yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

گڈ گورننس کے چند قابل عمل طریقے : کیا چیزیں حکمران کے وقار کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاتی ہیں ؟ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ایک خصوصی تحریر تبدیلی والے ضرور ملاحظہ کریں

MH Kazmi January 8, 2020 1 min read
Dr. Abdul Qadeer Khan, reveales, the, facts, of, administration, Imran khan, should, definitely, read,this
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) ملک کا نظام نہایت خراب حالت میں ہے، حکمرانوں کے تمام وعدے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔ اچھے نظام مملکت کیلئے حضرت عمر فاروقؓ، حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ، حضرت معاویہؓ، خلیفہ ہارون الرشید کے ادوار قابل تحسین اور قابل تقلید ہیں۔ ان کے علاوہ نظام الملک طوسی کا سیاست نامہ موجود ہے جبکہ ہمارے

حیران کن خبر : وہ غذا کسے کھانے سے مردوں میں نسوانی صفات پیدا ہو جاتی ہیں؟ ایک تحقیق نے پوری دنیا کو حیران کر دیا

 

نامور کالم نگار ڈاکٹر عبدالقدیر خان اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔آپ کے نہایت مشہور فارسی کے بین الاقوامی شہرت یافتہ شیخ سعدیؒ نے بھی نہایت عملی اور مناسب ہدایات فرمائی ہیں جو بوستانِ سعدیؒ میں موجود ہیں۔ (1)میں نے سنا ہے کہ خسرو (پرویز) نے، جب آنکھیں دیکھنے سے رہ گئیں (غالباً مراد ہے نزع کی حالت) تو شیرو یہ سے کہا کہ تو جو بھی نیت کرے اس پر قائم رہ اور رعایا کی فلاح و بہبود پر توجہ رکھ؛ (2) خبردار! کہیں عدل و انصاف اور رائے (دوسروں کے مشورے) سے منہ نہ موڑنا تاکہ رعایا تیرے ہاتھوں سے پائوں نہ موڑ لے۔ (یعنی باغی نہ ہو جائے) (3) رعایا ایک ظالم حکمراں سے دور بھاگتی ہے اور اس کا برا نام زمانے میں افسانہ بن جاتا یعنی پھیل جاتا ہے۔ (4) زیادہ عرصہ نہیں گزرتا کہ ایسا آدمی (حکمراں) جس نے برائی پر اپنی بنیاد رکھی ہو، اپنی بنیاد اکھیڑ ڈالتا ہو (ظالم حکمراں زیادہ عرصہ حکومت نہیں کر سکتا) (5) ایک شمشیر زن مرد اتنی خرابی نہیں کرتا جتنی بچے اور عورت (کمزوروں) کے دل کی آہیں کرتی ہیں۔ (کمزوروں کی آہیں ظالم حکمراں کو لے ڈوبتی ہیں) (6) تو نے اکثر دیکھا ہوگا کہ ایک بیوہ عورت نے جو چراغ جلایا اس نے ایک شہر ہی کو جلا ڈالا (مذکورہ بات ایک دوسرے استعارے میں) (7) بھلا دنیا میں اس سے بڑھ کر بہرہ ور ؍خوش بخت کون ہو سکتا ہے جس نے حکمرانی میں انصاف کی زندگی بسر کی۔ (8) جب تیرا وقت اس دنیا سے کوچ کرنے کا آئے گا

تو (تیرے انصاف کی بنا پر) لوگ تیری قبر پر ترس کھایا کریں گے (انہیں تیرے مرنے پر بہت افسوس ہوا کرے گا) (9) جب برے اور اچھے لوگ دنیا سے گزر جاتے ہیں یعنی سب کو مر جانا ہے، تو یہی بہتر ہے کہ تیرے مرنے کے بعد لوگ تیرا نام اچھائی سے لیا کریں۔ (10) تو کسی خدا ترس (خدا کا خوف رکھنے والے) کو رعایا پر مقرر کر (جو رعایا کے معاملات انصاف سے طے کیا کرے) اس لئے کہ ایک پرہیز گار ؍متقی آدمی ملک کا معمار ہوتا ہے۔ (ملک کی اچھی تعمیر کرتا ہے اپنے عدل و انصاف سے) (11) وہ جو تیرا فائدہ عوام کو دکھ پہنچانے میں تلاش کرتا ہے، وہ تیرا برا چاہنے والا اور عوام کا خون پی جانے والا ہے۔ (12) مملکت و سلطنت کسی ایسے انسان کے ہاتھ میں ہونا بجا نہیں، اس لئے کہ ایسے حکمرانوں کے ہاتھوں لوگ خدا کے حضور گڑگڑانے لگتے ہیں (ان کی تباہی کی دعا کرتے ہیں) (13) ایک اچھی تربیت پانے والا نیکوکار برائی سے دور رہتا ہے۔ تُو جب تو کسی کی بری تربیت کرے گا تو تُو اپنی جان کا دشمن ہوگا۔ (14) موذی کی مکافات اس کی دلجوئی سے نہ کر، اس لئے کہ (ایسے موذی کی) جڑ تو باغ سے نکال دینی چاہئے۔ (اسے خلق آزاری کا بالکل موقع نہیں دینا چاہئے، اسے آغاز ہی میں ختم کر دینا چاہئے) (15) تو کسی ظلم کے رسیا حاکم پر صبر نہ کر (اسے ظلم کی مہلت نہ دے) اس کے تو موٹاپے کی کھال ادھیڑ دینی چاہئے

