورڈ کالج ( پشاور ) میں تعلیم کے دوران (جب ایف اے میں تھے تو) ریڈیو پاکستان کے لیے فیچر لکھنے شروع کیے ۔ تعلیم کی تکمیل کے بعد ریڈیو سے علیحدہ ہو گئے اور یونیورسٹی میں لیکچر شپ اختیار کر لی ۔ جب ان کا پہلا شعری مجموعہ ” تنہا تنہا “شائع ہوا تو وہ بی اے میں تھے ۔ان کا اصل نام سید احمد شاہ علی ہے اور وہ ( 12 جنوری 1931 ) میں کوہاٹ میں پیدا ہوئے کیا آپ نے پہچان لیا میں کس نامور شاعر کی بات کر رہا ہوں ۔چلیں ایک شعر ان کا سنیں یہ شعر آپ نے پہلے بھی کئی بار سنا ہوگا ۔
اب کے ہم بچھڑے تو شائد کبھی خوابوں میں ملیں
جس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں

اب تو آ پ یقیناََ پہچان گئے ہوں گے کہ میں اس شاعر کی بات کر رہا ہوں جو پاکستان نیشنل سینٹر (پشاور) کے ڈائریکٹر بھی رہے اور جنرل ضیاء الحق کے دور حکومت میں جلا وطن بھی ۔اب بھی نہیں سمجھے تو ان کی ایک کتاب کا نام بتا دیتا ہوں ” درد آشوب “ان کی دوسری کتاب تھی آپ 2006 ء تک ” نیشنل بک فاؤنڈیشن “کے سربراہ رہے ۔ ان کا کلام علی گڑھ یونیورسٹی اور پشاور یونیورسٹی کے نصاب میں شامل ہے۔اگراب بھی آپ اس معروف شاعر کو نہیں پہچان پائے تو ان کا ایک اور شعر سنیں پہچان جائیں گے ۔
ہم نہ ہوتے تو کسی اور کے چرچے ہوتے
خلقتِ شہر تو کہنے کو فسانے مانگے

انہوں نے متعدد ممالک کے دورے کیے ۔ ان کی شاعری کے انگریزی ،فرانسیسی ،ہندی،یوگوسلاوی،روسی،جرمن اور پنجابی میں تراجم ہو چکے ہیں ۔جو اعزازات ان کو ملے ان میں آدم جی ا دبی ایوارڈ ،اباسین ایوارڈ ،بھارت میں فراق گورکھ پوری ایوارڈ ،ٹاٹا ایوارڈ سے نوازا گیا ،اس کے علاوہ ہلال امتیازستارہ اورامتیازنگار ایوارڈ بھی ان کو ملا ۔ان کے تین بیٹے ہیں سعدی ،شبلی،سرمد فراز ہیں ان کی وفات
25 اگست، 2008 (عمر 77 سال)کو ہوئی اسلام آباد کے قبرستان میں مدفن ہیں۔
ان کی کتابوں کے نام ۔تنہا تنہا (1958)،درد آشوب (1966)،میرے خواب ریزہ ریزہ (1972)،جاناںجاناں (1976)،بے آواز گلی کوچوں میں (1982)،نابینا شہر میں آئینہ (1984)،سب آوازیں میری ہیں (1985)،پس انداز موسم (1989)،بودلک (1994)۔ان کے تما م شعری مجموعے کلیات کی صورت میںشائع ہو چکے ہیں ۔ان کی ایک نظم سنیں اس کے بعد ان کا نام میںآپ کو بتا ہی دیتاہوں ۔
یہ میری غزلیں یہ میری نظمیں
تمام تیری حکایتیں ہیں
یہ تذکرے تیرے لطف کے ہیں
یہ شعر تیری شکایتیں ہیں
میں سب تری نذر کر رہا ہوں
یہ ان زمانوں کی ساعتیں ہیں

