yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

تنازعات کے باعث خبروں میں رہنے والی پاکستانی اداکارائیں

Web Editor October 20, 2017 1 min read
Due to conflicts stay in the news Pakistani actresses
Share this:

کراچی: شوبز میں کام کرتے ہوئے تنازعات سے دوررہنا بہت مشکل کام ہے، بالی ووڈ ہو یا لالی ووڈ دونوں انڈسٹریوں کے اداکار کسی نہ کسی  تنازعے کا شکار رہے ہیں۔

Due to conflicts stay in the news Pakistani actressesپاکستان شوبزانڈسٹری ایسے اداکاراؤں سے بھری پڑی ہے جو اپنے اسکینڈلز کے باعث خبروں کی زینت بنے۔ جن میں اداکارہ وینا ملک، میرا، نور بخاری، قندیل بلوچ اورماہرہ خان وغیرہ شامل ہیں۔ وینا ملک اورقندیل بلوچ کی شہرت تو پاکستان سے نکل کربین الاقوامی میڈیا تک پہنچ چکی تھی۔ تاہم وینا ملک شادی کے بعد کافی تبدیل ہوگئی ہیں لیکن اب بھی پاکستان میں ایسی بہت سی اداکارائیں ہیں جومختلف تنازعات کا شکار ہوتی رہتی ہیں جس کی مثال اداکارہ ماہرہ خان ہیں۔

ماہرہ خان:

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کیرئیر کی شروعات ٹی وی پر بطور’’وی جے‘‘ سے کی تھی اور لگاتار محنت کے بعد وہ نہ صرف پاکستان کی بلکہ بھارت کی بھی صف اول کی اداکارہ بن چکی ہیں۔ ماہرہ کافی طویل عرصے سے شوبز سے وابستہ ہیں۔ اپنے شوہرعلی عسکری سے علیحدگی کے علاوہ ان کا کوئی اوراسکینڈل سامنے نہیں آیا۔ تاہم چند روز قبل ماہرہ اس وقت شہ سرخیوں کی زینت بن گئیں جب رنبیر کپور کے ساتھ نیویارک کی سڑکوں پرسگریٹ پیتے ہوئے ان کی چند تصاویر وائرل ہوئیں۔ لوگوں نے نہ صرف ماہرہ کو تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ انہیں متنازعہ لباس پہننے پرخوب کھری کھری بھی سنائیں۔

صبا قمر:

پاکستانی اداکارہ صباقمرنے رواں سال فلم ’’ہندی میڈیم‘‘کے ذریعے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا، فلم میں جانداراداکاری کرنے کے باعث وہ بالی ووڈ فلمسازوں اور بھارتی عوام کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔ تاہم 2015 میں صبا اس وقت تنازعے کا شکار ہوگئیں جب شوکی میزبان نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ بالی ووڈ اداکارہرتیک روشن سے شادی کریں گی جس کے جواب میں صبا نے کہا کہ ’’دوبچوں کے باپ سے کون شادی کرنا چاہے گا‘‘اس کے علاوہ انہوں نے رتیش دیش مکھ کی تصویردیکھ کر کہا’’میں پاکستان کی اے کلاس کی اداکارہ ہوں اورصرف اے کلاس کے اداکاروں کے ساتھ کام کرنا پسند کرتی ہوں‘‘۔ اس پروگرام کے بعد صبا قمرپر بھارتی میڈیا میں شدید تنقید کی گئی۔

میرا:

پاکستانی اداکارہ میرا کو ’’اسکینڈل کوئین‘‘کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، اپنی گلابی انگریزی اور بے باک بیانات کے باعث وہ پاکستانی میڈیا پرتو چھائی رہتی ہیں تاہم 2005 میں بھارتی فلم’’نظر‘‘میں بولڈ کردارا اداکرنے کے بعد میرا پاکستان کی متنازعہ ترین اداکارہ بن گئیں۔ فلموں میں بے باک مناظر کی عکسبندی کر نے کے علاوہ میرا شادی کے خبروں پر بھی تنازعات کا شکار رہی ہیں۔ بزنس مین عتیق الرحمان نے میرا کے پہلے شوہر ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ میرا نے ان سے طلاق لیے بغیر دوسری شادی کی ہے۔

