yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

خزانہ اور منصوبہ بندی کی وزارتوں میں ترقیاتی بجٹ پر اختلافات

Web Editor April 7, 2018April 7, 2018 1 min read
Differences on development budget in finance and planning ministries
Share this:

اسلام آباد: ترقیاتی بجٹ کے معاملے پر وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے۔

Differences on development budget in finance and planning ministriesوزارت منصوبہ بندی نے آئندہ مالی سال سرکاری ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے لیے 1300 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی ہے تاہم وزارت خزانہ نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے لیے 750ارب روپے کی حد رکھنے کی سفارش کی ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے ترقیاتی بجٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے 15یا 16 اپریل کو سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کی تیاری کا عمل شروع کردیا ہے جس کے لیے ترجیحی کمیٹیوں کے اجلاس بھی جاری ہیں اور وفاقی حکومت کی جانب سے ترقیاتی بجٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے 15یا 16اپریل کو سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بلائے جانے کا مکان ہے۔

دوسری جانب آئندہ مالی سا ل کے ترقیاتی پروگرام کو تشکیل دینے کے لیے وفاقی وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات کو مشکلات درپیش ہیں جس کی ایک بڑی وجہ آئندہ مالی سال کے لیے منصوبوں کی بڑی تعداد کے برعکس وزارت خزانہ کی جانب سے ترقیاتی پروگرام میں بجٹ سیلنگ محض 750ارب روپے تک رکھنا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت وفاقی وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے انفرااسٹرکچر اور پاور سیکٹر کے منصوبوں کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے لیکن صرف نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے ہی وفاقی حکومت سے شاہراہوں کی تعمیر ومرمت کے منصوبوں کے لیے 790ارب روپے مانگے گئے ہیں جس کی بڑی وجہ اس وقت ملک بھر میں سی پیک سمیت شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں کا جاری ہونا ہے تاہم شاہراہوں کے منصوبوں کے لیے آئندہ مالی سال کے دوران این ایچ اے کی 790ارب روپے ڈیمانڈ کے برعکس 250 ارب روپے تک این ایچ اے کو ملنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

اسی طرح ملک میں زراعت کے مختلف شعبوں میں ریسرچ کے لیے وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کی جانب سے مانگے جانے والے 4ارب 18کروڑ روپے کے برعکس 2.2ارب روپے تک ملنے کی توقع ہے، اسی طرح پاور ڈویژن کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 100ارب روپے رکھے جانے کی توجہ ہے۔

وفاقی ترقیاتی بجٹ کی تیاری کے دوران وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے پاور ڈویژن، انفرااسٹرکچر پر فوکس کیا جا رہا ہے تاکہ ملک میں توانائی بحران کے حل کے ساتھ سی پیک کے تحت شروع منصوبوں کو اپنی مقررہ مدت میں مکمل کیا جا سکے تاہم ترقیاتی بجٹ کے لیے 750ارب روپے مختص کیے جانے کی صورت میں بڑی تعداد میں نئی ترقیاتی اسکیمیں شروع نہیں کی جا سکیں گی جس کے باعث توانائی سیکٹر اور مواصلات کے بھی منصوبوں کی بڑی تعداد پر آئندہ مالی سال کے دوران پیش رفت نہیں ہو سکے گی۔

ذرائع کے مطابق ابھی تک وزارت خزانہ کی جانب سے وزارت منصوبہ بندی کو بھیجے جانے والے لیٹر میں 750ارب روپے میں سے 105ارب روپے خصوصی ترقیاتی پروگراموں اور بلاک ایلوکیشن کے لیے بھی مختص کرنے کی نشاندہی کی گئی ہے لیکن وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات کی جانب سے آئندہ مالی سال کے دوران ترقیاتی پروگراموں کے لیے رواں مالی سال کے 1001 ارب روپے ترقیاتی بجٹ کے مقابلے میں کم سے کم 10فیصد اضافے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے جس کے لیے وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات کی جانب سے وزارت خزانہ کو لیٹر بھی لکھا گیا ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Indian combat madness, buy 110 fighter aircraft and announce warfare exercises on the border
Previous Post بھارتی جنگی جنون، 110 لڑاکا طیارے خریدنے اور سرحد پر جنگی مشقوں کا اعلان
Next Post وقت آیا تو نواز شریف سے حساب لیں گے، آصف زرداری
Imran Khan, who will not accept the painting umpire in this election

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.