yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا امریکی منصوبہ: ٹرمپ کے قریبی ساتھی ماسکو اور کیف روانہیوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا امریکی منصوبہ: ٹرمپ کے قریبی ساتھی ماسکو اور کیف روانہ
    • لاہور انسداد دہشت گردی عدالت کا 9 مئی کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کا فیصلہلاہور انسداد دہشت گردی عدالت کا 9 مئی کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کا فیصلہ
    بین الاقوامی خبریں
    • یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا امریکی منصوبہ: ٹرمپ کے قریبی ساتھی ماسکو اور کیف روانہیوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا امریکی منصوبہ: ٹرمپ کے قریبی ساتھی ماسکو اور کیف روانہ
    • فرانس میں لاکھوں شہریوں کا ٹیکس ڈیٹا چوری کرنے والا 18 سالہ ہیکر گرفتار، Zerobytes گروپ کا رکن حراست میںفرانس میں لاکھوں شہریوں کا ٹیکس ڈیٹا چوری کرنے والا 18 سالہ ہیکر گرفتار، Zerobytes گروپ کا رکن حراست میں
    شوبز
    • ایما بیگ کی انسٹاگرام اسٹوری پر ’سنگل‘ حیثیت نے علیحدگی کی افواہوں کو مزید تقویت دے دیایما بیگ کی انسٹاگرام اسٹوری پر ’سنگل‘ حیثیت نے علیحدگی کی افواہوں کو مزید تقویت دے دی
    • عاطف اسلم کا انکشاف: کول اسٹوڈیو پاکستان میں وہ ‘جادو’ ہے جو بھارت میں نہیںعاطف اسلم کا انکشاف: کول اسٹوڈیو پاکستان میں وہ ‘جادو’ ہے جو بھارت میں نہیں
    مقامی خبریں
    • لاہور انسداد دہشت گردی عدالت کا 9 مئی کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کا فیصلہلاہور انسداد دہشت گردی عدالت کا 9 مئی کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کا فیصلہ
    • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابیاں، 24 گھنٹوں میں 36 دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابیاں، 24 گھنٹوں میں 36 دہشت گرد ہلاک
    کاروبار
    • پاکستان معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر میں واپس نہیں جائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا واضح اعلانپاکستان معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر میں واپس نہیں جائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا واضح اعلان
    • گوانگزو میں پاکستان چین سرمایہ کاری فورم: پانچ اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، نئی اقتصادی راہیں متعینگوانگزو میں پاکستان چین سرمایہ کاری فورم: پانچ اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، نئی اقتصادی راہیں متعین
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

حق خودارادیت چہ معنی وارد؟

Yes 1 Webmaster January 6, 2015 1 min read
Kashmir
Share this:
Kashmir
Kashmir

تحریر : انجینئر خالد پرویز بٹ
جہالت غلامی کی نشانی ہے کشمیریوں کی جہالت سے بھی زمانے نے کیا کیا فوائد حاصل کیے ہیں اس وقت کشمیر کے لوگ تین حصوں میں بٹے ہوئے ہیں ایک گروہ وہ ہے جو کشمیر کو پاکستان کا حصہ سمجھتا ہے اور آزادی کیلئے بھی پاکستان کی طرف منہ اٹھائے دیکھ رہا ہے دوسرا طبقہ مقبوضہ کشمیر میںہے اور کسی مجبوری یا کسی وجہ سے کشمیرکوبھارت کا حصہ سمجھتا ہے مگر ایک طبقہ تاریخی حقائق کی روشنی میں یہ نظریہ رکھتا ہے کہ کشمیرنہ بھارت کا اٹوٹ انگ ہے نہ پاکستان کی جاگیر بلکہ یہ ایک آزاد مملکت ہونی چاہیے یعنی آزادی کا مطالبہ کرنے والا صرف یہی ایک طبقہ ہے۔

اب جہالت کے پردے آہستہ آہستہ کافور ہورہے ہیں اور آزادی کا جذبہ ابھر رہا ہے اس تجزیے کا مقصد یہ ہے کہ کشمیریوں کے “حق خودارادیت ” Right of self determinationکو1948میں ہی تسلیم کر لیا گیا تھا اس حق کو اقوام متحدہ سمیت بھارت اور پاکستان نے بھی تسلیم کیا تھا اس سلسلے میں دونوں ممالک کے متعدد بیانات موجود ہیں پاکستان کیطرف سے سرکاری طور پر ابھی تک حق خودارادیت کی حمایت کی جاتی ہے۔

