yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

جہیز اک لعنت

F A Farooqi July 11, 2016 1 min read
Dowry
Share this:
Dowry
Dowry

تحریر : سندس قمر
لفظ جہیز کی تحقیق کی جائے تو یہ چار حروف پر مشتمل ہے، ج،ہ،ی،ز ج سے مراد ہے جزا، ہ سے ہمت ، ی سے یقین اور ز سے ذندگی۔ مگر اب ج سے جرم ، ہ سے ہوس ، ی سے یلغار اور ز سے زہر کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ پہلے انسان سیدھا سادھا تھا نہ جہیز کو دیکھتا تھا نہ اس کا مطالبہ کر تا تھا۔ اب پڑھا لکھا ہوتے ہی سب کچھ بدل گیا ہے، اس کی نظر میں جہیز دینے کی چیز ہے لینے کی نہیں۔ لڑکی والوں کو جہیز دینا ہی چاہیے اور لڑکے والوں کو ہر چیز مانگنی ہی چاہیے ۔ چنانچہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ لڑکے والے بہو لانے تک جہیز اور جوڑے کو اپنا جائز حق اور مطالبہ سمجھتے ہیں لیکن اپنی بیٹی کے بہو بننے کے وقت جہیز اور جوڑے کے مخالف بن جاتے ہیں۔

سوال یہ ہے کہ لینے کے لیے تیار کیوں اور دینے کے وقت انکار کیوں؟۔ ہمارے معاشرے میں نہ جانے کتنی لڑکیاں اسی وجہ سے بن بیاہی رہتی ہیں کہ باپ کے پاس انہیں دینے کے لیے جہیز نہیں ہوتا اور اگر شادی سر پر آہی جائے تو جہیز کی شرط پوری کرنے کے لیے باپ کو بعض اوقات روپیہ حاصل کرنے کے لیے ناجائز ذرائع اختیار کرنے پڑتے ہیں اور وہ باپ بچارہ رشوت ، جعل سازی دھوکا، فریب ، خیانت جیسے جرائم کے ارتکاب پر آمادہ ہو جاتا ہے۔

اگر کوئی باضمیر باپ ہے تو وہ اپنے آپ کو ناجائز ذرائع سے بچا کر قرض کے ادھار کے شکنجے میں جکڑنے پر مجبور ہے، اور اوپر سے سب سے گھٹیا حرکت یہ کہ لڑکی کا شوہر یا اسکے سسرال کے لوگ جہیز پر نظر رکھتے ہیں اور توقعات باندھی جاتی ہیں کہ دلہن اچھا سا جہیز لائے گی جسے دیکھنے والے حیران رہ جائیں گے۔

Dowry
Dowry

افسوس کہ معاشرے کی اصلاح اور تربیت کا کام جو کسی بھی قوم کی سنگ بنیاد کی حثیت رکھتا کسی بھی شمار و قطار میں نظر نہیں آتا۔ ذہنی تربیت اور کردار سازی کا کام خرافات میں ایسا گم ہوا ہے کہ اس کا نام ایک مزاخ معلوم ہوتا ۔ پہلے شادی میں اصل چیز دلہن تھی مگر اب جہیز ہے ۔ چنانچہ معاملہ نیچے سے اوپر تک بدل گیا ہے یعنی دلہن کتنی ہی اچھی کیوں نہ ہو جہیز کے بغیر بے کار ہو جاتی ہے، اور دلہن کتنی ہی خراب کیوں نہ ہو جہیز اچھا ہو تو قابل قبول بن جاتی ہے۔ نہ لڑکے والے سوچتے ہیں کہ بعد میں کیا ہو گا نہ لڑکی والے۔۔

یہی وجہ ہے کہ ذندگیاں تلخ ہو تی جا رہی ہیں اور قسم قسم کے فتنے اور جگھڑے سر اٹھا رہے ہیں۔ پہلے زمانے میں محلے اور برادری کی خواتین دلہن کو دہکھنے اور مبارک باد دینے کے لیے آتی تھیں ، اب جہیز اور کپڑے دیکھنے کے لیے آتی ہیں۔

جہیز کو دیکھتے وقت پوچھا جا تا ہے کہ ٹی وی ہے یا یل سی ڈی؟ فریج کونسی کمپنی کا ہے ؟ کمپیوٹر ہے یا لیب ٹاپ ؟ جاتے وقت بھی یہی کہا جاتا ہے کہ لڑکا خوش نصیب ہے کہ اسکو اتنا اچھا جہیز ملا۔۔ جہیز ایک لعنت اور معاشرتی برائی ہے اسکو ختم کرنے کے لیے افراد معاشرہ کو خود کوشش کرنی پڑے گی۔

Sundas Qamar
Sundas Qamar

تحریر : سندس قمر
Cell: 0345-4894081
Email: enhfngo@gmail.com

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Pakistan
Previous Post ملک کی تقدیر
Next Post پاکستان کی سالمیت اور بقاء
Pakistan

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.