وینا ملک:

اداکارہ وینا ملک پاکستان کی متنازعہ ترین شخصیات کی فہرست میں اول نمبر پرہیں۔ بھارتی ٹی وی کے شو بگ باس سیزن4 میں شرکت کرنے اور شو کے دوران بھارتی اداکاراشمیت پٹیل کے ساتھ تعلقات کی خبروں نے وینا ملک کو راتوں رات اسکینڈل کوئین بنادیاتھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کئی بھارتی فلموں میں آئٹم نمبر کرنے کے ساتھ بولڈ کرداراداکئے۔ حد سے زیادہ تنازعات کے بعد وینا ملک نے اچانک شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کیا اوراب وہ اپنے شوہراوردوبچوں کے ساتھ ایک خوشگوار زندگی گزاررہی ہیں۔

نوربخاری:

پاکستانی اداکارہ نوربخاری بھی کچھ کم نہیں، چار شادیوں اورطلاق کے باعث نورآج کل خوب میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔ اپنے چوتھے شوہرولی حامد خان کے ساتھ خلع لینے بعد نورکےاچانک شوبزچھوڑکرحجاب لینے اورصرف مذہبی پروگرام کرنےکے فیصلے نے ان کے مداحوں کوحیران پریشان کردیا، تاہم نور نے اپنی بات کو سچ ثابت کرنے کے لیےحال ہی میں انسٹاگرام پرحجاب میں ملبوس اپنی چند تصاویربھی جاری کی ہیں۔

ایان علی:

پاکستانی ٹاپ ماڈل ایان علی کو 14 مارچ 2015 کواسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اس وقت گرفتارکیا گیا جب وہ نجی ائیرلائن کی پرواز سے دبئی جارہی تھیں۔ ائیرپورٹ پرکسٹم حکام کی تلاشی کےدوران ان کے بیگ کے خفیہ خانوں سے 5 لاکھ ڈالرز کی رقم برآمد ہوئی۔ ایان علی کو ائیرپورٹ سے ہی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کرلیاگیاتھا، ایان علی گزشتہ دوسال سے منی لانڈرنگ کیس کی پیشیاں بھگت رہی ہیں اوراسی کیس میں کئی ماہ جیل کی ہوا بھی کھا چکی ہیں۔

قندیل بلوچ:

یوٹیوب اورفیس بک پر متنازعہ ویڈیوز شیئر کرکے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ وماڈل قندیل بلوچ کا اصل نام فوزیہ عظیم تھا۔ قندیل بلوچ ’’پاکستان آئیڈیل‘‘ نامی شو میں بھی شرکت کرچکی تھیں۔ تاہم وہ وہاں اپنی گلوکاری کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے بے باک اور منہ پھٹ انداز کی وجہ سے زیادہ مشہور ہوئیں۔ قندیل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے شادی کی خواہشمند تھیں اور میڈیا کے سامنےعمران خان کے لیے کئی باراپنی محبت کا برملا اظہار بھی کرچکی تھیں۔ قندیل بلوچ جب تک حیات رہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان پرتنقید کی جاتی رہی۔ تاہم گزشتہ برس ان کے بھائی وسیم نے انہیں گلا دباکرغیرت کے نام پر قتل کردیا۔

اداکارہ نیلی:

پاکستانی اداکارہ نیلی کا اصل نام ’’نیلوفر‘‘تھا، لیکن انہوں نے شوبز میں’’نیلی‘‘ کے نام سے شہرت حاصل کی۔ اداکارہ نیلی کی آنکھوں کا رنگ نیلا نہیں تھا بلکہ وہ نیلے رنگ کے لینس استعمال کرتی تھیں۔ پاکستانی فلموں میں اداکارہ نیلی اور جاوید شیخ کی جوڑی بے حد پسند کی گئی دونوں نے ایک ساتھ کئی فلموں میں کام کیا۔ نیلی کا اسکینڈل جاوید شیخ کے ساتھ بہت مقبول ہوا۔ فلموں کی شوٹنگ کے دوران دونوں ایک دوسرے کے قریب آگئے، یہاں تک کہ دونوں کی شادی کی افواہیں بھی میڈیا میں گردش کرنے لگیں تھیں، جاوید شیخ کے ساتھ نزدیکیوں کی خبر نے اداکارہ نیلی خبروں کی زد میں رہیں۔

