yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

صارفین کے جی میل ڈیٹا تک ایپس کی رسائی کا انکشاف

MH Kazmi July 4, 2018 1 min read
Disclosure of access of apps to consumer Gmail data
Share this:

کیا آپ یقین کریں گے کہ گوگل نے مختلف سافٹ وئیر کمپنیوں کو جی میل صارفین کے نجی پیغامات پڑھنے کی اجازت دے رکھی ہے؟

ویسے تو گوگل نے خود تو جی میل صارفین کی ای میلز کو اسکین کرنا چھوڑ دیا ہے مگر کچھ تھرڈ پارٹی ڈویلپرز کو نئی ایپس بنانے کے لیے صارفین کے اکاﺅنٹس تک رسائی اور ان کے پیغامات مارکیٹنگ مقاصد کے لیے اسکین کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ میں یہ انکشاف سامنے آیا کہ صرف ڈویلپرز کے کمپیوٹرز کو ہی نہیں بلکہ ان کے ملازمین کو بھی جی میل صارفین کے پیغامات پڑھ سکتے ہیں۔

گوگل کی جانب سے طویل عرصے سے سافٹ وئیر ڈویلپرز کو صارفین کے اکاﺅنٹس تک رسائی ان کی اجازت کے تحت دی جاتی ہے۔ ایسا کرنے سے ڈویلپرز کو اپنے صارفین کے لیے نئی ایپس کی تیاری میں مدد ملتی ہے جو وہ گوگل کیلنڈر یا جی میل اکاﺅنٹس پر پیغامات ارسال کرنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔ مگر مارکیٹنگ کمپنیاں ایسی ایپس تیار کرتی ہیں جو صارفین کے رویوں کے بارے میں جاننے میں مدد دیتی ہیں اور رپورٹ کے مطابق ان کمپنیوں نے صارفین کی ای میل کو اسکین کرنا عام معمول بنالیا تھا۔

یہ واضح نہیں کہ گوگل اس حوالے سے کتنی مانیٹرنگ کرتا ہے اور بیشتر صارفین کو تو اس کا احساس ہی نہیں کہ وہ ان ایپس کو اپنے اکاﺅنٹس تک رسائی دے رہے ہیں۔ اگر ان کو یہ معلوم بھی ہے تو بھی فیس بک کے کیمبرج اینالیٹیکا اسکینڈل ان کے لیے فکرمندی کا باعث ہونا چاہیے جس میں صارفین کے ڈیٹا تک اسی طرح رسائی دی گئی تھی۔ اب یہ جانیں یہ ایپس کس طرح آپ کے گوگل اکاﺅنٹس تک رسائی حاصل کرتی ہیں اور ان کی رسائی کو کس طرح بلاک کیا جاسکتا ہے۔

گوگل اکاﺅنٹ ہوم پیج پر جائیں اور وہاں سائن ان اینڈ سیکیورٹی سیکشن میں چلے جائیں۔ وہاں ایپس ود اکاﺅنٹس سیکشن پر کلک کریں جو بائیں جانب موجود ہوگا۔ وہاں منیج ایپس کو سلیکٹ کرکے مزید تفصیلات دیکھیں۔ گوگل کی جانب سے ایسی ایپس جن کو اکاﺅنٹ تک رسائی ہوتی ہے، انہیں 3 مختلف گروپس میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ یہ گروپس سائننگ ان ود گوگل، تھرڈ پارٹی ایپس ود اکاﺅنٹ ایسسز اور گوگل ایپس پر مشتمل ہیں۔

گوگل ایپس تو واضح ہیں کروم اور ڈرائیو وغیرہ پر مشتمل ہیں مگر دیگر 2 گروپس مختلف ہیں۔ سائننگ ان ود گوگل سیکشن میں جو ایپس ہوتی ہیں، انہیں صارف کے نام، ای میل ایڈریس اور پروفائل پکچر تک رسائی ہوتی ہے، مگر کچھ معاملات میں انہیں زیادہ معلومات تک رسائی ملتی ہے، جیسے آپ کے ای میل پیغامات پڑھنے اور ڈیلیٹ کرنے کی صلاحیت۔

اس سیکشن کی ایپس کو ہوسکتا ہے آپ نے ڈیٹا جیسے آپ کے گوگل لاگ ان تک رسائی دی ہو جو آپ کے اکاﺅنٹس میں سائن ان ہوسکتی ہیں۔ تھرڈ پارٹی ایپس ود اکاﺅنٹ ایسسز میں بنیادی پروفائل معلومات سے زیادہ تک رسائی ایپس کو ہوتی ہے، درحقیقت گوگل سپورٹ پیج کے مطابق یہ ایپس آپ کے گوگل اکاﺅنٹ کی لگ بھگ تمام تر معلومات دیکھ سکتی ہیں اور بدل بھی سکتی ہیں۔

ان ایپس کے ڈویلپرز آپ کے اکاﺅنٹ کا پاس ورڈ تو بدل نہیں سکتے، نہ ہی ڈیلیٹ کرسکتے ہیں مگر ای میل ضرور پڑھ سکتے ہیں۔ اگر آپ کو وہاں موجود کسی تھرڈ پارٹی ایپ پر اعتماد نہیں تو اس کے آئیکون پر کلک کرکے آپ ریموو ایپ پر کلک کردیں، تو وہ ایپس کی لسٹ میں سے غائب ہوجائے گی، جس کے بعد وہ آپ کے ڈیٹا تک رسائی حاصل نہیں کرپائے گی۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
PTI or Muslim League (N) ...? Who will win the elections in 2018? The latest survey report confused political parties
Previous Post پی ٹی آئی یا مسلم لیگ (ن) ۔۔۔؟ انتخابات 2018 میں جیت کس کا مقدر بنے گی ؟ تازہ ترین سروے کی رپورٹ نے سیاسی جماعتوں کو نئی الجھن میں ڈال دیا
Next Post کیا آپ الیکشن سے پہلے واپس جائیں گی؟ صحافی کے سوال کرنے پر لاڈو رانی نے ایسا جواب دے دیا کہ سب ششدر ہو کر رہ گئے
Will you return before the election? On the question of journalists, Lodo queen responded that everyone was shocked

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.