yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ملکی وسائل سے استفادے کی ضرورت

Yes 1 Webmaster January 17, 2016 1 min read
Natural Resources
Share this:
Natural Resources
Natural Resources

تحریر: رانا اعجاز حسین
خالق کائنات، مالک عرض و سماں اللہ عزوجل نے اپنے خاص فضل و کرم سے سرزمین پاکستان کو بے شمار قدرتی و سائل و معدنیات سے مالامال کیا ہے۔ سر زمین پاکستان کی دبیز تہوں میں قیمتی دھاتیں اور غیر دھاتی معدنیات کثیر مقدار میں چھپے ہوئے ہیں۔ اس لا محدود خزانے کو نکالنے کیلئے بنیادی ادارے، ٹیکنالوجی، ماہر انجینئر اور تربیت یافتہ افرادی قوت ملک کے اندر بھی موجود ہے مگر حکمرانوں میں ان خزانوں کو نکال کر استعمال کرنے کی قوت ارادی نہیں ہے۔

صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں جولیان اور دالبندین ضلع چاغی اور پنجاب میں کالا باغ میں کروڑوں ٹن خام لوہے کے ذخائر ہیں۔ بلوچستان میں سیندک، ریکوڈک ،زوق اور بگٹی مری کے علاقہ میں سونا چاندی ، تانبہ کے وسیع ذخائر ہیں اس کے علاوہ بلوچستان میں کئی مقامات پر کرومیٹ، بارینیٹ کوارٹرائیٹ کے ذخائر ہیں۔ صوبہ بلوچستان اور صوبہ سندھ میں تیل اور گیس کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔

صوبہ سندھ کے تھر میں کوئلہ کے ذخائر ہیں اس کے علاوہ بھی اللہ تعالیٰ نے اس خشک صحراء میں قیمتی و نایاب چیزیں چھپا رکھی ہیں۔ جبکہ چین کی کمپنی میٹالرجیکل کارپوریشن آف چائنہ کے مطابق چنیوٹ میں اب تک کی تحقیقات کے مطابق بہترین سونا ، چاندی، تامبے اور لوہے سمیت قیمتی دھاتوں کے 610 ملین ٹن سے زائد کے ذخائر دریافت ہوچکے ہیں۔ میٹا جیالوجیکل سروے کے مطابق یہاں پائے جانے والا خام لوہا برازیل اور روس میں ملنے والے لوہے کے ہم پلہ ہے جسے عالمی سطح پر بہترین لوہا قرار دیا جاتا ہے۔

پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کو فعال کرکے اور اسے NESCOM کے زیر سرپرستی دیکرNESCOM کے ادارے کے دھات اور معدنیات کے ماہر انجینئر، ٹیکنیشننز اور تربیت یافتہ افرادی قوت کے ذریعے کان کنی کروا کر، سونا چاندی تانبہ اور لوہے وغیرہ کے ذخائر حاصل کرکے ان کو پراسیس کرکے ملکی ضروریات کے علاوہ برآمد کیاجاسکتا ہے۔ یاد رہے کہ 1974ء میں حکومت کینیڈا نے معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کراچی نیو کلیئر پاور پلانٹKANUPP کیلئے یورینیم ایندھن کی فراہمی روک دی تھی۔

Metals in Pakistan
Metals in Pakistan

تب پاکستان کے ماہر انجینئر ز نے اپنے تربیت یافتہ ٹیکنیشن اور افرادی قوت کی مدد سے کان کنی کرکے خام یورینیم کو پراسس کرکے یورینیم ایندھن تیار کیا تھا اور ملک کے موجودہ تمام ایٹمی بجلی گھر اندرون ملک تیار کردہ یورینیم ایندھن سے چلائے تھے ۔ یہی ماہر انجینئر ملک کے اندر ہر قسم کی خام دھات کو پراسس کرکے قابل استعمال کرسکتے ہیں لہٰذا پاکستان میں موجود خام سونا ، چاندی، تانبہ، لوہا اور دیگر دھاتی معدنیات ان ماہر افرادی قوت کے ذریعے نکالی جائیں اور ان کو پراسس کرکے مصنوعات بنائی جائیں اور انکو فروخت کرکے ملک کی معیشت کو مستحکم کیا جائے۔

ریاست پاکستان کی بدقسمتی رہی ہے کہ یہاں برسر اقتدار آنے والے حاکموں نے ملکی دولت کو بے دردی سے لوٹا ، جس کے باعث ملک قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود انہتر سال میں بھی ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکا۔اگر عالمی مالیاتی اداروں سے سخت شرائط پر قرض لینے کی بجائے ملک میں دستیاب وسائل سے استفادہ کیا جاتا تو آج یقینا ملک خوشحال ہوتا۔ بد قسمتی سے پاکستان میں 20 فیصد لوگوں کے پاس80 فیصد وسائل ہیں جبکہ 80 فیصد لوگ معاشی مشکلات سے دوچار ہیں۔80 فیصد وسائل رکھنے والے جن میں اکثریت سیاسی قائدین ، جاگیرداروں کی ہے کو چاہیے کہ وہ آگے آئیں اوربیرون ملکوں میں موجوداپنا سرمایہ واپس لاکر ملک کو خود کفیل ہونے میں کردار ادا کریں کیونکہ پاکستان اور پاکستان کے عوام کبھی بھی آئی ایم ایف کے قرضوں اور ملکی اداروں کی نجکاری کے بل بوتے پر پھل پھول نہیں سکتے۔

Pakistan
Pakistan

اگر حکومت پاکستان پاکستان کے عوام اور اداروں سے مخلص ہے تو حکومت کو چاہیے کہ آئی ایم ایف سے مشکل ترین شرائط پر مذید قرض لینے سے اجتناب کرتے ہوئے ملک کو خود انحصاری کی راہ پر گامزن کرے کیونکہ غربت اور مفلسی میں پسے عوام پاکستان مذید مہنگائی کو برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔

آج ملک میں پڑھے لکھے اور ہنر مند نوجوانوں کو بیروزگاری کا سامنا ہے۔پاکستان کی عوام توقع کرتے ہیں کہ ملک کے حکمران PPL,OGDC اورPMDC کے اداروں کو فعال بنا کر تیل،لوہے ،کوئلے اور گیس نکالنے کے عمل کو تیز کریں۔قدرتی وسائل کو بروئے کار لا ئے جائیں گے تو بیروزگاری کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت بھی مضبوط ہو گی۔ چنیوٹ میں لوہے کے ذخائر کافی عرصہ سے دریافت ہو چکے تھے لیکن گزشتہ حکومتیں ان سے بہترین پلاننگ کر کے فائدہ اٹھانے سے قاصر رہیں۔

سات آٹھ سال قبل چنیوٹ میں لوہے کی دریافت کا ٹھیکہ متنازعہ ہو گیا اس کے بعد اس معاملے پر فعالیت دیکھنے میں نہیں آئی۔ موجودہ دور حکومت کو اس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں موجودہ مذید معدنی وسائل سے استفادہ کرنا چاہیے تاکہ ملک میں خوشحالی آئے اور ملک جہاں خود کفیل ہو وہاں اسے غیر ملکی قرضوں سے نجات مل سکے۔٭…٭…٭

Rana Aijaz
Rana Aijaz

تحریر: رانا اعجاز حسین

ای میل:ranaaijazmul@gmail.com
رابطہ نمبر:03009230033

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Jealousy
Previous Post حسد
Next Post دوغلا پن
Daughter in law

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.