yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

نظامِ شمسی میں ایک اور ’’بونا سیارہ‘‘ دریافت

MH Kazmi October 15, 2016 1 min read
Discover system 'and' dwarf planet in the Solar System
Share this:
Discover system 'and' dwarf planet in the Solar System
Discover system ‘and’ dwarf planet in the Solar System

مشی گن: ماہرینِ فلکیات نے نظامِ شمسی کی بیرونی انتہاؤں پر ایک اور بونا سیارہ دریافت کرلیا جس کا سورج سے فاصلہ 13.6 ارب کلومیٹر ہے۔

اسے مشی گن یونیورسٹی کے ماہرین نے دریافت کیا ہے، جسامت میں یہ امریکی ریاست آیووا جتنا بڑا ہے۔ یعنی اس کا قطر صرف 530 کلومیٹر کے لگ بھگ ہے۔

یہ ’’بونا سیارہ‘‘سورج کے گرد اپنا ایک چکر مکمل کرنے میں تقریباً 1100 سال لگاتا ہے، یعنی اس کا ’’ایک سال‘‘ ہماری زمین پر 1100 سال گزرنے کے بعد پورا ہوتا ہے۔ اگرچہ ابھی تک اسے نظامِ شمسی کا چھٹا بونا سیارہ بھی قرار دیا جارہا ہے لیکن اس بات کا حتمی فیصلہ ہونے میں ابھی کچھ ماہ لگ جائیں گے۔

2006 میں سیارہ پلوٹو کے ’’بونا سیارہ‘‘ قرار دیئے جانے کے بعد سے اب تک اس فہرست میں مزید 4 بونے سیاروں کا اضافہ ہوچکا ہے۔ سیرس، ایرس، ہامیا اور ماکے ماکے۔ ماہرینِ فلکیات کی عالمی انجمن کے متفقہ فیصلے کے بعد قوی امکان ہے کہ اسے بھی بونا سیارہ ہونے کا اعزاز ملجائے گا کیونکہ یہ اپنی جسامت کے اعتبار سے ان تمام شرائط پر پورا اترتا ہے جو کسی بونےسیارے کے لیے ضروری سمجھی جاتی ہیں۔

ماضی  میں یہ کہا جاتا تھا کہ نظامِ شمسی میں 9 سیارے ہیں لیکن طویل بحث کے بعد فلکیات دانوں کی عالمی تنظیم نے 2006 میں سیاروں کی نئی درجہ بندی جاری کردی جس کے تحت پلوٹو کو عام سیاروں کی فہرست سے نکال کر ’’بونے سیاروں‘‘ (dwarf planets) کے عنوان سے بنائے گئے ایک نئے زمرے (کٹیگری) میں شامل کردیا گیا۔

Discover system 'and' dwarf planet in the Solar System
Discover system ‘and’ dwarf planet in the Solar System

ویسے تو اس کٹیگری کی وضاحت خاصی پیچیدہ ہے لیکن بونے سیارے کی 4 بنیادی شرائط ہیں۔ وہ براہِ راست سورج کے گرد چکر لگاتا ہو، اس میں مادّے کی مقدار اور کششِ ثقل اتنی ہوں کہ وہ تقریباً ایک گیند جیسی شکل اختیار کرسکے، لیکن یہ کششِ ثقل اتنی زیادہ بھی نہ ہو کہ وہ سورج کے گرد اپنے مدار کے آس پاس کا علاقہ صاف کرسکے اور وہ سیارچہ بھی نہ ہو (یعنی کسی سیارے کے گرد چکر نہ لگا رہا ہو)۔

ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ نظامِ شمسی کی بیرونی انتہاؤں پر اجرامِ فلکی کی ایک بڑی پٹی موجود ہے جسے ’’کوپر بیلٹ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ پلوٹو اور دوسرے بونے سیارے اسی کوپر بیلٹ سے تعلق رکھتے ہیں۔ اندازہ ہے کہ اس پٹی میں 100 سے 200 تک بونے سیارے موجود ہوسکتے ہیں۔

 

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Thai king's journey end, announced a year of mourning in the country
Previous Post تھائی بادشاہ کا سفر آخر، ملک میں ایک سالہ سوگ کا اعلان
Next Post ایران اور سعودی عرب کے بعد افغانستان بھی سی پیک کا حصہ بننے کا خواہاں
Afghanistan also want to be part of the pack after Iran and Saudi Arabia

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.