yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ہیٹ اسٹروک کے باعث حضرت لعل شہباز قلندر کے عقیدت مندوں کی اموات کی تعداد 15 تک پہنچ گئی

Web Editor April 26, 2019 1 min read
Due to heat stroke, the number of Hazrat Lal Shahbaz Qalandar's believers death reached up to 15
Share this:

سیہون: صوبہ سندھ کے شہر سیہون کے مختلف حصوں میں ہیٹ اسٹروک کے باعث حضرت لعل شہباز قلندر کے عقیدت مندوں کی اموات کی تعداد 15 تک پہنچ گئی۔

سیہون میں ایدھی سینٹر کے انچارج سرور شیخ کا کہنا تھا کہ 4 روز میں ہیٹ اسٹروک سے لال شہباز قلندر کے عقیدت مندوں کی اموات 15 تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں لاہور کے رہائشی 26 سالہ جاوید ولد شاہ محمد، ملتان کے رہائشی 60 سالہ محمد ظفر ولد وحید بخش شامل ہیں جو سالانہ عرس کے دوسرے روز ہیٹ اسٹروک کے باعث موت کا شکار ہوئے۔ اس کے علاوہ دیگر جاں بحق افراد میں اٹک کے رہائشی 49 سالہ عبدالرزاق، دیپارجا کے رہائشی 50 سالہ غلام مصطفیٰ ولد ملوک، گجرات کے رہائشی 60 سالہ ضمیر شاہ، ڈیرہ اسمٰعیل خان کے رہائشی 50 سالہ سید قمر علی شاہ ولد سید مرتضیٰ شاہ، خیرپور ناتھن شاہ کے رہائشی 42 سالہ حاجی خان، خیرپور کی رہائشی 80 سالہ نواب خاتون، سرگودھا کے رہائشی 54 سالہ کرم شاہ ولد بہادر شاہ شامل ہیں،

کرم شاہ عرس کے پہلے روز جاں بحق ہوا تھا۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد کا رہائشی 45 سالہ ساجد علی ولد مشتاق علی، شجاع آباد ملتان کا رہائشی 48 سالہ سخاوت علی ولد جلیل خان عرس کی تقریبات کے موقع پر منگل کو انتقال کرگئے۔ایدھی سینٹر کے انچارج کا مزید کہنا تھا کہ رتوڈیرو کے رہائشی 45 سالہ محمد علی، دادو شہر کی رہائشی 45 سالہ میرزادی خاتون، خانیوال کے رہائشی 32 سالہ محمد عقیل، پھلجی اسٹیشن کے رہائشی 40 سالہ محمد صدیق ولد لیاقت علی پنھور عرس کی تقریباً کے آغاز سے 2 روز قبل جاں بحق ہوئے۔

دوسری جانب جامشورو کے ڈپٹی کمشنر اور چیئرمین میلہ کمیٹی فرید الدین مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ سیہون شہر میں گزشتہ 4 دنوں میں 7 افراد کی موت ہوئی۔انہوں نے ہیٹ اسٹروک سے کسی کی اموات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اموات شام یا رات میں ہوئیں جب کوئی ہیٹ اسٹروک کا امکان نہیں تھا۔عقیدت مندوں کی اموات کی اطلاع کے بعد میلہ کمیٹی کے سربراہ نے صحافیوں سے بات کی جبکہ لال شہباز قلندر کے مزار کے سجادہ نشین نے بھی پریس کانفرنس کی۔انہوں نے کہا کہ سید عبداللہ شاہ انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ سائنسز ایک بڑا ہسپتال ہے اور اگر کوئی شخص وہاں کسی بیماری کی وجہ سے مرتا ہے تو اسے ہیٹ اسٹروک سے منسوب نہیں کیا جاسکتا، لہٰذا ایدھی ایمبولینس کی رپورٹ درست نہیں ہے۔علاوہ ازیں ڈاکٹر معین صدیقی نے ڈان سے گفتگو میں بتایا کہ گزشتہ دو دنوں میں سیہون میں ہیٹ اسٹروک سے کوئی شخص جاں بحق نہیں ہوا۔اہم انہوں نے کہا کہ سیہون شہر کے مختلف حصوں سے 7 افراد مردہ حالت میں ہسپتال لائے گئے، جب ان افراد کا معائنہ کیا تو موت کی وجہ دل کا دورہ، سینے کی تکلیف اور جگر کی خرابی تھی۔انہوں نے کاہ کہ ان افراد میں سے کچھ زائد عمر کے تھے اور وہ اپنی بیماریوں کی ادویات نہیں لے رہے تھے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Next time Shah Mehmood Qureshi
Previous Post اگلی باری شاہ محمود قریشی
Next Post ڈاکٹر حفیظ شیخ کیسے ثابت ہوں گے؟
How will Dr. Hafeez Sheikh prove?

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.