yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

خوابوں دریچے

Yes 1 Webmaster February 2, 2015 1 min read
Dream
Share this:
Dream
Dream

تحریر: عارف رمضان جتوئی
ہم اکثر و بیشتر خوابوں میں رہتے ہیں۔ یہ وہ خواب ہوتے ہیں جن کو جاگتے میں بھی دیکھا جاتا اور سوتے میں بھی۔ سوتے میں دیکھے جانے والے خواب ہی وہ حقیقی خواب ہوتے ہیں جن سے ہماری زندگی کا ایک بڑا حصہ جڑا ہوتا ہے۔ جاگتے میں دیکھے جانے والے خواب نہ صرف خیالی پلائو ہوتے ہیں، بلکہ کبھی کبھار سبز باغ بھی ثابت ہوتے ہیں۔

کتنے ہی ایسے افراد ہیں جنہوں نے ان خوابوں کی بدولت اپنی زندگی کو نکما بنا دیا ہے۔ وہ ہمیشہ یہ سوچتے ہیں کہ کہیں ان کا پرائز بانڈ لگ جائے گا، یا انعامی کوپن کھلے گا اور وہ راتوں ہی راتوں میں مالا مال ہوجائے گا۔ کچھ سونے کے انڈے دینی والی مرغی تو کوئی الہ دین کا چراغ ڈھونڈتے پھرتے ہیں۔ ایسے افراد زندگی میں کبھی کچھ نہیں کر پاتے۔ بنی بنائی پر آکر بیٹھنے والوں اور پکی پکائی کو کھانے والوں کی زندگی دوسروں کے لئے ہمیشہ بوجھ ثابت ہوئی ہے۔ اس لئے اس قسم کے خواب دیکھنے اور دیکھانے والوں کو زندگی کی حقیقت کو سمجھنا چاہیے۔ انہیں سراب کی زندگی سے باہر نکل کر عملی زندگی میں کچھ کرنا چاہیے، شاید تب ہی ان کی زندگی حقیقی معنوں میں ان کے لئے کوئی سونے کے انڈے دینے والی مرغی ڈھونڈ پائے گی۔

یہاں ایسے خوابوں کا تذکرہ کرنا مقصود ہے جو ہم روز مرہ میںسوتے میں دیکھتے ہیں۔ جاگتے میں دیکھے گئے خوابوں کا پورا ہونے یا نہ ہونے کا تعلق تو خود دیکھنے والے اور اس کی قسمت پر منحصر ہوتا ہے۔ آیاکہ وہ جن خوابوں کو دیکھ رہا ہے وہ خود محنت اور لگن سے ان کو پورا کر پاتا ہے یا نہیں۔ بعض اوقات وہ بھی بھروپور محنت کر رہا ہوتا تاہم قسمت اس کے ان خواب کو پورا کرنے سے متعلق کچھ اور ہی لکھ چکی ہوتی ہے۔ قسمت کو بدلنے کے لئے اللہ سے دعائیں کی جائیں تو اللہ دعائوں کو رد نہیں کرتا۔ اس کے لئے یہ بھی ایک اچھا اور بہترین طریقہ ہے کہ اگر یوں دیکھے گئے خواب پورے نہیں ہوپارہے تو وہ ان خوابوں کے پورا ہونے کا انتظار کیے بنا ہی جو کچھ سامنے ہے اسی کو ہی اپنا خواب تصور کر لے ، اس طرح اس پررضا مند ہو کر زندگی کو پر سکون بنا یا جاسکتا ہے۔