(اس کے غرور و تکبر اور ظلم کا شروع ہی میں خاتمہ کر دینا ضروری ہے) (16) (اس لئے کہ )بھیڑئیے کا سر شروع ہی میں کاٹ دینا ضروری ہے ناکہ اس وقت جب وہ لوگوں کی بھیڑیں پھاڑ کھائے۔ (17) ایک اسیر تاجر نے کیا خوب بات کہی جب چوروں نے تیر سے اس کی گردن پکڑ لی (اس شعر میں طنز ہے) (18) جب لٹیرے دلیری و مردانگی کرتے ہیں تو (ان کے مقابلے میں) لشکر کے دلیر اور عورتوں کے گروہ کیا ہیں (دلیری میں ان کی کوئی حیثیت نہیں) (19) جس بادشاہ نے تاجروں کو زخمی کیا، اس نے شہر اور فوج پر خیر کا دروازہ بند کر دیا۔ (20) دانا لوگ جب رسمِ بد (یا ظلم و جور کے طور طریقوں) کا شہرہ سنیں گے تو وہ پھر اس ملک میں کیوں جائیں گے؟ (نہیں جائیں گے) (21) تجھے نیک نامی حاصل کرنی اور نیکی قبول کرنی چاہئے تو تاجروں اور قاصدوں، ؍نامہ بروں کا بڑا دھیان رکھ (ان سے اچھا سلوک کر) (22) بزرگ لوگ مسافر کا دل و جان سے دھیان رکھتے ہیں تاکہ وہ دنیا میں ان کی نیک نامی کا شہرہ کریں۔ (23) وہ مملکت بہت جلد تباہ ہو جاتی ہے جس سے کوئی مسافر دل آزردہ ہو کر آئے۔ (24) مسافر ؍پردیسی کا آشنا اور سیاح کا دوست بنے، اس لئے کہ سیاح نیک نامی کو دوسروں تک پہنچانے والا ہوتا ہے۔ (25) تُو مہمان سے اچھا سلوک کر اور مسافر کو عزیز رکھ، تاہم ان کے آسیب سے بھی بچ کر رہ۔ (26) کسی اجنبی سے بچ کے رہنا اچھی بات ہے،

اس لئے کہ وہ دوست کے لباس میں دشمن ہو سکتا ہے۔ (27) ایسا پردیسی ؍مسافر جس کا سر فتنے پر ہو (فتنے کا ارادہ کرنے والا ہو) اسے تُو تکلیف نہ پہنچا بلکہ اسے اپنے ملک سے نکال دے۔ (28) اگر تُو اس پر ناراض نہیں ہوتا تو عین مناسب ہے، اس لئے کہ خود اس کی بدفطرتی دشمن کے طور پر اس کے پیچھے لگی ہوئی ہے۔ (29) اور اگر اس کا مولد (جائے ولادت) فارس ہو تو پھر اسے صنعا یا سقلاب اور روم (دوسرے ملکوں میں) نہ بھیج۔ (30) وہاں (فارس میں) بھی اسے چاشت تک امن میں نہ رہنے دے تاکہ وہ کسی اور پر مصیبت کھڑی نہ کرے۔ (31) کیونکہ کہا جاتا ہے کہ وہ سر زمین برگشتہ ہو جائے جہاں سے لوگ اس طرح باہر آتے ہیں (مراد یہ کہ جس دیار میں اس قسم کے فتنہ پرور ہوں اس کا ختم ہو جانا ہی بہتر ہے) (32) اپنے ندیموں کی قدر میں اضافہ کر، اس لئے کہ اپنے پروردہ سے عذر ممکن نہیں ہوتا۔ (33) جب کوئی خدمت گزار پرانا ؍بوڑھا ہو جائے تو اس کے سالانہ حق کو فراموش نہ کر (یہی مراد ہو سکتی ہے کہ اسے باقاعدہ تنخواہ یا پنشن دیتا رہ) (34) اگر بے حد بڑھاپے نے اس کی خدمت کا ہاتھ باندھ دیا ہے (وہ خدمت کرنے کے لائق نہیں رہا) تو تیرے کرم (عطا و بخش) کا ہاتھ تو اسی طرح برقرار ہے۔ (35) میں نے سنا ہے کہ جب خسرو نے شاپور (اس کے دور کا مصور، ایک پہلوان کا نام بھی تھا) کی رسم ؍روش پر قلم پھیر دیا (اسے دھتکار دیا) تو اس نے سانس کھینچ لیا، (اس کی بری حالت ہو گئی) (36) جب بے نوائی یا مفلسی کے باعث اس کا حال تباہ ہو گیا تو اس (شاپور) نے بادشاہ کو یہ صورتحال لکھی۔

Dr. Abdul Qadeer Khan, reveales, the, facts, of, administration, Imran khan, should, definitely, read,this

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
pmln, got, deal, is, it, sure, or, not
Previous Post آرمی ایکٹ بل کی حمایت: کیا (ن) لیگ واقعی ڈیل لے چکی ہے ؟ معمہ حل کر دینے والی تفصیلات
Next Post پاکستانی میڈیا کی بے حسی ، حریم شاہوں اور صندل خٹکوں کی خبروں کی بھرمار ، مگر معروف پاکستانی کالم نگار ڈاکٹر اجمل نیازی پر ان دنوں کیا گزر رہی ہے ؟ ایک رلا دینے والی خبر
pakistani, media, senslessness, dr. muhammad ajmal niazi, suffering, from, bad, health, but, media, is, sharing, news, of, hareem shah, and, sandal khattak

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.