yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

تھر بنجر نہیں

Yes 2 Webmaster March 5, 2016 1 min read
Drought In Thar
Share this:
Drought In Thar
Drought In Thar

تحریر: فہیم اختر
تھر میں زندگی کا سفر موت کی جانب گامزن ہے غذائی قلت بھی ہے اور بنیادی ضروریات بھی انسان سے دور ہے 4 سو فٹ کھدائی کے بعد زمین میں پانی کے آثار نمودار ہوتے ہیں جنہیں کھینچ کر نکالنے کے لئے اونٹ کی خدمات لی جاتی ہے طویل مشقت کے بعد 10 سے 12 لیٹر پانی حاصل ہوتا ہے جسے نہ صرف جانوروں کے ضروریات بلکہ پینے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے گزشتہ 3 سالوں سے بارش نہ ہونے کی وجہ سے تھر قحط سالی میں گر گیا ہے آئے روز خبریں چلتی ہے کہ زندگی موت کے دروازے کو کھٹکھٹا رہی ہے۔

تھر میں آبی قلت کی وجہ سے زمین سوکھتی جارہی ہے جس تھر کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ اگر سبزہ اگے تو یہ زمین کشمیر کی خوبصورتی کو مات دیتی ہے آج اس زمین کے لوگ پانی کے گھونٹ گھونٹ کے لئے ترس رہے ہیں نہ صرف یہ بلکہ اب تو پانی کی قلت کی مثال کے لئے لوگوں نے تھر کا نام لینا شروع کر دیا جبکہ اس سے قبل کربلا کا نام لیا جاتا رہا ہے اور کشمیر نظیر علاقہ آج قحط سالی میں ڈوب گیا ہے اور’بنجر ‘ہونے کا خوف پھیل گیا ہے ادھر تھر کی مائوں کے گود سے نومولود زندگی کی جنگ ہار رہے ہیں۔

ادھر ہمارے حکمران یہ قانون بنارہے ہیں کہ کس طریقے سے شوہر کو بیوی کے قبضے میں دیا جائے تھر میں قحط کی شدت نے تباہی مچاتے ہوئے اموات کی تعداد 250تک لادیا ہے لیکن ‘سائیں’نامی وزیراعلیٰ موت سے خوفزدہ افراد کو اپنا پروٹوکول دکھاتے ہوئے 95گاڑیوں سمیت وہاں پہنچ جاتا ہے تھر میں موت رقص کرے تو امدادی سامان اور ریلیف پہنچانے کے بجائے بار بار عدالتی کمیشن بٹھایا جا رہا ہے۔

بار بار تحلیل ہورہی ہے بات واضح ہے کہ یہ سیاسی جماعتوں کے ایک دوسرے کے ساتھ کریڈٹ کی جنگ ہے عدالتی کمیشن اس بات کی نشاندہی تو کرے گا کہ تھر میں بڑے پیمانے پر اموات کی زمہ دار کون ہے لیکن ضرورت اس سے قبل آئندہ اموات کو روکنا اور عوام کو سہولیات پہنچانا ہے اگر یہ کریڈٹ کی جنگ نہیں ہوتی تو دبئی سے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری یہ نہیں کہتا ہے کہ ‘اگر تھر میں ایک بچہ مرتا ہے تو آسمان سر پر اٹھالیا جاتا ہے جبکہ گنگارام لاہور میں روز اموات ہوتی ہیں’ ۔ یہ ٹھیک ہے کہ تھر میں غذائی قلت ، آبی قلت ، الغرض روٹی ، کپڑا اور مکان کی شدید ضرورت ہے لیکن حکمرانوں کا ایسے موقع پر رویہ بذات خود ایک سوالیہ نشان بن کررہ گیا ہے اور حکومت خود یہی ضروریات عوام تک پہنچانے کے نام اور نعرے سے وجود میں آئی ہے۔

یہ کیسی عجیب بات ہے کہ ‘تھر ‘کو پورے ملک کے لئے ایک سہارا سمجھا جاتا ہے جس کے دامن میں خدا نے وہ صلاحیتیں اور قوتیں پوشیدہ رکھی ہیں کہ اگر حکومت زراتوجہ دے تو نہ صرف تھر بلکہ پورے ملک کا نقشہ بدل سکتے ہیں جس کی صحرائی مٹی میں 175بلین ٹن کوئلے کا زخیرہ موجود ہے جس سے نہ صرف ملکی بجلی کی ضروریات پوری ہوسکتی ہیں بلکہ اس کو دیگر ممالک کو بھی بھیجا جاسکتا ہے اور جس تعداد میں بجلی بتائی جارہی ہے سندھ کے ریگستان میں موجود کوئلے سے آئندہ 5سو سالوں تک سالانہ 50ہزار میگاواٹ بجلی بنائی جاسکتی ہے یا 10کروڑ بیرل ڈیزل اور لاکھوں ٹن کھاد بنائی جاسکتی ہے جو ملکی ضروریات کے تناسب سے بہت زیاد ہ ہیں معروف جوہری سیاستدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند کے مطابق تھر کے ریگستان میں پائی جانے والی کوئلے کو قدرت نے ایسا تحفظ دیا ہے کہ اسے کسی قسم کا ماحولیاتی تبدیلی کا اثر نہیں پڑے گا۔

