yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

چرس کی لت: اسلام آباد کی طالبہ کی کہانی انہی کی زبانی، چرس آسانی سے مل جاتی ہے؟

MH Kazmi June 27, 2020June 27, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(یس اردو نیوز)سال بھر ہی بڑے پیمانے پر منشیات کو جلانے کی خبریں سامنے رہتیا ہیں اور سال بھر ہی کسی نہ کسی نئے نشے کا بھی انکشاف ہوتا ہے۔ دنیا بھر میں آج انسداد منشیات کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، آگاہی سرگرمیوں، ٹرکوں کے ٹرک نذرآتش کرنے اور سخت سخت اقدامات کرنے کے بلند و بانگ دعویٰ کیے جا رہا ہیں جو سال بھر ہی کیے جاتے ہیں۔

سال بھر ہی بڑے پیمانے پر منشیات کو جلانے کی خبریں سامنے رہتی ہیں اور سال بھر ہی کسی نہ کسی نئے نشے کا بھی انکشاف ہوتا ہے۔  مگر صورتحال کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ اس وقت پاکستان میں ایک کروڑ سے زائد افراد منشیات کا استعمال کرتے ہیں۔ اس سے بھی خطرناک بات یہ ہے کہ منشیات اب ہمارے سکولوں اور کالجوں تک بھی پہنچ چکی ہے۔  انسداد منشیات کے وزیر شہریار آفریدی بھی گذشتہ سال اس حوالے سے بڑے بڑے دعوی کرتے رہے ہیں اور قومی اسمبلی میں سکولوں کے لیے ڈرگ ٹیسٹ کو لازمی قرار دینے کے لیے دو بل بھی پیش کیے گئے تھے۔

لیکن کیا اس حوالے سے کوئی ٹھوس اقدام ہوا؟

ایک غیرسرکاری تنظیم کے گذشتہ سال کے اعداد و شمار کے مطابق صرف دارالحکومت اسلام آباد میں نجی سکولوں کے 53 فیصد طلبہ منشیات کا استعمال کرتے ہیں۔  ان اعداد و شمار کے پیش نظر انڈپینڈنٹ اردو نے کرونا وائرس کی وبا سے قبل جب سکول کھلے تھے اسلام آباد کے ایک بڑے نجی سکول کی طالب علم سے بات کی جو خود بھی منشیات کا استعمال کرتی ہیں۔

Girls buy ready-to-smoke cigarettes loaded with Hashish in Multan

.’میں تواتر سے تمباکو نوشی کرتی ہوں لیکن اب تک صرف ہیش یعنی چرس کا استعمال ہی کیا ہے۔‘ ’اس سے مجھے سکون ملتا ہے، کیونکہ میں نے ایک طویل عرصے تک اینٹی ڈپریشن ادویات کا استعمال کیا ہے لیکن پھر جب میں نے باقی لوگوں کو بھی دیکھا کہ وہ اس (چرس) کا استعمال کرتے ہیں اور خوش بھی دکھائی دیتے تھے۔‘

’باقی لوگوں سے مراد میرے دو تین قریبی دوست ہیں، زیادہ نہیں صرف قریبی دوست۔ ان میں بھی زیادہ تر لڑکے ہیں لڑکیاں کم ہی استعمال کرتی ہیں۔‘ ’پہلے تو ایک آد بار ہی کرتی تھی مگر تین ماہ سے چرس باقاعدگی سے استعمال کر رہی ہوں۔‘

’میں خود لاتی ہوں خود بناتی ہوں اور اس میں کسی کو شامل نہیں کرتی۔‘ ’آغاز میں مشکل تھا کیونکہ کھانسی آتی تھی اور ذائقہ گندہ لگتا تھا اور نشہ بھی نہیں چڑتا تھا۔ مگر جب اس کا اثر ہونے لگا تب فیصلہ کیا کہ یہ کام روکا نہیں جا سکتا۔‘

چرس آسانی سے مل جاتی ہے؟

’اگر آپ کا تعلق ہے تو بہت آسان ہے۔ ہمارے سکول میں بہت لوگ ہیں جو تواتر سے استعمال کرتے ہیں، تو دو ہی آپشن تھے یا تو آپ ان سے نمبر مانگ لیں یا سٹف۔‘ ’مجھے بار بار مانگنا پسند نہیں تھا تو میں نے نمبر ہی مانگ لیا، اب میرا اپنا ڈیلر ہے۔‘ ’میں نے اس ڈیلر سے رابطہ کیا تو اس نے بتایا کہ کہاں آنا ہے، میں مقررہ مقام پر انتظار کر رہی تھی تو اس نے کال کی اور پوچھا کتنے کی چاہیے، میں کبھی ایک ہزار، کبھی دو تو کبھی تین ہزار کی لے لیتی۔‘

