yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کیا آپ نے منا بھائی ایم بی بی ایس فلم دیکھی ہے ۔۔۔؟ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کل کس بڑے افسر سے یہ سوال پوچھا اور پھر اسے عہدے سے فارغ کردیا ؟ دنگ کر ڈالنے والی خبر

Web Editor September 4, 2018 1 min read
Did you see the brother of MBBS movie?
Share this:
اسلام آباد(ویب ڈیسک )سپریم کورٹ نے پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول کی تقرری کو کالعدم قرار دے دیا ،چیف جسٹس میا ں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پی آئی اے نجکاری خصوصی آڈٹ کیس کی سماعت کی،چیف جسٹس نے کہا گزشتہ سماعت پر معاملہ وفاقی کابینہ پرچھوڑا گیاتھا
جس نے موقع گنوادیا،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا ابتدائی رپورٹ کے مطابق سی ای او کی تقرری قانون کے مطابق نہیں ہوئی ،جائزہ لے رہے ہیں ،پی آئی اے کے وکیل نعیم بخاری نے کہا سی ای او کی تقرری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ فیصلہ دے چکی ہے ،عدالت نے معاملہ کابینہ کو بھجوا دیا ہے ،سی ای او کیلئے تقرری کا اشتہار 2016 میں دیا گیا تھا، چیف جسٹس نے کہا سی ای او کی تعلیمی قابلیت ایم بی بی ایس ہے ، نعیم بخاری صاحب کیا آپ نے منا بھائی ایم بی بی ایس فلم دیکھی ہے ، نعیم بخار ی نے کہا جی وہ بھارتی فلم ہے جس میں ایک شخص ڈاکٹر کی طرح اداکاری کرتا ہے ،مشرف رسول کے وکیل نے بتایا ان کے مو کل کے معاملے میں مشیر ہوابازی نے تقرری کے عمل میں مداخلت نہیں کی، مشرف رسول 20 سال سے سردار مہتاب عباسی کے ساتھ کام کرتے رہے ،6ماہ وزیر اعلٰی ہاؤس میں رہے ،پی آئی اے کی بحالی کا پلان بنا کر دیا ،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا مشرف رسول کی تقرری میں گائیڈ لائن کی خلاف ورزی ہوئی،تقرری کے عمل میں سردار مہتاب عباسی کدھر سے آگئے ، کیا مشرف رسول کا بورڈ نے انٹرویو لیا؟

انہیں ایوی ایشن کا تجربہ بھی نہیں تھا،چیف جسٹس نے کہا پی آئی اے خسارے میں چل رہی ہے ، ایسے اداروں میں باصلاحیت اور جید بندہ لگانا چاہیے ،صباح نیوز کے مطابق چیف جسٹس نے کہا عدالت کے منع کرنے کے باوجود پی آئی اے نے مشرف رسول کی وکالت کی فیس ادا کر دی،نعیم بخاری نے کہا سر مجھے تو فیس لینے دیں،چیف جسٹس نے کہا مشرف رسول کو اپنی جیب سے وکیل کی فیس ادا کرنی چاہیے ، پی آئی اے نے 40 لاکھ روپے کا بل دے دیا،بظاہر پی آئی اے میں مشرف رسول کے آنے سے کوئی تبدیلی نظر نہیں آ رہی ، رات کراچی سے آتے ہوئے پی آئی اے کے جہاز کی حالت دیکھی ،23 لاکھ روپے سے جہاز کی دم پرمارخور بنا دیا،عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد مشرف رسول کی بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے تقرری کو غیر قانونی قرار دیدی ۔ گوجرانوالہ میں سکول اراضی کیس کی سماعت بھی ہوئی ، سپریم کورٹ نے معاملہ وزیر تعلیم اور وزیر بلدیات پنجاب کو بھجوا دیا، چیف جسٹس نے کہا صوبائی وزرا معاملے کا جائزہ لیں اور معاملے کا حل نکالیں، عدالت نے سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کر دی ۔ ایک ہوٹل کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے نیب اور ایف آئی سے اب تک کی تمام رپورٹیں طلب کرلیں،
چیف جسٹس نے کہا اس معاملے میں ایک ہفتے میں ہائیکورٹ کا بھی حکم آ جائے گا جس کے بعد دیکھیں گے کہ ہم نے از خود نوٹس سننا ہے یا اپیل، نجی نیوز چینل کے مطابق چیف جسٹس نے کہا کسی کو دائرہ اختیار سے آگے نہیں جانے دیں گے ،ضرورت پڑی تو نیب اور ایف آئی اے کا اس کیس میں دائرہ اختیار کا فیصلہ کر دیں گے ، دیکھنا ہے ایف آئی اے کی رپورٹوں میں کیا نتیجہ نکالا گیا،اب ان عمارتوں کو گرائیں گے نہیں، قبضے میں لے لیں گے ،ایڈیشنل پراسیکیوٹر نیب نے کہا سنٹرل جج سے کیس احتساب عدالت کو منتقل ہو چکا ہے ، جہاں کیس کی سماعت 7 ستمبر کو مقرر ہے ، بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کردی۔ صباح نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے بلوچستان کے علاقے تربت میں گولیوں سے چھلنی20 افراد کی لاشیں ملنے سے متعلق از خود نوٹس نمٹا دیا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کیس میں عدالتی ہدایات پر عمل ہوگیا ،تمام متاثرین کو معاوضہ ادا کردیا گیا ہے اس لئے کیس کو مزید چلانے کی ضرورت نہیں ،سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان سے متعلق اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف ایک جیسی 5اپیلیں ایک ساتھ سماعت کے لئے مقرر کر نے کی ہدایت کرتے ہوئے کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔ سی ای او فارغ

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Shahbaz Sharif put a unique action against the members of Punjab Assembly to make Fazal Rehman vote
Previous Post شہباز شریف نے ارکان پنجاب اسمبلی سے فضل الرحمن کو ووٹ دلوانے کیلئے ایک انوکھی کارروائی ڈال دی
Next Post شرجیل میمن کے کمرے سے شراب بر آمدگی ، لیکن رپورٹس میں کلین چٹ ۔۔۔۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کسے ذمہ دار ٹھہرا دیا؟ جانیے
Chief Justice Saqib Nisar dismissed the report as responsible

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.