yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

میرے باقی پیسے کدھر گئے

Yes 1 Webmaster November 27, 2015 1 min read
Mobile Users
Share this:
Dubai
Dubai

تحریر: الیاس محمد حسین
ایک بوڑھی کا بیٹا دبئی گیا تو جاتے ہوئے اپنی والدہ کو اپنا موبائل دے گیا تاکہ رابطے میں آسانی رہی ۔۔۔ایک دن بیٹے سے بات کرنے کیلئے بوڑھیا نے 200 روپے کا کارڈ لورڈ کیا بیلنس 150 سے بھی کم آیااس نے پوچھا یہ کیا معاملہ ہے میرے باقی پیسے کدھر گئے؟ دکاندارنے کہا ماں جی!باقی ٹیکس کٹ گیاہے

اچھا بوڑھیا نے سرہلاتے ہوئے کہا پھر بھی نگوڑے حکمران کہتے ہیں خزانہ خالی ہے غریب ٹیکس نہیں دیتے روزانہ کروڑوں لوگ موبائل فون میں ایزی لوڈ کرواتے ہیں پتر یہ پیسے جاتے کدھر ہیں؟ دکاندار مسکراکر چپ ہورہا وہ کیا بتاتا یہاں تو اس سوال کا جواب بڑے بڑے دینے سے قاصرہیں پاکستان شاید دنیا کا واحد ملک ہے

Mobile Users
Mobile Users

جہاں موبائل صارفین سے سب سے زیادہ ٹیکس لیا جاتاہے سستے پیکج کے نام پر سیلولر کمپنیاں، ٹیکسز کے نام پر حکومت اور سروس چارچزکی آڑ میں ایزی لوڈ والے صارفین کا خون نچوڑرہے ہیں کہا جارہاہے کہ ٹوٹل کا سٹ آف موبائل اوونر شپ (TCMO) میں 147% اورموبائل فون پر عائدسیلز ٹیکس میں 30%اضافہ دیکھنے میں آیاہے TCMO ایک گلوبل بینچ مارک ہے جس کے ذریعے دنیا کے کسی بھی ملک میں موبائل فون پر محصولات سے صارفین کے لئے موبائل فون سروس کے حصول اور استفادہ میں آسانی اور مشکلات کا اندازہ لگایا جا سکتاہے۔

عام لوگوںکا خیال ہے کہ سیلولر کمپنیاں صارفین کو ٹیکنیکل طریقے سے لوٹ رہی ہیں بات کرتے کرتے اچانک آوازآنا بند ہو جاتی ہے یارابطہ منطقع ہوجاتاہے صارف مجبوراً دوبارہ کال ملاتاہے یہ بات بھی سیلولر کمپنیوںکے فائدے میں جاتی ہے ۔۔۔روزانہ لاکھوں صارفین کو UNKNOWN نمبروں سے مس کالیں آتی ہیں بیشتر لوگ ان نمبروں پر فون کرنے پر مجبورہو جاتے ہیں کہ نہ جانے کون یاد کررہاہے بعض اوقات لوگوںکی تلخ کلامی بھی ہو جاتی ہے کہ آپ ہمارے نمبر پر کیوں مس کال MISS CALL کیونکرکررہے ہیں ۔۔یہ بھی ان موبائل فون کمپنیوںکی شرارت ہوتی ہے صارفین کو یہ بھی شکایت ہے کہ سیلولر کمپنیوںکے منٹ کا دووانیہ 60 سیکنڈ کی بجائے50-45سیکنڈ کاہوتاہے یعنی مختلف حیلوں ،بہانوں اور تراکیب سے صارفین کی جیبیں کاٹنا معمول کی بات بن کررہ گئی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔۔۔ کئی سیلولر کمپنیاں صارفین کی ڈیمانڈکے بغیرہی مختلف پیکیج لوڈکردیتی ہیں جس پرروزانہ کٹوتی ہوتی رہتی ہے

Taxes
Taxes

اور ان خود ساختہ پیکیج ختم کروانے کیلئے بھی لوگوں کو پیسے ادا کرنا پڑتے ہیں ایک طرف حکومتی ٹیکسزکی بھر مارہے تو دوسری طرف سیلولر کمپنیوں نے انھی ڈال رکھی ہے جس کی وجہ سے اس انڈسٹری کی ترقی متاثرہورہی ہے2012 – 13- کے مقابلے میں ایڈوانس انکم ٹیکس میں50%ریکارڈ اضافہ ہوا ہے سیلولر انڈسٹری پر ٹیکسزکی بھرمار اور امتیازی سلوک نے پاکستان کو ٹیکسوں کی بلند شرح والے ممالک میں سرِ فہرست لاکھڑا کیاہے جو ایک پسماندہ ملک کے غریب شہریوںکیلئے انتہائی ظلم والی بات ہے حکمرانوںنے سیلولر انڈسٹری کو انتہائی منافع دینے والی صنعت سمجھ رکھاہے دیگرشعبوںکی طرح” کھایا پیا کچھ نہیں گلاس توڑا بارہ آنے”کے مصداق صرف ٹیکس وصول کرنا ہی مقصد جان لیا ہے

