yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

نااہل شخص پارٹی سربراہ نہیں بن سکتا، اپوزیشن آج بل منظور کرانے کیلئے تیار

Web Editor November 21, 2017 1 min read
Disqualified person cannot become a party head, the opposition ready to approve the bill today
Share this:

اسلام آباد: حکومت نے بھی مخالفت کیلئے حکمت عملی بنالی، نون لیگ اور اپوزیشن کے الگ الگ اجلاس بھی طلب کر لئے۔

Disqualified person cannot become a party head, the opposition ready to approve the bill todayاپوزیشن نا اہل شخص کے سیاسی پارٹی کا سربراہ بننے کے خلاف الیکشن بل 2017 کی شق 203 میں ترمیمی بل آج قومی اسمبلی میں پیش کرے گی، اپوزیشن لیڈرسید خورشیدشاہ نے پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے طلب کرلیا جس میں بل کی منظوری کے لئے حکمت عملی طے کی جائیگی جبکہ حکومت نے بھی بل کو مسترد کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی، وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی آج طلب کر لیا گیا جس میں نا اہل شخص کے پارٹی صدر بننے سے متعلق بل پرغور ہوگا۔

دوسری جانب سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں اپوزیشن کا بل مسترد کرانے کیلئے اسمبلی میں ن لیگی ارکان کی حاضری یقینی بنانے کا ٹاسک دیا، سپیکر قومی اسمبلی نے ارکان کو آج ظہرانہ پر مدعو کرلیا، پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اور ظہرانہ ایک وقت میں ہوں گے۔ سینیٹر آصف کرمانی نے بھی ارکان اسمبلی سے رابطہ کرکے ایوان میں آنے کا پیغام دیا، چیف وہیپ شیخ آفتاب احمد اور سپیکر آفس سے بھی حکومتی واتحادی ارکان کو اجلاس میں آنے کی درخواست کی گئی، ذرائع کے مطابق غیر حاضر ارکان کو پیشگی اطلاع اور ٹھوس وجوہات دینا ہوں گی، بغیر اطلاع غیر حاضر حکومتی ارکان کی بازپرس کی جائے گی، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ارکان کی حاضری یقینی بنانے کے لئے اپنے طور پر متحرک ہیں۔

حکمران اور متحدہ اپوزیشن نے صف بندی کرلی، ذرائع کے مطابق بل قائمہ کمیٹی میں بھجوانے کے بجائے ایوان سے منظور کرایا جائے گا جس کی منظوری کیلئے موجود ارکان کی سادہ اکثریت کی ضرورت ہوگی تاہم متحدہ اپوزیشن نے اپنے ارکان کی حاضری پوری رکھنے کیلئے حکمت عملی طے کر لی، پی پی پی، تحریک انصاف، ایم کیوایم سمیت اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے 119 کی حاضری کو یقینی بنانے کی سرتوڑ کوشش کی جا رہی ہے، اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبر نے پی پی پی کے تمام ارکان کو ٹیلیفون پر رابطے کرکے ایوان میں حاضری کی ہدایت کردی جبکہ دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی کہا ہے کہ وہ بھی اپنے ارکان کی حاضری کو یقینی بنائیں، بل پر متفقہ حکمت عملی کیلئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے حزب اختلاف کی جماعتوں کا اجلاس بھی طلب کرلیا، بل کی منظوری کیلئے اپوزیشن کے پاس فاٹا، آزاد اور سیاسی جماعتوں کے 119ارکان ہیں، رائے شماری میں اپوزیشن وحکومتی جماعتوں کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی خواتین اہم کردار ادا کریں گی۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے حکومت سے ناراض سمجھے جانے والے حکومتی ارکان سے بیک ڈور رابطے کئے گئے ہیں تاہم ان رابطوں میں کس قدر کامیابی ہوئی اس کا اندازہ آج کے اجلاس کے بعد ہو گا، غیرجانبدار رائے رکھنے والے حکومتی ارکان سپریم کورٹ سے سزا کے بعد نوازشریف کے پارٹی صدر بننے پر اختلافی رائے رکھتے ہیں جس کا حکومت کو اچھی طرح اندازہ ہے ،وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ اس حوالے سے اپنی رائے کا کھل کر اظہار بھی کرچکے ہیں،پارٹی کے اندر پائی جانیوالی کیفیت کا حکومت کو اچھی طرح اندازہ ہے اور یہ صورتحال اس وقت پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے یہی وجہ ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس طے شدہ طریقہ کار سے ہٹ کر شام کو طلب کیا گیا ہے جبکہ عام حالات میں سوائے پیر کے باقی تمام اجلاس صبح کے اوقات میں ہوتے ہیں، ذرائع نے بتایاکہ اجلاس شام کو طلب کرنے کا مقصد حکومت کی جانب سے اپنے ارکان اسمبلی کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں اجلاس میں شرکت اور بل کی مخالفت پر آمادہ کرنا ہے اور اس حوالے سے جامع حکمت عملی تیار کرنا ہے تاکہ نوازشریف کی پارٹی صدارت کو بچایا جاسکے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Several times of negotiations failed,, contineous protests on Faizabad Interchange
Previous Post مذاکرات کے کئی دور ناکام، فیض آباد انٹر چینج پر دھرنا جاری
Next Post لاہور: پروٹوکول گاڑی کی ٹکر، موٹر سائیکل سوار شخص بچی سمیت جاں بحق
Lahore: protocol car collision, child dies including motorbike riding

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.