سوتے میں ہم بہت سے خواب دیکھتے ہیں جن کا تعلق ہماری اچھائی یا پھر کچھ غیر اچھائی سے ہوتا ہے۔ایسے خواب فوری طور پر ہمارے چہرے پر کچھ ایسے تاثرات چھوڑ جاتے ہیں جن کو ہم اگلے ایک دو دن یا پورے پورے ہفتوں تک اپنے دماغ سے جھٹک نہیں پاتے۔ خواب ایک مسلمہ حقیقت ہے جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ اہل علم کا کہنا ہے کہ خواب تین قسم کے ہوتے ہیں ،اچھے خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہوتے ہیں۔ بعض خواب شیطان کی طرف سے پریشان کرنے کے لئے ہوتے ہیں اور بعض خواب انسانی نفس کی گفتگو پر مبنی ہوتے ہیں۔ وہ خواب جن کا تعلق نفسی خیالات سے ہوتا ہے جیسا کہ کوئی پیشہ ورشخص پورا دن اپنے کام کے بعد جب سوتا ہے تو اس کے دل و دماغ پر اپنے پیشے سے متعلق بہت سی چیزیں ہوتی ہیں۔ وہی اس کو خواب میں نظر آتی ہے۔ اس طرح کے خواب کا کوئی اعتبار نہیںہوتا۔
دوسری قسم ان خوابوں کی ہوتی ہے جنہیں ہم ڈراؤنے خواب کہتے ہیں، یہ خواب اصل میں شیطانی اثرات کا پرتو ہوتے ہیں۔ شیطان چوں کہ ازل سے بنی آدم کا دشمن ہے اور وہ جس طرح عالم بیداری میں انسان کو گمراہ کرنے اور پریشان کرنے کی کوشش کرتا ہے اسی طرح نیند کی حالت میں بھی وہ انسان کو چین نہیں لینے دیتا۔ چنانچہ وہ انسان کو خواب میں پریشان کرنے اورڈرانے کے لیے طرح طرح کے حربے استعمال کرتا ہے۔اگر اس طرح کے ڈراؤنے اور برے خواب دیکھیں تو حدیث مبارکہ کے مطابق یہ دعا پڑھنی چاہیے

”اَعُوْذُبِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ غَضْبِہِ وَعَذَابِہِ وَمِنْ شَرِّعِبَادِہِ وَمِنْ ہَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنَ وَاَنْ یَّحْضُرُوْنَ”

ترجمہ: ”میں پناہ مانگتا ہوں اللہ کے کلمات تامات کے ذریعہ خود اس کے غضب اور عذاب سے اوراس کے بندوں کے شر سے اور شیطانی وسوسوں و اثرات سے اور اس بات سے کہ شیاطین میرے پاس آئیں اور مجھے ستائیں”۔ یا پھر ”اعوذباللہ من شیطان الرجیم” پڑھیں، پھربائیں کروٹ کی طرف تین بار بغیر تھوک کے تھتکار کر کروٹ بدل کر سو جائیں۔

تیسری قسم اچھے خواب ہوتے ہیں جن کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے بشارت کہا گیا ہے۔ حق تعالیٰ اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے اس کے خواب میں بشارت دیتا ہے۔حدیث مبارکہ میں ہے کہ اچھا خواب نبوت کے چھیالیس حصوں میں سے ایک حصہ ہے۔ اس سے مراد علم نبوت ہے۔ جس طرح ابنیاء کرام کو آگے کے بارے میں بتادیا جاتا تھا ، وحی کے ان ذرائع میں سے ایک ذریعہ خواب بھی تھے۔ اس طرح اللہ تعالیٰ اچھے خواب کے ذریعے انسان کو کچھ آگاہ کرتا ہے۔ قارئین! اچھا خواب اللہ تعالیٰ کی طرف سے بشارت اور خوشخبری ہوتی ہے۔ برا خواب شیطانی اثرات کا عکاس ہوتاہے یعنی کہ برے خواب سے انسان فطری طور پر پریشان اور غمگین ہو۔

مختلف احادیث کے مفاہم سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر کوئی اچھا خواب دیکھے تو اس چاہیے کہ وہ اپنے کسی اچھے اور خوابوں کی تعبیر سے کچھ نہ کچھ اچھا جاننے والے کے سامنے زکر کرے۔ جبکہ اگر برا خواب دیکھے تو کسی دشمن یا دوست کے سامنے ہرگز بیان نہ کرے۔ خواب کو جب تک بیان نہ کیا جائے وہ واقع نہیں ہوتا۔ اسی لئے اس کو بھول جانا ہی بہتر ہے۔اللہ ہماری مشکلات آسان فرمائے۔ آمین

Arif Ramadan Jatoi
Arif Ramadan Jatoi

تحریر: عارف رمضان جتوئی
arif.jatoi1990@gmail.com

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Religious Parties
Previous Post ۔،۔ ناپاک جسارت ۔،۔
Next Post آنچل حوا تار تار، ذمہ دار کون
Women

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.