اس سوچ نے ٹیکسٹ جنریشن3Gٹیکنالوجی کے پھیلائومیں بھی مشکلات پیش آرہی ہیںموبائل اپریٹرکی گلوبل ایسوسی ایشن(GSMA) کی تحقیق کے مطابق ترقی پذیر ممالک میں موبائل فون کی سہولت کے مقابلے میں حکومتی انٹرسٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے نیٹ ورک کی بہتری کیلئے سرمایہ کاری پر بھی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں شاید اسی بناء پر3G اور4Gٹیکنالوجی کی نیلامی کے موقعہ پر کچھ سیلولر کمپنیوںنے سرے سے حصہ ہی نہیں لیا جس سے اس ٹیکنالوجی کے حوالے سے آمدن کا حکومتی ہدف بھی پورا نہیں ہو سکا ٹیلی کام سیکٹرکی انوسٹمنٹ پر ریٹرن کم ہونا پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے بھی سوالیہ نشان ہے ۔یہ بات بھی روز ِ روشن کی طرح عیاںہے کہ 3Gٹیکنالوجی میں بھاری سرمایہ کاری کے باوجود صارفین کی قوت ِ خرید نہ ہونے سے بھی مسائل جنم لے رہے ہیں ابھی توشاید اس کا اندازہ نہیں لگایا جا رہا لیکن ایک نہ ایک دن سب محسوس کریں گے کہ یہ بات 3Gٹیکنالوجی کے فروغ میں ایک رکاوٹ بن گئی ہے اس کیلئے سوچنا اور بہترین حکمت ِ عملی تیارکرنا ماہرین ، حکومت اورسیلولر کمپنیوںکا کام ہے

Pakistan
Pakistan

اس میں کوئی شک نہیں کہ 3 G ٹیکنالوجی کے ذریعے موبائل فون ڈیٹاٹرانسفر میں حیرت انگیز اضافہ متوقع ہے موبائل ڈیٹاکا حجم دگناہونے کی صورت میں پاکستان کی GDP میں0.5% اضافہ یقینی ہے اس کیلئے ٹیکسوں کو مناسب سطح پر لانا ہی مجموعی طورپر سودمند ہے عام طورپر دیکھنے میں آیاہے عوام کا جس طرف رحجان ہوتاہے حکومت ٹیکسز کا منہ اسی طرف کردیتی ہے اس میں کوئی دوسری رائے نہیں کہ پاکستان میں سیلولر انڈسٹری نے بہت ترقی کی ہے ملک میں موبائل فون کا استعمال برابر بڑھتا چلا جارہاہے شہروںمیںتو ہرگھرمیں متعدد افراد کے پاس موبائل فون موجودہ یں دور درازکے پسماندہ علاقوں تک اس کی ز بردست رسائی ہے ٹیلی کام انڈسٹری کی مزید ترقی اور اسے دور ِ جدید کے تقاضوںسے ہم آہنگ کرنے کیلئے مزید اقدامات کی اشدضرورت ہے شنیدہے اس وقت پاکستان شاید دنیا کا واحد ملک ہے جہاں موبائل صارفین سے سب سے زیادہ ٹیکس لیا جاتاہے

سستے پیکج کے نام پر سیلولر کمپنیاں، ٹیکسز کے نام پر حکومت اور سروس چارچزکی آڑ میں ایزی لوڈ والے صارفین کا خون نچوڑرہے ہیںحکومت کو ٹیکسزکی شرح میں کمی کرنی چاہیے تاکہ موبائل فون بھی سستے ہو سکیں زیادہ صارف کم منافع بھی ایک کاروباری اصول ہے حکومت اور سیلولر کمپنیوںکو اس اندازمیں بھی سوچنا چاہیے۔

Ilyas Hussain
Ilyas Hussain

تحریر: الیاس محمد حسین

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
David Cameron, Dr. Sajjad Karim
Previous Post سجاد کریم کو یورپی پارلیمنٹ میں یورپی راہنماؤں سے مذاکرات کے لئے ملاقات کی دعوت
Next Post شیخ بلال کی طرف سے چوہدری وقاص ندیم کو یونین کونسل 113 سرگودھا سے وائس چیئرمین منتخب ہونے پر دلی مبارکباد

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.