Drug Addicts get in Islamabad Girls College After Class

’دلچسپ بات یہ ہے کہ جب میں پہلی بار لینے گئی تو ہمیں ڈر لگ رہا تھا جبکہ ڈیلر آرام سے آیا اور دے کر چلا گیا۔‘ ’جیسے سلام کرتے ہیں ویسے ہی ایک ہاتھ سے پیسے لیے اور اسی ہاتھ سے دے دی۔‘

باقی کلاس فیلو بھی چرس ہی استعمال کرتے ہیں؟

’نہیں میں ایسے لوگوں کو جانتی ہوں جو ڈرنک کرتے ہیں۔ وہی ڈیلر جو چرس مہیا کرتے ہیں وہ الکوحل بھی فراہم کر دیتے ہیں۔‘ ’چرس کے علاوہ ای سی اور ویڈ بہت عام ہیں جبکہ ڈیلر نے براؤن شوگر کا بھی کہا تھا کہ نئی چیز ہے آپ نے ٹرائے کرنی ہے؟‘ ’وہ مجھے سمجھ نہیں آیا تو میں نے اس سے کہا کہ نہیں مجھے کوئی الٹا سیدھا کام نہیں کرنا۔‘

ہوتا کیا ہے؟

’ہر کسی کا ردعمل الگ ہوتا ہے۔ میں سست اور خاموش ہو جاتی ہوں۔ مجھے نیند زیادہ آتی ہے اور ساتھ میں بھوک بھی زیادہ لگتی ہے۔‘ ’یہی وجہ ہے کہ میں زیادہ تر گھر پر ہی کرتی ہوں اور عوامی مقامات پر اس کے استعمال سے اجتناب ہی کرتی ہوں۔ ’اب تک گھر والوں کو پتہ نہیں چلا مطلب ٹھیک ہی ہے۔‘

سکول میں کیا ہوتا ہے؟

’اکثر سکول اور حکومت کی طرف سے الرٹ آجاتا ہے کہ ڈرگ ٹیسٹ لیا جائے گا۔‘ ’ٹیچر اس بارے میں بات نہیں کرتے مگر ٹیچرز کو معلوم ہوتا ہے کہ کون لوگ منشیات استعمال کرتے ہیں اور کون لوگ نہیں کرتے۔‘

’منشیات کا استعمال اب بہت بڑھ چکا ہے۔ اب تو گریڈ سیون کے بچے بھی ان کاموں میں لگ چکے ہیں۔‘

’اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اب ان تک رسائی آسان ہو گئی ہے، اسی لیے مشکل نہیں ہوتی اور کوئی ڈرتا بھی نہیں ہے۔‘ ’اس بات سے اندازہ لگا لیں کہ میرے کچھ دوست پارک میں بیٹھ کر منشیات کا استعمال کر رہے تھے تو پولیس والے ان سے لے کر چلے گئے۔ ان کو کہا کچھ نہیں بس لے کر چلے گئے۔‘ ’مجھے یقین ہے کہ انہوں نے خود استعمال کر لی ہوگی۔‘

اسلام آباد میں کہاں کہاں مل سکتی ہے؟

’اسلام آباد میں مجھے ایک جگہ معلوم ہے مگر کچھ معروف جگہیں جہاں نوجوان بیٹھتے ہیں وہاں تھوڑی کوشش کریں تو مل جاتی ہیں۔‘ ’جیسے میرے ابو بھی اکثر کہتے ہیں کہ تعلق ہوگا تو ملے گا ورنہ نہیں ملے گا۔‘

کبھی خیال آیا کہ یہ کیا کر رہی ہوں؟

’جب کھانسی آتی ہے اور الٹیاں کرتی ہوں تو روز لگتا ہے کہ غلط کر رہی ہوں۔ مگر میرے لیے اسے چھوڑنا مشکل بھی نہیں۔‘ ’اگر مجھے ابھی کوئی کہے کہ چھوڑ دو تو چھور دوں گی کیونکہ میرے لیے اتنا مشکل نہیں۔‘

ایسا نہیں لگتا کہ لت لگ ہی جائے گی؟

’یہ بندے بندے پر ڈیپینڈ کرتا ہے۔‘ ’آپ کتنا (نشہ) کرتے ہو؟  دن میں کتنا، ہفتے میں کتنا کرتے ہو۔‘ ’مجھے تو جب نصیب میں آتا ہے مل جاتی ہے نہیں تو نہیں۔‘

اس تحریر کا مقصد منشیات کا استعمال کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا بالکل نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد حکام بالا اور والدین کی توجہ اس طرف دلانا ہے کہ منشیات کس طرح سے ہمارے بچوں اور نوجوانوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post ’ہمیں معلوم تھا طیارہ حادثے کا الزام پائلٹ کے سر ہی آئے گا‘ مناسب وقت پرحقائق سامنے لانے کا اعلان
Next Post پی آئی اے مشتبہ پائلٹس کی خبر امریکی ٹی وی پر، ایئر مارشل ارشد ملک کا امریکی سفارتخانے کو اعتماد میں لینے کیلئے خط،

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.