yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

ڈاکٹر طاہر القادری ایک عہد ساز شخصیت !

Yes 2 Webmaster February 18, 2015 1 min read
Tahir ul Qadri
Share this:
Tahir ul Qadri
Tahir ul Qadri

تحریر : اختر سردار چودھری
ڈاکٹر طاہر القادری کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں ،آپ 19 فروری 1951 کو جھنگ میں پیدا ہوئے ۔ان کے آبائو اجداد سیال ہیں والد کا نام پروفیسر فرید الدین قادری ہے ۔انہوں نے اپنے بیٹے کو دین و دنیا دونوں طرح کی تعلیمات دلائیں ۔آپ نے 1966 میں میٹرک ،1969 میں ایف ایس سی(علاوہ ازیں 1963تا 1970 میں جھنگ سے درس نظامی) 1970 میں بی اے پرائیویٹ پاس کیا 1973 میں پنجاب یونیورسٹی سے علوم اسلامیہ میں ایم اے 1975 ایل ایل بی اور 1986 میں اسلامی سزائوں کے قانون میں(پی ایچ ڈی )کی ڈگری حاصل کی ۔گورنمنٹ کالج میانوالی میں 1973 علوم اسلامیہ کے لیکچرر اور 1975 میں استعفیٰ دے دیا ۔1976 میں ایڈوکیٹ ڈسٹرکٹ کورٹ کے طورپر جھنگ میں پریکٹس شروع کی ۔اسی سال نوجوانوں کی ایک تنظیم بنائی ۔1978 میں لاہور منتقل ہوئے پنجاب یونیورسٹی میں اسلامک لا پڑھاتے رہے ۔1983 تک وہاں پڑھاتے رہے ۔اسی سال حکومت پاکستان کی جانب سے وفاقی شرعی عدالت کا مشیر فقہ نامزدہوئے ۔ان کی شادی 24 برس کی عمر میں 1975 میں ہوئی ، ان کے دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں بڑے بیٹے کا نام حسن محی الدین قادری اور دوسرے کا نام حسین محی الدین قادری ہے۔وہ پاکستان میں اسلامی انقلاب کے خواہاں ہیں اس کے لیے انہوں نے ایک بار قرآن اور ایک بار اپنے مرشد کے ہاتھ پر اپنی زندگی اسلامی انقلاب کے لیے وقف کرنے کا عہد کیا۔

اس کے لیے انہوں نے جہدو جہد کا آغاز 1976 میں جھنگ میں نوجوانوں کی” تنظیم محاذ حریت “قائم کر کے کیا ۔پھر 1980 میں” منہاج القرآن” اس تنظیم کا نیا نام رکھا ،اور اس کا دائرہ کار بڑھایا ،وہ ملک بھر میں مقبول ہوئے ٹی وی پروگرام فہم القرآن کی وجہ سے ،اس وقت نواز شریف وزیر اعلی بھی نہیں تھے اس لیے یہ جو کہا جاتا ہے کہ ان کی شہرت میں جناب نواز شریف کا ہاتھ ہے کسی حد تک غلط ہے ہاں بعد ازاں اتفاق مسجد نے ان کی مقبولیت میں اضافہ کیا ، محمد نواز شریف ان کی بے پناہ عزت کرتے تھے ،اپنے کاندھوں پر اٹھا کر ان کو حج کروایا ۔آپ نے 25 مئی 1989 کو پاکستان عوامی تحریک کی بنیاد رکھی ،جس کا بنیادی مقصد پاکستان میں انسانی حقوق و عدل و انصاف کی فراہمی ،تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی،خواتین کے حقوق کا تحفظ ،کرپشن کا خاتمہ وغیرہ 1990 میں پاکستان عوامی تحریک نے پہلی بار الیکشن میں حصہ لیا ،عوام میں ان کے بے پناہ مقبولیت وعزت ہے لیکن ان سے بہت سے محبت کرنے والے کہتے ہیں کہ ان کو گندی سیاست میں نہیں آنا چاہیے تھا ،ہمارے خیال میں ایسا کہنے والے درست نہیں کہتے ڈاکٹر صاحب جیسے لوگوں کو ہی سیاست کا گند صاف کرنے کے لیے اس میں آنا چاہیے۔

