yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

معزور افراد اور ہمارا معاشرہ

F A Farooqi May 22, 2016 1 min read
Disabled Persons
Share this:
Disabled Persons
Disabled Persons

تحریر: میاں جمیل احمد
معزور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں ا نہیں ان کے حق سے محروم رکھنا معاشرے کا بہت بڑاظلم ہے انسان دو طرح سے معزوری کا شکار ہوتا ہے ایک پیدائشی معزوری جیسے پولیو اور دوسری اقسام اور دوسری معزوری کسی حادثہ کی وجہ سے رونما ہوتی ہے پاکستان کی بات کی جائے تو یہاں معزوری کی بڑی وجہ پولیو اور حادثات کی کثرت ہے پیدائشی معزوری کی شرح شہروں کی نسبت گائوں میں زیادہ ہوتی ہے کیونکہ پولیو کے ویکسین کی عدم دستیابی یا وقت ضرورت عدم دستیابی کی وجہ سے دیہی علاقوں میں پیدائشی معزوری کی شرح بہت زیادہ ہے شہروں میں ٹریفک کا بہائو زیادہ ہونے کی وجہ سے آئے روز لوگ حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں جن میں بہت سے تو چلنے پھرنے کے قابل نہیں رہتے اور معزوری کا شکا ر ہو جا تے ہیں معزوری کی بہت سی اقسام ہیں ذہنی معزوری ،جسمانی معزوری ،آنکھوں کی بینائی نا ہونا یا پھر سننے یا بولنے میں رکاوٹ معزوری کی دوسری بہت سی اقسام ہیں۔

معزور بچوں کو والدین اپنے اوپر بوجھ سمجھتے ہیں کچھ والدین تو بچوں کو ان کی معزوری کی بنا پر اپنانے سے انکار کر دیتے ہیں اور کچھ انہیںبے سہارا چھوڑ دیتے ہیںبہت سے والدین اپنے معزور بچوں کو ان کی معزوری کی بنا پربھیکا ری بننے پر مجبور کر دیتے ہیں ایک معزور بچہ جب دنیا میں آتا ہے تو سب سے پہلے اس کی ماں کو لوگوں کی عجیب نظروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے بے رحم معاشرہ کچھ سوچے سمجھے بغیر اپنی باتوں کے تیر سے ماں اور اس کے بچے کے دل میں زخم کر دیتا ہے جیسے جیسے بچہ بڑا ہوتا ہے اس کے والدین بھی اسے اپنے اوپربوجھ سمجھنا شروع کر دیتے ہیں اس کی تعلیم و تر بیت پر توجہ نہیں دی جاتی اگر وہ سکول میں چلا بھی جائے تو لوگوں کی عجیب نظریں اسے احساس محروی اور معزوری کا احساس دلاتی ہیں سکولز کے اندر معزور افراد کے لیے غیر مناسب ماحول اور سہولیات کا فقدان اس کے احساس محرومی کو مرنے نہیں دیتا جس سے بہت سے معزور بچے بر’ائی کا راستہ اپنا لیتے ہیں یا پھر بیکاری بن جاتے ہیں اور اپنے مستقبل کو روشن کرنے کی بجائے تاریک بنا لیتے ہیں۔

Disabled Persons
Disabled Persons

اگر سائنسی نظریہ سے دیکھا جائے تو ایک معزور افراد کے اندر مشکلات سے لڑنے کی زیادہ طاقت اورصلا حیت ہوتی ہیں اس کے پاس مشکلات کے بہت سے حل ہو تے ہیں کیونکہ اس نے اپنی زندگی کو مشکلات سے لڑنے کے قابل بنا لیا ہوتا ہے اگر ہم دنیا میں نظر دوڑائیں تو بہت سے کامیاب لوگوں کی داستانیں موجود ہیں جنہوں نے اپنی معزوری کو مجبوری نہیں بننے دیا اور معاشرے میں اپنا ایک نام اور مقام پیدا کیا اور بہت سے معزور افراد کے لیے عزم و ہمت کی علامت بن گئے ہیں پاکستان میں معزور افراد کے لیے بہت سے قوانین تو موجود ہے۔

لیکن ان قوانین کو صرف دستاویزات تک ہی محدود رکھا گیا ہے معزور افراد پہلے ہی بہت سی مشکلات کا سامنا کر کے اپنی تعلیم کو مکمل کرتے ہیں پھر انہیں نوکری کے حصول کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھانی پڑتی ہیں ہمارے سکولز اور کالج میں معزور افراد کے لیے ناسازگار ماحول ان کے حصول تعلیم میں بہت بڑی رکاوٹ ہے تعلیم میں ناکامی اور سکول و کالج کا ناسازگار ماحول بہت سے معزور افراد کو تعلیم سے دور اور غربت کی لکیر کے نیچے لے جاتا ہے۔

Beggar
Beggar

جس سے بہت سے معزور افراد بھیک مانگنے والا پیشہ اپنا لیتے ہیں پاکستان میں غیر ملکی ادارے بھی معزور افراد کی تعلیم تربیت پر پورا زور دے رہے ہیں اس کے باوجود دیہاتی علاقوں تک ان کی رسائی نہیں ہے جس سے دیہاتوں میں بسنے والے سپیشل پرسن بہت سی سہولیات سے استفادہ نہیں کر پاتے اور زندگی کی دور میں بہت پیچھے رہ جاتے ہیں میر ے خیال میں اگر حکومت غیر ملکی ادارے اور ہمارا معاشرہ ان عوامل پر عمل پیرا ہو جائے تو ہم سب مل کر معزور افراد کی زندگیوں میں بہت بڑی تبدیلی لا سکتے ہیں معزور افراد کے لیے بنائے گئے قوانین کا اطلاق ہونا چاہیے اور جو ادارے ان قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی ہونی چاہیے قوانین کے اطلاق کے لیے لیبر ڈیپارٹمنٹ اور دوسروں اداروں کو عفلت نہیں کرنی چاہیے پرائیوٹ اداروں کو بھی معزور افراد کے لیے بنائے گئے سپیشل قوانین کا احترام کرناچاہیے اور اس کے ساتھ ساتھ ان کی فنی تر بیت کے لیے مختلف پروگرام اور پروجیکٹ شروع کرنے کی ضرورت ہے عالمی ادارے خاص طور پر یواین او اور دوسرے بڑے اداروں کو بہت سے پروگرام شروع کرنے چاہیے معاشرے کا بھی فرض بنتا ہے کہ معزور افراد کے ساتھ اچھا برتائو کریں اور انہیں یہ احساس محرومی نہ ہونے دیں کہ ان کے اندرمعاشرے کے دوسرے افراد کی نسبت کم صلاحیت ہے آپ کی تھوڑی سی کوشش اور مدد ان کی زندگی میں بہت بڑی تبدیلی لا سکتی ہے۔

Mian Jamil Ahmad
Mian Jamil Ahmad

تحریر: میاں جمیل احمد

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
PML N Kuwait Leader
Previous Post پاکستان مسلم لیگ (ن) کویت کا بلا مقابلا ثاقب حسنین گل کو سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا گیا
Next Post فاٹا میں طلبہء کا نصف تعلیمی سال ضائع ہونے لگا
School

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.