yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

چاک گریباں کی دھجیاں

Yes 2 Webmaster February 9, 2015 1 min read
Imran and Qadri
Share this:
Imran and Qadri
Imran and Qadri

تحریر : ایم سرور صدیقی
کہا جاتا ہے جنگ اور سیاست میں بروقت فیصلہ کرنے کی بڑی اہمیت ہے جن لوگوں میں قوت فیصلہ نہ ہو یا جو حالات سے فائدہ اٹھانے کی صلاحیت ہی نہ رکھتے ہوں وہ کبھی غالب نہیں آسکتے۔۔ جب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد آزادی مارچ کااعلان کیا ایک تہلکہ مچ گیا اور حکومتی صفوںمیں سرا سیمگی۔۔۔ پھرجب عوامی تحریک کے ڈاکٹر طاہرالقادری نے بھی انقلاب مارچ کیلئے 14اگست کے دن کا ہی انتخاب کیا تو تھرتھلی مچ گئی وزیروں مشیروں اور ان کے مشیروںکی توپوںکا رخ دونوں رہنمائوںکی طرف ہوگیا کچھ لوگ ڈاکٹر طاہرالقادری کو اہمیت دینے کو تیارنہ تھے کہ جو پارٹی پارلیمنٹ سے باہرہے وہ حکومت پردبائو نہیں ڈال سکتی۔۔ایک خاموش معاہدے کے تحت دونوں تحریکوںنے بیک وقت اپنے سفرکا آغازکرنا تھا لیکن تحریک ِ انصاف کے قائدین کے دل میں اکیلے اکیلے میلہ لوٹنے اور کریڈٹ لے جانے کا شوق انگڑائیاں لینے لگا انہوںنے ماڈل ٹائون میں کنٹینروںمیں محصور ڈاکٹر طاہرالقادری کو ساتھ لے کر چلنا مناسب خیال نہ کیاPTIکے بیشتررہنما اتنے پرجوش تھے جیسے ان کے اسلام آباد پہنچتے ہی میاں نوازشریف ڈرکے مارے استعفیٰ دیدیں گے۔

دونوںپارٹیوںکے ا لگ الگ اسلام آباد جانے سے ان کی قوت تقسیم تو ہوئی لیکن جب انہوںنے ڈی چوک میں پڑائو ڈالا تو ڈاکٹر طاہرالقادری کو احساس ہوا کہ ان کے ساتھ تو عمران خان سے زیادہ لوگ ہیں حالانکہ عمران خان نے عوامی تحریک سے بہترہوم ورک کیا تھا پھر راولپنڈی اسلام آبادکے قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں اسدعمر،خود عمران خان اور شیخ رشید ایم این تھے دو ایم پی اے بھی موجود تھے اور سب سے بڑھ کر خیبر پی کے صوبہ کی گورنمنٹ ان کی پشت پر کھڑی تھی ڈاکٹر طاہرالقادری کے پاس ایسا ایک بھی ایج نہ تھا

بہرحال ڈاکٹر طاہرالقادری اورعمران خان اپنے اپنے حامیوںکے ہمراہ روزانہ کنٹینرپر میاں نوازشریف کوللکارتے رہے ڈی چوک جہاں چڑی پر بھی نہیں مار سکتی وہاں ہزاروں افراد دھرنا دئیے بیٹھے تھے یہ مناظر بھی عجب تھے پاکستان کی پارلیمانی تاریخ جب بھی لکھی جائے گی وہ دھرنا سیاست کے تذکرے کے بغیر مکمل نہیں ہوگی۔ شیخ الاسلام کے لہجے میں تلخی زیادہ تھی سانحہ ٔ ماڈل ٹائون کے شہداء کا خون حکومت سے قصاص مانگ رہا تھا اسی اثناء میں جب حکومت پر دبائو بڑھا تومیاں نوازشریف حکومت نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو” سہولت کار”کا کرداراداکرنے کوکہایہی وہ وقت تھا جب عمران خان اورڈاکٹر طاہرالقادری کو واپسی کا باعزت راستہ مل سکتا تھااحتجاج کرنے والے دونوں رہنمائوں کوآرمی چیف نے ملاقات کیلئے مدعوکیا

شنیدہے کہ آرمی چیف نے شیخ الاسلام سے وعدہ کیا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کی غیرجانبدار تحقیقات تک میاں شہباز شریف اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے جبکہ عمران خان کو کہا گیا کہ اگر وہ وزیر ِ اعظم کے استعفیٰ کے مطالبہ سے دستبردارہو جائیں تو باقی 5مطالبات تسلیم کرنے کیلئے پوری کوشش کی جائے گی اسی اثناء میں حکومت نے بھی اعلان کردیا کہ وہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن بنانے کیلئے تیارہے۔۔۔لیکن عمران خان حالات کا درست اندازہ نہ لگا سکے انہوںنے وزیر ِ اعظم کے استعفیٰ کے مطالبہ سے دستبردارہو نے سے انکارکردیااسی لئے کہاجاتاہے جنگ اور سیاست میں بروقت فیصلہ کرنے کی بڑی اہمیت ہے جن لوگوںمیں قوت ِ فیصلہ نہ ہو یا جو حالات سے فائدہ اٹھانے کی صلاحیت ہی نہ رکھتے ہوں وہ کبھی غالب نہیں آسکتے۔۔۔۔اگلے روز منظرنامہ ہی تبدیل ہو چکا تھا پارلیمنٹ میںPTIکے علاوہ تمام جماعتیں میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہوگئیںخورشید شاہ، مولانا فضل الرحمن، محمود اچکزئی،چوہدری اعتزاز احسن اور اسفندیارولی خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں برملا کہا 2013ء کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے لیکن ہم جمہوریت کی بقاء کیلئے میاں نواز شریف کے ساتھ ہیں۔۔پھرجب دھرنے کے شرکاء ڈی چوک سے پارلیمنٹ کی طرف بڑھے تو ایک حشر بپاہوگیا آنسوگیس، ربڑکی گولیاں، فائرنگ،لاٹھی چارج اور مزاحمت کے نتیجہ میں ہزاروں متاثرہوئے۔کئی جان سے گئے درجنوں زخمی ہوکرہسپتال جا پہنچے اس کے باوجود حکومت نے کوئی بھی مطالبہ تسلیم نہیں کیا عمران خان نے حکومت پردبائو بڑھانے کیلئے شہر شہر جلسے کرنے کا پروگرام بنایا لیکن کتنی عجیب بات کہ انہوں نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو اعتمادمیں لینا بھی گوارانہیں کیا دھرنا تحریک کا بغورجائزہ لیاجائے تو احساس ہوگا

