yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

سیاسی آف شور

F A Farooqi April 15, 2016 1 min read
Imran Khan
Share this:
Chaudhry Shujaat Hussain
Chaudhry Shujaat Hussain

تحریر : ممتاز امیر رانجھا
چوہدری شجاعت کا شور
چلو بھائی جان۔”بندے شندے” اکٹھے کرو۔سب کو روٹی شوٹی کھلائو۔سارے تیاری کرلو اور ”نِکے اور وڈے پیجے (پرویز الٰہی او رمشرف) ” کو بتا دو ۔اس دفعہ ہم پاناما لیکس کی مہم ایسے چلائیں گے کہ محلے کے سارے بچے باجامہ اتار کے ہمارے ساتھ ساتھ چلنے کو تیار ہیں۔ہم اپنے ساتھ 1122کی گاڑیاں اور کسانوں کی ٹریکٹر ٹرالیاں بھی لیجانے کو تیار ہیں ،بس شرط یہ ہے کہ پٹرول ان کا اپنا ہو،کھابہ ہمارا چل جائے گا۔اگر اس دفعہ دھرنا کامیاب ہو گیا تو وزیراعلیٰ پرویز الٰہی ہی بنے گا۔ہم اپنی ساری آف شور فیکٹریوں کو آف شور ہی رکھیں گے،ہمارا تو اصل مقصد ہے کہ میاں بردران کی آف شور کمپنیوں کا شور ٹھیک سے مچ جائے۔آ جائو ،فری روٹی شوٹی کھا جائو۔ہم اپنے ساتھ اس دفعہ شیخ رشید اور قادری کو ہر گز نہیں رکھیں گے۔شیخ رشید پلیٹ سے ساری بوٹیاں اور قادری ہمارا دماغ کھا جاتا ہے۔آ جائو ،روٹی شوٹی کھا جائو۔ساڈی وی سیاست چمکائو۔

اعتزاز احسن کا شور
میں ہوں وکیل۔میری ہوتی ہے الٹی سیدھی دلیل۔اگرچہ میری ایک ہی آف شور کمپنی ہے۔وہ بھی بیگم اور بچوں کے نام ہے۔اگرچہ میں نے بھی ناجائز زمینوں پر جائز قبضے کئے ہیں،اگرچہ میں نے بھی بیگم کے گیس پمپ کے لئے غیر قانونی اضافی کوٹہ لیا ہے مگر پھر بھی میرے لئے جائز ہے ۔میں پی پی پی کا پرانا اور تجربہ کار تیر ہوں میرا نشانہ کہیں نہ کہیں جا کے لگ ہی جاتا ہے۔پاناما لیکس سے کچھ لیک ہو نہ ہو۔میں اس تو زرداری اور وزیرا عظم کی ملاقات کراکے چھوڑوں گا۔آخر میں نے وزیر اعظم پر الزام جو لگایا ہے۔چوہدری نثار تو مجھے آنکھ نہیں بھاتا کیوں کہ میری دونوں آنکھوں پر عینک جو ہوئی،دوسرا وہ مجھے کھری کھری سناتا ہے۔ہاں اگر عینک میری ایک آنکھ پر ہوتی تو شاید چوہدری نثار مجھے ایک آنکھ بھا ہی جاتا۔

٭ زرداری کا شور
میاں صاحب کو نہ تو حکومت کرنا آتی ہے اور نہ ہی آیان علی سے مجھے بچانا آتا ہے۔ڈاکٹر عاصم کو بیگناہ ثابت کرنے کا کیا زبردست موقع ملا ہے۔اب آئے گا مزہ۔پانامہ لیکس والے کو زرداری ایوارڈ دینے کو دل کرتا ہے۔اب جیسے ہی بلاول وزیر اعظم بنے گا ۔میں اپنے ہاتھ سے پانامہ لیکس والے پانامہ پیپر کو ایوارڈ دونگا۔اب میرے سارے پھنسے کام ہو جائیں گے۔میاں صاحب کا باقی دور حکومت پانامالیکس کے چکر میں گزرے گا اور میرا موجودہ اپوزیشن والا رول ”نخرہ ٹخرہ”بڑھا دیگا،شاہ محمود قریشی اور عمران خا ن بھی اب میرے مرید بنیں گے۔اب نہ ہی شہباز شریف سے ‘راجن پور کا’چھوٹو”قابو آئے گا اور نہ ہی میں نواز شریف کے قابو آئوں گا۔