جی ہاں میں احمد فراز کی ہی بات کر رہا ہوں جیسا کہ مجھے امید نہیں، یقین تھا کہ آپ پہچان گئے ہوں گے ۔انہوں نے جب وہ نہم یا دہم میں تھے تو اپنا پہلا شعر لکھا تھا ۔ان کے بھائی ان کے لیے کمبل لائے تھے جس بارے گلہ تھا کہ میرے لیے اچھے کپڑے نہیں لائے ۔سب کے واسطے لائے ہیں کپڑے سیل سے لائے ہیں میرے لیے قیدی کا کمبل جیل سے ایک انٹریو میں وہ اپنے لکھنے کے بارے میں بتاتے ہیں زیادہ تو میں کبھی بھی نہیں لکھتا تھا۔ کبھی لکھنے پہ آتے ہیں تو دو چار چیزیں اکٹھی ہو جاتی ہیں،کبھی چھ چھ مہینے کچھ نہیں لکھا جاتا، زبردستی نہیں کرتے ، طبیعیت کے ساتھ اور شعر کے ساتھ۔ تو وہی میرے لکھنے کی رفتار ہے۔ انہیں رومان کا شاعر کہا جاتا ہے،لیکن انہوں نے صرف رومان پر ہی نہیں لکھا یہ ہی وجہ ہے کہ ان کو جنرل ضیا الحق کے دور میں جلا وطنی اختیار کرنی پڑی ۔احمد فراز فوجی مارشل لا مخالف تھے ۔ 2004 میں انہیں ‘ہلالِ امتیاز’دیا گیا جو انہوں نے دو برس 2006 میں سابق صدر مشرف کی پالیسوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے یہ اعزاز واپس کردیا۔

ان کی متنازعہ نظم ” پیشہ ور قاتلو” مارشل لا کے خلاف لکھی گئی تھی اب نایاب ہے ۔میں اسے اس لیے کالم کا حصہ نہیں بنا رہا کہ فوج کے خلاف لکھی گئی ہے اسی نظم کی وجہ سے وہ جلا وطن ہوئے تھے اور یہ جلاوطنی خود ساختہ تھی ۔ان کو زیادہ شہرت ان کی رومانی شاعری سے ملی اس شاعری میں وہ سب کچھ ہے جو محبت کرنے والوں کے ساتھ پیش آتا ہے ہم جس میں انتظار ،ہجر ،بے وفائی ،وفا ،حسن ،وغیرہ مثلاََ
اب تو ہمیں بھی ترکِ مراسم کا دکھ نہیں
پر دل یہ چاہتا ہے کہ تو آغاز کرے
قربتوں میں بھی جدائی کے زمانے مانگے
دل وہ بے مہر کہ رونے کے بہانے مانگے

انہوں نے انسانی بے حسی ،جبر اور انسانی حقوق کے حوالے سے بھی بھرپور شاعری کی ان کا ایک شعر مجھے کیا سب شاعری کا ذوق رکھنے والوں کو پسند ہے ۔شکوئہ ظلمت شب سے تو کہیں بہتر تھااپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے پاکستان اور انڈیا کے نامور گلوکاروں نے اس کی شاعری گائی جن میں لتامنگیشکر ، جگجیت ، ملکہ ترنم میڈم نورجہاں،وغیرہ ان کو رومانی شاعری کہا جاتا ہے تو ٹھیک ہی کہا جاتا ہے وہ خود کہتے ہیں میں مانتا ہوں رومانس میری شخصیت کا ایک حصہ ہے اور میری شاعری میں اس کا غلبہ ہے لیکن زیادہ موضوعات ہیں کہاں ۔ کیا آپ مجھے محبت کے علاوہ کوئی موضوع بتا سکتے ہیں ۔زندگی میں ہی ان کو شہرت مل گئی تھی لیکن مرنے کے بعد تو ان کی شہرت میں بے پناہ اضافہ ہوا ۔25 اگست ان کا یوم وفات ہے یہ ان کی ساتویں برسی ہے ۔ احمد فراز نے وفات پائی تو انکے نام سے لاکھوں ،بے تکے شعر ،اقوال،فقرے منسوب کر کے SMS کیے جاتے رہے۔ان SMS میں ان کے شعر کم ہی لکھے جاتے ہیں یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے ۔وہ جیسے آج بھی کہ رہے ہیں۔
میں خوش ہو ں راندہ افلاک ہو کر
مرا قد بڑھ گیا ہے خاک ہو کر

Muhammad Akhtar Sardar
Muhammad Akhtar Sardar

تحریر : اختر سردار چودھری

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Narendra Modi, United Arab Emirates Visit
Previous Post بھارتی سازشیں اور پاک سعودی عرب دوستی
Next Post مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم اور لشکر طیبہ
People Waving Pak Flag in Srinagar

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.