yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

مشکلات اصلِ بقا

Yes 1 Webmaster October 17, 2015 1 min read
Life Difficulties
Share this:
Life Difficulties
Life Difficulties

تحریر: شاہ فیصل نعیم
آج کا انسان سکون کی تلاش میں سر گرداں ہے مادیت پرستی کے باعث تسکین کا پہلو انسانی زندگی سے مفقود ہو کر رہ گیاہ ے تسکین کا تعلق جسم، ذہن اور روح سے ہے انسان روحانی تسکین کے لیے جنگلوں، درگاہوں اور تنہائیوں کے نا ختم ہونے والے سفر پر نکل پڑتا ہے اس کی منزل صرف سکون کی طلب ہو کر رہ جاتی ہے۔وقتِ حاضر کا انسان اس کش مکش میں مبتلا ہے کہ یہ دنیا تو وہی ہے جو آج سے ہزاروں سال پہلے تھی اور آج کا انسان بھی پہلے سے زیادہ تہذیب آشنا ہے لیکن پھر بھی ہر گزرتے دن کے ساتھ ساتھ سکون جیسی دولتِ گرانمایہ سے محرومی اس کا مقدر بنتی جا رہی ہے۔

کیا ہوا تیر ی دنیا کو اے خدائے کریم
کہ زندہ لوگ ترستے ہیں زندگی کے لیے

انسان سکون کے لیے کسی ولی اللہ کی قربت چاہتا ہے اب سوال یہ ہے کہ وہ کیسے لوگ ہیں جو مسندِولایت پر براجمان ہیں کیوں کے آج کے دور میں ہر دوسرا شخص خود کو ولی کہلوانا اپنا پیدائشی حق خیال کرتا ہے لیکن جو حقیقی ولی اللہ ہوتا ہے اُس کی نظر میں اس دنیا اور جو کچھ اس میں ہے اس کی کوئی وقعت نہیں ہوتی اُس کی زیادہ سے زیادہ کوشش اپنی اصلیت کو لوگو ں کی نظروں سے بچانا ہوتی ہے۔بلھے شاہ فرماتے ہیں :

چل بُلھیا چل اُوتھے چلئے جتھے سارے انے
نہ کوئی ساڈی ذات پچھے نہ کوئی سانوں منے

خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو اپنے نصیب پر خوش ہیں ایسے لوگوں کو اللہ جس حال میں بھی رکھے وہ اسی میں خوش رہتے ہیں اس مقام تک پہنچنا بہت مشکل ہے اوراگر کوئی اس منسب کو پا لے تو دنیا اس کی غلامی میں آجاتی ہے۔انسان چاہے امیر ہو یا غریب وہ کسی نا کسی پریشانی یا مصیبت سے دوچارہوتا ہے کوئی مسائل کو ہنسی خوشی برداشت کر لیتا ہے اور مسائل میں سے ہی زندگی کی راہیں نکال لیتا ہے اور کوئی مسائل کو خود پر سوار کر کے مسائل کا شکا ر ہو جاتا ہے ۔ ایک پہلو سے اگر سوچاجائے تو یہ مسائل بھی انسانی زندگی کا حسن ہیں ذرا سوچیں کے اگر یہ ناہوں تو انسانی زندگی کیسی عجیب ہو گی ۔ایک چھوٹی سی مثال دیتا ہوں۔

مچھلی جاپانیوں کی من پسند غذا ہے انفرادی طور پر سب سے زیادہ مچھلی کا استعمال جاپان میں ہوتا ہے پہلے پہل جاپانی لوگ ایسا کر تے تھے کہ وہ سمندر سے مچھلی پکڑتے تھے اور لا کر فریزرز میں سٹور کر دیتے تھے اور پھر ضرورت کے مطابق تصرف میں لاتے تھے جس سے مچھلی تو ٹھیک رہتی تھی لیکن مزہ وہ نہیں رہتا تھااس کا حل جاپانیوں نے یوں نکالا کے مچھلی لانے والے جہازوں میں بڑے بڑے تالاب بنائے اور جیسے ہی سمندر سے مچھلی پکڑتے اسے لا کر تالاب میں چھوڑ دیتے اس سے کچھ حد تک افادہ ہو ا لیکن اتنا زیادہ نہیںیہاں پر پانی کی محدور مقدار کے باعث مچھلیوں کی نقل و حرکت سست پڑ جاتی تھی پھر جاپانیوں نے ایک لمبی تگ و دو کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا کے سمندر میں مختلف مصائب کی موجودگی کے باعث مچھلیاں نقل وحرکت میں محو رہتی ہیں تو انہوں نے ایسا کیا کے تالاب میں مچھلیوں کے ساتھ ایک مگرمچھ بھی چھوڑ دیا اب اس کا اثر یہ ہوا کے تالاب میں خطرے کا وجود مچھلیوںکو حرکت میں مگن رکھتا اور جاپانیوں کو تازہ مچھلی میسر آ جاتی اور اس کا ذائقہ بھی عمدہ ہوتا۔

انسان کی مثال بھی ان مچھلیوں کی طرح ہے یہ دنیا تالاب ہے جس میں ہم تیر رہے ہیں اور مصائب مگرمچھ کا کردار ادا کر رہے ہیں ہمیں زندگی کے ہر میدان میں مختلف مسائل سے نبر د آزما ہونا پڑتا ہے اگر زندگی میں مصائب نا ہوں تو زندگی بے مزہ ہوجائے اس کا سارا تانہ بانہ بگڑ جائے۔مصائب کو شکست دے کر زندگی جینے میںجو مزہ ہے وہ مصائب کے بغیر نہیں ہے ،بغیر جنگ لڑے جیت میں وہ مزہ کہاں جو جان کی بازی لگا کر جیتنے میں ہے،اس کامیابی کا مزہ کیا جو آرام سے مل جائے، اس دولت کا مزہ کیا جو خون پسینہ ایک کر کے نا کمائی ہو ااور اُس عشق کا مزہ کیا جس میں دنیا آڑے نا آئے۔۔۔۔۔؟؟؟

مشکل حالات ہر انسان کی زندگی میں آتے ہیں لیکن انسان کو حوصلے سے کام لینا چاہیے ہمت نہیں ہارنی چاہیے ہر مشکل کے پسِ پردہ کو ئی نا کوئی حکمت ضرور ہوتی ہے جو بھر وقت انسان کی عقل و دانش سے بالاتر ہوتی ہے کیونکہ ستر مائو ں سے زیادہ پیار کرنے والا رب اپنے شہکار کو بلاوجہ کسی مشکل میں مبتلا نہیں کرتا۔

Shah Faisal Naeem
Shah Faisal Naeem

تحریر: شاہ فیصل نعیم

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Chaudhry Kamran Ghuman
Previous Post کربلا میں فکر حسینی علیہ السلام اور یزیدی سوچ کی جنگ ہوئی۔ چوہدری کامران گھمن
Next Post وہ صبح کبھی تو آئے گی

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.