Thar Child
Thar Child

غرض یہ کہ حقیقتاً تھر بنجر نہیں بلکہ مملکت خداد اد پاکستان کو بنجر ہونے سے بچانے کے لئے تھر اپنا کاندھا پیش کریگا لیکن تھر کے لوگوں کی حالت زار پر حکومت کی توجہ صفر سے بھی نیچے ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں حکمرانی کا آئیڈیل یقینا اسلامی حکمران ہی ہونگے جن حکمرانوں کی تقلید کرتے ہوئے غیر مسلم حکمرانوں نے بھی انقلابی اقدامات پیش کئے ہیں۔

خلیفة دوم حضرت عمر فاروق کا پروٹوکول تو ملاحظہ کیجئے 22لاکھ مربع میل رقبے کا اکلوتا حکمران ہے جبکہ سرکاری خزانے سے صرف 2جوڑاکپڑے جن میں سے ایک سردیوں کے لئے اور دوسرا گرمیوں کے لئے ، حج عمرے کا خرچ اور درمیانی درجے کی غذا جو اس وقت رعایا میں عام تھی۔حضرت عمر فاروق کے حکمرانی کے بارے میں امام جلال الدین سیوطی نے اپنی کتاب میں بتایا ہے کہ 22لاکھ مربع میل طاقتور ریاست کے حکمران کے کرتے کے شانے کے قریب 4پیوند لگے ہوئے تھے اور پائجامے میں چمڑے کا پیوند لگایا ہوتا تھا ،سفر کے دوران خیمہ اور شامیانہ کا استعمال نہیں کرتے بلکہ درخت کے نیچے سائیبان ڈالتے ،کسی کی عیادت کو جاتے گلاب ہدیہ کرتے اور تنہائی میں خود کو کہتے رہتے کہ اللہ سے ڈرتے رہو ورنہ تم کو سخت عذاب دے گا۔

موازنہ کیجئے کہ 22لاکھ مربع میل کے طاقتورترین حکمران کے روزمرہ کے معاملات اور سرکاری پروٹوکول کو جبکہ ہمارے حکمران اس غریب ملک پر اپنے شاہانہ خرچوں کی وجہ سے خود ایک بوجھ بن گئے ہیں اور آج جب تھر میں لوگ بھوکے مررہے ہیں تو سوائے بیانات اور پوائنٹ سکورنگ کے کچھ نظر نہیں آرہا ہے جبکہ حقیقی حکمرانی کی مثال خلیفہ دوئم نے یو ں فرمایا کہ”اگر دریا ئے فرات کے کنارے کوئی بھوکا کتابھی مرگیا تو اس کا جوابدہ عمر(حاکم) ہو گا۔ میں پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ کو آفرین پیش کرتا ہوں جنہوں نے حالات کی نزاکت کوبھانپتے ہوئے ‘تھر بنجر نہیں’کے نام سے مہم شروع کی مہم اپنے زور و شور سے جاری ہے۔

پی ایف سی سی سے وابستہ اراکین و زمہ داران اپنے قلم اور سوشل میڈیا کے زریعے اس بات کی تبلیغ کررہے ہیں تاکہ ایک احساس جھاگ جائیں پی ایف سی سی کی مہم ایک ساتھ کراچی سے گلگت بلتستان تک شروع ہوئی ہے اور گلگت بلتستان (جو کہ تھر سے کم و بیش2ہزار کلومیٹر دور ہے )کے اخبارات تک یہ مہم اور آواز پہنچ گئی ہے خداوند کریم کا احسان ہے کہ یہ مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے تھر کے حالات کو قریب سے دیکھنے اور محسوس کرنے کے لئے کالم نگاروں کا ایک وفد اس وقت تھر کے 3روزہ فیلڈٹرپ میں ہے اور تھر کے حقیقی حالات کو وہی ممبران خوب اٹھاسکتے ہیں دعاہے کہ ‘تھر’جس سے ملک کی معیشت کا مستقبل وابستہ ہے ‘بنجر’نہ ہوجائے اور پی ایف سی سی کی جانب سے تھر کو بچانے کے لئے ایک ماہ کی مہم احسن انداز میں تکمیل تک پہنچ جائے۔

Faheem Akhtar Logo
Faheem Akhtar Logo

تحریر: فہیم اختر

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Education
Previous Post تاریک نگر سے روشن نگر تک
Next Post لوڈشیڈنگ اور عوام کی پریشانی دونوں بڑھتی جا رہی ہیں،چوہدری منیر وڑائچ

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.