اداکارہ زیبا بختیار:

پاکستان کے شہرکوئٹہ سےتعلق رکھنے والی نامور پاکستانی اداکارہ زیبا بختیار نے حادثاتی طور پر شوبز میں قدم رکھا بعد ازاں وہ پاکستانی شوبز کی پہچان بن گئیں۔ پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈرامے ’’انارکلی‘‘سے اپنے فنی سفر کا آغاز کرنےوالی زیبا بختیار کو بھارتی فلم ’’حنا‘‘میں مرکزی کردارادا کرنے پردنیا بھرمیں شہرت حاصل ہوئی۔ فنی کیرئیر میں کامیابیاں سمیٹنے والی زیبا بختیارکی ازدواجی زندگی نشیب وفراز کا شکار رہی ہے۔ زیبا بختیارگلوکارعدنان سمیع خان کے ساتھ شادی اورپھر طلاق کے باعث میڈیا کی خبروں کا مرکزرہیں۔ فلم ’’سرگم‘‘کی شوٹنگ کے دوران دونوں ایک دوسرے کے قریب آئے اور شادی کے بندھن میں بندھ گئے تاہم یہ شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اوراس کا خاتمہ طلاق پر ہوا۔ دونوں کا ایک بیٹا اذان خان ہے جو اپنی والدہ کے ساتھ ہی رہتا ہے۔

سلمیٰ آغا:

برطانوی شہریت رکھنے والی اداکارہ سلمیٰ آغاکی والدہ کا تعلق بھارتی پنجاب کے شہرامرتسر سے ہے جب کہ ان کے والد ایرانی نژاد تھے۔ سلمیٰ آغا کو شہرت فلم ’’نکاح‘‘سے ملی تھی۔ اس فلم کے لیے انہیں فلم فیئرایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ سلمیٰ آغا 1989 میں پاکستانی اسکواش کے کھلاڑی رحمت خان سے شادی کی وجہ سے خبروں کی زد میں رہی تھیں، لیکن یہ شادی کامیاب نہ ہوسکی۔  سلمیٰ آغا کے رحمت خان سے دو بچے ہیں ساشا آغااورعلی آغا خان۔

سلمیٰ آغا اور پاکستانی اداکار جاوید شیخ کے درمیان تعلق اور دونوں کی شادی کی خبروں نے میڈیا پر خوب ہنگامہ مچایا تھا، اداکار جاوید شیخ کے بارے میں یہ افواہیں بھی گردش کررہی تھیں کہ انہوں نے سلمیٰ آغاسے شادی کرنے کے لیے اپنی اہلیہ زینت منگی سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ سلمیٰ آغا اپنی بیٹی ساشا آغا کی وجہ سے ایک بار پھر 2013 میں  خبروں کی زینت بنیں۔ ساشا آغا بھارتی اداکارارجن کپور کے ساتھ فلم’’اورنگزیب‘‘میں کام کرچکی ہیں تاہم وہ اپنی فلموں کے بجائے انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والے ایک ایم ایم ایس کی وجہ سے خبروں کی زد میں رہی تھیں اس کے علاوہ ان کی ولدیت پر بھی سوال اٹھے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نےاپنی والدہ کے خلاف جاکر موسیقار سچن گپتا کے ساتھ خفیہ شادی کی تھی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The hollow slogans do not serve the public, Shahbaz Sharif
Previous Post کھوکھلے نعروں سے عوام کی خدمت نہیں ہوتی، شہبازشریف
Next Post جدید ٹیکنالوجی سے فلمسازی میں مثبت تبدیلی آئی ہے، مدیحہ شاہ
There has been a positive change in filmmaking from modern technology, Madiha Shah

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.