Imran Khan
Imran Khan

٭ عمران خان کا شور
اب آئے گا مزہ۔پہلے ہم نے اسلام آباد رہنے والوں کو ذلیل کیا۔اب ہم لاہور والوں کی کلاس لیں گے۔لاہور کو بند کریں گے اور رائے ونڈ میں ”گند ” کریں گے۔ہمارے قافلے میں اگر قادری،پی پی پی، جماعت اسلامی،شیخ رشید اور چوہدری بردران شامل ہو جائیں تو انشاء اللہ مارشل لگ ہی جائے گا۔پھر نہ ہو گا ”ڈھولا اور نہ ہو سی رولا”۔ہماری آف شور دولت بھی جائز ہو جائے گی۔وزیر اعظم اور ان کے خاندان کی آف شور کمپنیو ں کے چکر میں عوام ہمارے چکر کاٹے گی، اب تو میں ہاتھ میں گیند بیٹ اٹھا کے ووٹ مانگوں گا۔لوگ ہمیں اہل سمجھیں اور اہل ،دھڑے سے نا اہل ہو جائیں گے۔جمائما کا پیسہ اور ریحام خان کی رفاقت ٹی وی پرخوب کام آئے گی۔اب تو دھرنے میں میرے بچے اور بھانجے بھی شریک ہونگے کیوں اب ان کا ریحام خان سے ”شریکا” جو ختم ہو گیا۔تیسری شادی کر ہی لونگا چاہے مجھے میرا ہی مل جائے۔کوئی مجھے وزیر اعظم بنا دے پھر دیکھنا میں کیسے حکومت چلاتا ہوں۔خیبر پختوانخواہ کے بعد پنجاب،سندھ اور بلوچستان والے بھی چوہے پکڑ کر ماریں گے اور میں انہیں انعام دونگا۔

٭ شیخ رشید کا شور
اب تو فائنل لاہو ر ہی ہو گا۔سب کو دھرنے میں دعوت دونگا۔اب تو ریما اور نرگس بھی دوڑتی آئیں گی۔پی آئی اے سے تھوڑی ائر ہوسٹس بھی بلا لوںگا۔اب میرے سگار چوہدریوں کی جیب سے ہی پورے ہونگے۔کھانا تو قادری کے مریدان یا ترین کے ملازمین کھلا ہی دیںگے۔کہیں نہ ملا تو جگری خان کی جیب سے نکالوں گا۔بھائی بات ہے سیدھی،میں نے تو ساری عمر باتوں سے ہی کھایا ہے۔مجھے کام کے پیسے آج تک نہیں ملے جہاں سے بھی ملے وہیں میںنے اپنی بدتمیزی اور پھکڑبازی ہی دکھائی۔نواز ہو یا شہباز میں کسی کو لفٹ نہیں کرائوں گا۔دیکھنا بہت جلد سعد رفیق سے ریلوے کا عہدہ لیکر ٹرین کی پٹریوں پر اپنے راجہ بازار والے رکشے چلائوں گا۔میں شیخ ہوں ،اب گلے میں ڈھول لیکر ہی لاہور جائوں گا۔اب تو لاہور جانے کا مزہ آئے گا۔ کیا خوب ناشتے ہونگے۔واہ جی واہ،لاہور کے سری پائے اور ٹی وی کی لائیو کوریج کا آئے گا مزہ۔

٭ چوہدری نثار کا شور
اگر کسی نے مجھے رحمٰن ملک کی طرح ایف اے پاس سمجھا تو اس کی بھول ہے۔میں ہوں اصلی چوہدری۔گجرات کے نقلی چوہدری بھاگتے پھریں،میں کسی خان،قادری اور شیخے سے ڈرنے والا نہیں۔اعتزاز کے تو بیٹری سیل ہی ختم ہیں۔آخری سیل پر بڑھکیں لگانے والا ٹیکس چور کیا بات کرے گا۔خان تو عورتوں کے پاس سے اٹھنے والا ہی نہیں،وہ کیا دے گا دھرنا۔لندن جمائما سے پیسے لیکر ،ترین کوخالی اکائونٹ دکھائے گا اور پیسے لیگا۔پھر جائے گا ریحام کے پاس اس کی منتیں کریگا اور ٹی وی پر اپنی شوخیاں مارے گا۔دھرنے کے چکر میں اب لاہوریے اس کو جی ٹی روڈ پر رکشے میں بٹھا کر ہی گھر بھیجیں گے ۔میاں صاحب کے کاروبار کا وہ جانیں یا ان کی اولاد۔عمران خان نے اگر کوئی بندر کھیل دکھایا تو شیخے کو ریچھ بنا کر ہی پنڈی بھیجوں گا۔قادری کو اس کی مادری زبان سکھانا ہی پڑے گی۔