یہ الگ بات ہے کہ عمل اس کے بر عکس کیا جاتاہے۔اقوام متحدہ میں آج تک یہ لفظ “حق خودارادیت”جن معنوںمیں استعمال ہو اہے وہ کسی قوم کی مکمل آزادی کیلئے استعمال ہوا ہے چنانچہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ کشمیریوں کے “حق خودارادیت “کے تسلیم کرنے کے بعد دونوں ممالک اپنی اپنی افواج واپس بلا لیتے اور کشمیریوں کو آزادانہ فیصلے کا اختیار دیا جاتا مگر ایسا نہ ہوا بلکہ کشمیریوں کی نادانی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان،بھارت اور ان کے کاسہ لیسوں نے حق خودارادیت کی یہ تشریح کی ہے کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہندوستان یا پاکستان میں سے کسی ایک ملک کیساتھ الحاق کیا جائے بھارت نے کشمیریوں کی غلامی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کشمیر سے نکلنے سے انکار کر دیا جبکہ پاکستان نے کشمیر سے نکلنے کا انکار اس وقت تو نہ کیا مگر اب اقرار کے آثار بھی نظر نہیں آتے۔

کشمیریوں کیلئے یہ کس قدر بد قسمتی کی بات ہے کہ دنیا میں جب کسی دوسری قوم کا حق خودارادیت تسلیم کیا جاتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ قوم اپنی مرضی سے اپنی حیثیت کے بارے میں فیصلے کرے مگر یہی خودارادیت کشمیری عوام کیلئے نہ صرف دو راستوں تک محدود کر دیا جاتا ہے کہ صرف پاکستان یا بھارت سے الحاق ۔حالانکہ سیدھی سی بات ہے کہ حق خودارادیت پر کوئی بھی پابندی لگائی جائے گی تو اسے “حق خودارادیت “نہیںکہا جاسکے گا۔جب ہم بھارت و پاکستان کے کردار کو دیکھتے ہیں تو ان دونوں ممالک نے اقوام متحدہ کے فیصلے کو تو 1948میں ہی تسلیم کر لیا تھا مگر 1948سے ہی دونوںممالک کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ بنانے کیلئے ہلکان ہورہے ہیں بھارت کا واویلا سمجھ میںآنے والاہے مگر پاکستان کا کردار سمجھ سے بالاتر ہے یہ ملک سچائی اور انصاف کے اصولوں کیلئے معرض وجود میں آیا تھا مگر معلوم نہیں کشمیر میںکون سے چاشنی ہے جودونوں ممالک ہر اصول بالائے طاق رکھ کر کشمیر کیلئے لڑ رہے ہیں۔

سابق صدر آزادکشمیر کے۔ایچ خورشید لکھتے ہیں :۔ “پھر ایک بات اور بھی ہے اگر یہ تسلیم کر لیا جائے کہ کشمیر آئینی طور پر 1947میں پاکستان حصہ بن گیا تھا تو پھر وہاں حق خودارادیت یا رائے شماری کا سوال ہی پیدا نہیںہونا چاہیے تھا کیونکہ اس صورت میںہمارا نظریہ یہ ہوتا کہ کشمیر بھی ویسا ہی بھارتی مقبوضہ علاقہ ہے جیسے 1971میں شکر گڑھ کے کچھ حصے۔مگر یہ حقیقت نہیں ہے اور شکر گڑھ کے کچھ حصے یا سندھ میں بھارتی مقبوضہ علاقے کی پوزیشن بالکل مختلف ہے اور ان علاقوں میں رائے شماری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا پاکستان کو اس بات کا حق ہے کہ ان علاقوں کو بزور شمشیر حاصل کرلے لیکن کشمیر کو بزور شمشیر حاصل کرلینے سے بھی مسلہ حل نہی ہو گا ایک بار مستقبل کے تعلقات یا ہمسایہ ملکوں سے مراسم کا فیصلہ وہاں کے لوگوں کی خواہشات اور مرضی کیمطابق طے کرنا پڑے گا۔

تحریر : انجینئر خالد پرویز بٹ
صدر کشمیر فریڈم موومنٹ

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
World Cup
Previous Post اس آگاہی سے میں تو کہیں کا نہیں رہا !
Next Post آئینی ترامیم کا مقصد مساجد اور مدارس کو نشانہ بنانا نہیں، وزیر داخلہ چوہدری نثار
Chaudhry Nisar

Related Posts

یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا امریکی منصوبہ: ٹرمپ کے قریبی ساتھی ماسکو اور کیف روانہ

یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا امریکی منصوبہ: ٹرمپ کے قریبی ساتھی ماسکو اور کیف روانہ

September 5, 2026
لاہور انسداد دہشت گردی عدالت کا 9 مئی کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کا فیصلہ

لاہور انسداد دہشت گردی عدالت کا 9 مئی کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کا فیصلہ

September 5, 2026
فرانس میں لاکھوں شہریوں کا ٹیکس ڈیٹا چوری کرنے والا 18 سالہ ہیکر گرفتار، Zerobytes گروپ کا رکن حراست میں

فرانس میں لاکھوں شہریوں کا ٹیکس ڈیٹا چوری کرنے والا 18 سالہ ہیکر گرفتار، Zerobytes گروپ کا رکن حراست میں

September 5, 2026
رشیدہ داتی کی عدالتی پیشے میں واپسی، کرپشن کیس کے سائے میں شدید تنقید کا نشانہ

رشیدہ داتی کی عدالتی پیشے میں واپسی، کرپشن کیس کے سائے میں شدید تنقید کا نشانہ

September 5, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.