yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

خواب انسانی کیفیات کے ترجمان ہوتے ہیں

Web Editor January 16, 2018 1 min read
Dreams are human culprit spokesman happen
Share this:

مختلف حالات سے گزرنے والے انسان کو نیند کے دوران مختلف قسم کے خواب نظر آتے ہیں جو زندگی کے مختلف واقعات کی نشاندہی کرتے ہیں

Dreams are human culprit spokesman happenسونا اور نیند آنا ہماری زندگی کا ایک لازمی حصہ ہے۔ جب ہم سوتے ہیں تو خواب بھی دیکھتے ہیں جن سے فرار کسی طور پر ممکن نہیں۔ زمانہ قدیم سے لے کر آج تک خوابوں کو مختلف عوامل کی وجہ قرار دیا گیا۔ کبھی اسے جسمانی و ذہنی کیفیت سے جوڑا گیا تو کبھی شعور و لاشعور کی جنگ قرار دیا گیا۔ اسی طرح مختلف خوابوں کی مختلف تشریحات پیش کی گئیں۔
یاد رکھیں کہ آپ اپنی زندگی میں جس طرح کے حالات سے گزر رہے ہیں، اسی سے متعلق خواب دیکھتے ہیں۔ مثلا اگر آپ کو کسی ناکامی کا خوف ہے تو آپ خواب میں اپنے آپ کو ناکامی، خوف اور بے عزتی کا شکار ہوتا دیکھیں گے۔ اسی طرح اگر آپ نے اپنی زندگی میں پیش آنے والے کسی واقعے کو سر پر سوار کرلیا ہے تو خواب میں بھی آپ اسے ہی دہراتا دیکھیں گے۔
آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ خوابوں کا مطلب بتا رہے ہیں جو عموماً ہر شخص دیکھتا ہے۔ آپ نے بھی اپنی زندگی میں متعدد بار اونچائی سے گرنے، قید ہونے، اڑنے یا موت کا خواب دیکھا ہوگا۔
اونچائی سے گرنا
ہم میں سے اکثر افراد اپنے خوابوں میں اپنے آپ کو اونچائی سے گرتا دیکھتے ہیں۔ یہ احساس بعض اوقات اتنا شدید ہوتا ہے کہ جھٹکے سے ہماری آنکھ کھل جاتی ہے جس کے بعد اپنے گرد و پیش کو سمجھنے میں ہمیں کئی منٹ لگ جاتے ہیں۔

خواب میں اپنے آپ کو گرتے ہوئے دیکھنا دراصل آپ کی حقیقی زندگی کے ذہنی دباؤ اور مشکلات پیدا کرنے والے حالات کی طرف اشارہ ہے۔ یہ خواب دراصل آپ کے اس اندرونی احساس کا نتیجہ ہوسکتا ہے کہ آپ کی زندگی آپ کے قابو سے باہر ہوگئی ہے اور آپ کو سمجھ نہیں آرہا کہ اب حالات کو کیسے سنبھالا جائے۔
بعض افراد کا ماننا ہے کہ ایسے خواب کے دوران گرتے ہوئے خواب دیکھنے والا شخص اگر زمین سے ٹکرا جائے یا زمین پر گر پڑے، تو یہ اس کی موت کا اشارہ ہے، تاہم اسے صرف ایک واہمہ کہا جاسکتا ہے۔
قید ہونا
خواب میں کسی جگہ پر قید ہونا، جہاں کوئی کھڑکی یا دروازہ موجود نہ ہو، یا کسی ڈبے یا تابوت میں قید ہونے کا خواب ان لوگوں کے لیے نہایت پریشان کن ہوسکتا ہے جو بند جگہوں کے خوف یعنی کلسٹرو فوبیا کا شکار ہوتے ہیں۔ یہ خواب آپ کے اصل زندگی میں بھی کسی مخصوص حالات یا صورتحال میں قید ہونے یا پھنسنے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