Nawaz Sharif
Nawaz Sharif

٭ وزیر اعظم کا شور
شرم کرو حیاکرو۔ملک میں اگر کچھ ترقی کے کام ہو رہے ہیں تو چلنے دو۔پانامالیکس میں ملک کی ترقی لیک کرنے والے تم کہاں تھے جب عمران نے چندہ اکٹھا کر کے خیراتی ہسپتال بنایا اور عوام کو چوہے پکڑنے پر لگایا،اس وقت صحافی کہاں تھے جب اس نکمے خان نے دھرنے میں شادی کھڑکا لی،دھرنے میں شادیاں کرنے والے کونسے لیڈر ہوتے ہیں۔اس کی بنی گالا اور لاہوروالی کوٹھیوں کا حساب نہ لینے والے پاناما لیکس کا بیڑہ غرق۔ قادری اور عمران نے دھرنے کے چکر میں سب کو چکر دیے۔ الیکشن جتنی مرضی دفعہ ہو یہ وزیر اعظم تو کیا وزیر مملکت تک نہیں بنے گا۔وکی لیکس کی طرح پاناما لیکس بھی اپنی موت آپ ہی مرے گا۔جس نے دھرنا دینا ہے شوق سے دے ہم اسے نہیں روکیں گے، ہم دھرنے والوں کو ناشتہ تو کیا ایک نوالہ نہیں دیں گے۔میرے بچوں کے کاروبار کے پیچھے پڑنے والو ،شالا، تم کو اپنی اپنی پڑ جائے۔

٭ شاہ محمود قریشی کا شور
میں تو ٹھوڑی پر ہاتھ رکھ رکھ کے تھک گیا ہوں پھر بھی عوام اور پارٹی توجہ نہیں دیتی۔عمران خان تو جہانگیر ترین کے رزق سے اتنے عیاش ہو گئے ہیں کہ بس مڑ کر میرے جیسے پیرو مرشد کو ہی نہیں دیکھتے۔تقریر کرنا تو بس مجھے ہی آتی ہے بس مجھے پتہ ہے کہ بولتے ہوئے کہاں آواز کم کرنی ہے اور کہاں زیادہ۔ الیکشن ہوتے ہیں تو عوام شدت محبت میں میرے گھر کا گھیرائو کرتے ہیں۔بس پھر پولیس ہی ان کو واپس بھیجتی ہے ورنہ میں تو بس گیٹ کے پیچھے سے خان صاحب کو بچائو بچائو کے ایس ایم ایس بھیجتا رہتاہوں۔کاش کوئی ایسی پارٹی ہو،کاش کوئی ایسا لیڈر ہو جو مجھے ایک بار ہی سہی وزیر خارجہ تو بنادے۔تعویز لے لو سیاسی تعویز لے لو۔چلو چلو لاہور چلو۔

٭ میرا کا شور
میں اتنی خوبصورتی نکاح پر نکاح یافتہ،نکاحوں میں تجربہ کار،آف شور کے شور میں کہیں کنواری ہی نہ رہ جائوں۔میری گزارش ہے سارے سیاستدان آف شور کمپنیوںاور پاناما لیکس کے چکر میں نہ پڑیں۔سب کا اپنا کاروبار ہے سب کا اپنا پیسہ ہے چو چاہے جیسے مرضی کمائے اور بیٹھ کے کھائے۔مولانا فضل الرحمٰن سے منت کرتی ہوں وہ پاکستانیوں سے ایمان افروز تقریر فرمائیں،عمران خان کے انکار پر مولانا میری سیکنڈ چوائس ہے۔میں تیار ہوں اگر عمران خان بھی مجھ سے اپنی تیسری شادی کرلیں۔اس طرح ان کی اور میری دونوں کی ہیٹرک ہو ہی جائے گی۔میری او ر خان کی جوڑی کتنی فٹ لگے گی۔مجھے عروسی لباس اور خان صاحب کے دائیں بائیں پریس کانفرنس” خاص” کتنی اچھی
لگے گی۔

Mumtaz Amir Ranjha
Mumtaz Amir Ranjha

تحریر : ممتاز امیر رانجھا

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
MQM
Previous Post ایم کیو ایم کے را سے تعلق کا آخری ثبوت بھی مل گیا
Next Post پاکستان کا خط ۔۔۔۔ قائداعظم کے نام
Jinnah

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.