عوامی تحریک کے پلیٹ فارم سے 1990 میں کوئی سیٹ حاصل نہیں کر سکے ،2002 میں وہ اسمبلی میں پہنچ گئے ،لیکن انہوں نے استعفیٰ دے دیا اسمبلی استعفیٰ دینے والے آپ پاکستان کی تاریخ کے پہلے رکن ہیں آپ نے41 صفحات پراس کی وجوہات بھی لکھیں کہ میں نے استعفیٰ کیوں دیا ہے ۔ڈاکٹر صاحب نے دو مرتبہ لانگ مارچ و دھرنے دے کر پاکستان کی سیاست میں اپنی اہمیت منوا لی ہے ،اب وہ ایک پریشر گروپ بن چکے ہیں ،آنے والے انتخابات میں اگر وہ تحریک انصاف اور ق لیگ سے الیکشن لڑتے ہیں تو کافی سیٹیں ان کی راہ تک رہی ہیں۔

یہ ایک حقیقت ہے کہ اگر کسی بھی اسلامی جماعت کی پوری دنیا میں ابتدائی دو دہائیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو تحریک منہاج القرآن ،فروغ و ترقی ،نام و کام ،خاص تنظیم سازی ،تعلیم و دعوت ،میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہے ۔دنیا کا سب سے بڑا اعتکاف منعقد کرنے اور میلاد کی محفل منعقد کرنے کا اعزاز بھی آپ کو حاصل ہے ۔آپ نے منہاج القرآن کے ادارے میںگوشہ درود قائم کیا جس میں سارا سال آپ پر درود شریف پڑھا جاتا ہے ۔آپ تجدید و احیاء اسلام کی عالم گیر تحریک کے بانی ہیں جو 80 ممالک میں پھیل چکی ہے ۔پاکستان میں منہاج القرآن ضلع ،تحصیل ،یونین کونسل کی سطح تک نیٹ ورک قائم ہے۔ دنیا کا سب سے بڑا غیر سرکاری تعلیمی نیٹ ورک بھی آپ نے قائم کیا ہے ۔اس کے تحت پاکستان میں غالبا 600 سے زائد تعلیمی ادارے قائم ہیں جن کے نصاب میں دین و دنیا اور موجودہ عہد کو سامنے رکھ کر ترتیب دیا گیا ہے ۔ان کے مخالفین ان پر الزام لگانے کے سوا کوئی ایک،فرد ،ادارہ اتنے مختصر وقت میں ہمہ جہت کوئی ایک بھی اتنا کارنامہ سرانجام نہیں دے سکا۔

انہوں نے 1000 کے قریب کتب لکھیں ہیں اور اتنے کم عرصے میں اتنی تعداد میں کتب لکھنا بھی ان کا شاندار کارنامہ ہے جن میں سے 500 شائع ہو چکی ہیں باقی زیر طبع ہیں ان کی مشہور کتابیں ترجمہ القرآن عرفان القرآن ،احادیث پر مشتمل ذخیرہ منہاج السوی المنہاج السوی کے نام سے احادیث کا ذخیرہ مرتب کیا جو گزشتہ 1000 سال میں احادیث پر ہونے والا پہلا کام ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے سیرت رسول پر دنیا کی شائد سب سے طویل کتاب لکھی ہے جو بارہ جلدوں پر مشتمل ہے ،اسلام اور جدید سائنس ،دہشت گردی اور فتنہ خوارج ،شان اولیائ،اسلام میں خواتین کے حقوق ،عقائد میں احتیاط کے تقاضے ،اسلامی نظام معیشت ،اسلام میں اقلیتوں کے حقوق ،وغیرہ ۔عرفان القرآن کے نام ہے انہوں نے قرآن پاک کا اردو و انگریزی میں شاندار ترجمہ کیا ،جسے بے پناہ مقبولیت ملی ہے۔

ان کے قائم کردہ ادارے سے منہاج القرآن اور دختران اسلام کے نام سے ماہنامے شائع ہوتے ہیں۔قرآن و سنت ،فروغ علم ،اصلاح احوال امت،اتحاد امت ،غلبہ دین حق کی بحالی ،پاکستان میں مصطفوی نظام کے نفاذ کے لیے ایک منہاج القرآن مذہبی جماعت اور عوامی تحریک سیاسی جماعت کے نام سے بنائیں ہیں ۔علاوہ ازیں منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے تحت فلاح کا ادارہ کام کررہا ہے ۔ڈاکٹر صاحب ایک ہمہ جہت اور عہد ساز شخصیت ہیں۔

Akhtar Sardar Chaudhry
Akhtar Sardar Chaudhry

تحریر : اختر سردار چودھری

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Boat Burn
Previous Post پاکستان کے خلاف بھارتی ڈرامہ بے نقاب
Next Post ڈاکٹر طاہر القادری !
Yasin Siddique

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.