ہوا میں اڑنا
خواب میں اڑنا حقیقی زندگی میں آزادی اور تخلیقی کاموں کی طرف اشارہ ہے۔ خواب میں خود کو اڑتا ہوا محسوس کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ یہ خواب انہیں نیند کی حالت میں بھی لطف اندوز کرتا ہے کیونکہ وہ نہایت آزادی سے، کھلی ہوا میں، اونچائی پر پرواز کرتے ہیں۔ خواب میں اڑنے کی صورت میں آپ حقیقت میں اپنے بستر سے نیچے بھی گر سکتے ہیں۔

دانت ٹوٹنا
خواب میں اپنا دانت ٹوٹتے ہوئے دیکھنا اس بات کی علامت ہے کہ حقیقی زندگی میں آپ اپنی بڑھتی ہوئی عمر سے خوفزدہ ہیں۔ یہ خواب حقیقت میں پریشان کن حالات پیش آنے کی طرف بھی اشارہ کرتا ہے۔

موت
خواب میں اپنی یا اپنے کسی پیارے کی موت دیکھنا بھی عام ہے۔ کسی پیارے کو مرتے ہوئے دیکھنا دراصل اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آپ اس شخص سے بہت محبت کرتے ہیں اور کسی صورت اسے کھونا نہیں چاہتے۔ بہرحال خواب میں موت دیکھنے کا مطلب حقیقی زندگی میں موت کا اشارہ نہیں ہوتا۔ یہ دراصل آپ کی زندگی میں کسی ایسی تبدیلی کی طرف اشارہ کرتا ہے جو آپ کے لیے بالکل غیر متوقع ہوسکتی ہے۔
وہ افراد جن کے ذہن کے خلیات دوسرے افراد کی نسبت زیادہ فعال ہوتے ہیں، ایسے افراد اپنے خاندان یا احباب میں سے موت کا شکار ہونے والوں کے بارے میں پہلے سے ہی خواب میں اشارہ دیکھ لیتے ہیں تاہم ایسے افراد کی تعداد بہت کم ہوتی ہے۔
تعاقب ہوتا محسوس ہونا
اگر آپ نے کوئی ایسا خواب دیکھا ہے جس میں آپ کسی شخص، لوگوں کے ہجوم یا کسی خطرنک مخلوق کو اپنا تعاقب کرتے ہوئے پاتے ہیں تو خواب میں آپ کو جکڑنے والا خوف اور گھبراہٹ حقیقی زندگی میں بھی آپ کو اپنا نشانہ بنا سکتا ہے۔
اس خواب کامطلب دراصل ایسے حالات کی طرف اشارہ ہے جو آپ کو خوف اور بے چینی میں مبتلا کردیتے ہیں۔ اب یہ حالات حال میں بھی ہوسکتے ہیں، اور مستقبل میں بھی۔
بغیر تیاری کے امتحانات
خواب میں اپنے آپ کو کسی کمرہ امتحان میں پانا اور ساتھ ہی یہ احساس ہونا کہ آپ نے کوئی تیاری نہیں کی، نہایت پریشان کن خواب ہوسکتا ہے۔ ایسے خواب اس وقت آتے ہیں جب آپ حقیقی زندگی میں کسی امتحان، ٹیسٹ یا انٹرویو کو سر پر سوار کرلیں، یا وہ آپ کے لیے بہت اہمیت رکھتے ہوں اور آپ کسی صورت ان میں ناکامی نہیں چاہتے۔ اس خواب سے جاگنے کے بعد آپ کے مذکورہ امتحان یا انٹرویو کا خوف آپ کو مزید جکڑ لیتا ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Australian couple choose Mount Everest for a wedding place
Previous Post آسٹریلین جوڑے کا شادی کی جگہ کیلئے مائونٹ ایورسٹ کا انتخاب
Next Post دنیا کی سب سے خوبصورت خاتون ریفری
The world's most beautiful female referee

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.