شروع دن ہی سے دونوں تحریکوںکے درمیان کوارڈی نیشن نام کو بھی نہیں تھا حالانکہ ان کا ایجنڈا ایک تھامقصد ایک اور دشمن مشترکہ۔۔۔واقفان ِ حال کا کہناہے کہ تحریک ِ انصاف حد درجہ خوش فہمی کا شکار تھی کہ” ایمپائر ”کی انگلی اٹھ جائے گی ۔۔ایک بات طے ہے کہ خوش فہمی ہو یا غلط فہمی اس کا نتیجہ کبھی اچھا نہیں نکلتا دونوں صورتوںمیں خودساختہ تانے بانے الجھ جاتے ہیں بہرحال70روز بعد دھرنوںکی طوالت سے تنگ ڈاکٹر طاہرالقادری مایوس ہوکر انقلابی دھرنا لپیٹ کر چلتے بنے اس کے ساتھ ہی ڈی چوک میں جورونق تھی وہ ختم ہوگئی اور یوںعمران خان کا دھرنا علامتی دھرنا رہ گیا اس سے جو پریشر حکومت پر نظر آرہا تھا وہ یکسرختم ہوگیا اور حکومت نے مذاکرات سے انکارکردیا۔۔۔اگر عمران خان اورڈاکٹر طاہرالقادری کے درمیان بہترین کوارڈی نیشن ہوتی تو اس کا فائدہ یقینی طورپر دونوںکا ہوتا اور آج حالات یکسر مختلف ہوتے۔۔۔کہاوت ہے عقل مندکو غلطی کااحساس ہو جائے تو وہ اپنے آپ کو درست کرنے کی کوشش کرتاہے جبکہ جاہل ضدپر اڑ جاتاہے اور آج یہی کام حکومت کررہی ہے۔۔14اگست سے پورا اپاکستان جس اذیت سے دو چارہے اس کا تقاضا تھا حکومت دھرے والوںکے مطالبات پر ہمدردانہ غورکیلئے ٹھوس اقدامات کرتی لیکن میاں نواز شریف نے دبائو سے نکلتے ہی سارا معاملہ زبان دراز وزیروں مشیروں پر چھوڑ دیاجو روز نئی سے نئی در فنطنیاں چھوڑتے رہتے ہیں اور اب حالات دونوں جانب سے پوائنٹ آف نو ریٹرن پرآچکے ہیں سچی بات تو یہ ہے کہ عمران خان ایک ایسی بند گلی میں داخل ہو چکے ہیں جہاں سے نکلنے کا کوئی راستہ کسی کو سجھائی نہیں دیتا
حاضرہیں میرے چاک ِ گریباںکی دھجیاں
تمہیں اور کیا دل ِ دیوانہ چاہیے

حکومت کی حکمت ِ عملی کامیاب تو رہی کہ انہوںنے تحریک ِ انصاف کو تھکا دیا حکومت کی یہ کامیابی وقتی کامیابی ہے لیکن اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ دھرنوںنے قوم کو ایک نئے شعورکا ادراک دیاہے آنے والے الیکشن یقینا بڑے معرکہ الاراء ہوں گے عمران خان جو کچھ کررہے ہیں ایک طرح سے یہ ان کی انتخابی مہم ہے جو انہوںنے وقت سے پہلے شروع کردی ہے جبکہ حکومت مسلسل اپنا دفاع کرنے پر مجبورہے جنگ اور سیاست میں بروقت فیصلہ کرنے کی بڑی اہمیت ہے جن لوگوںمیں قوت ِ فیصلہ نہ ہو یا جو حالات سے فائدہ اٹھانے کی صلاحیت ہی نہ رکھتے ہوں وہ کبھی غالب نہیں آسکتے۔۔۔اس بات سے سب کو سیکھنے کی ضرورت ہے لیکن بد قسمتی سے سیکھنے کی کوشش کوئی کوئی کرتاہے۔

Sarwar Siddiqui
Sarwar Siddiqui

تحریر : ایم سرور صدیقی

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Tariq Fatmi
Previous Post یوم پاکستان پریڈ میں چینی صدر کی آمد کا کوئی امکان نہیں، طارق فاطمی
Next Post وزیراعظم ہائوس، ایوان صدر اور گورنر ہائوس کو تعلیمی ادارے بنانے کیلئے درخواست دائر
Lahore High Court

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.