yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاؤس میں غیرقانونی تعمیرات مسمار

Web Editor October 6, 2017 1 min read
Destroy illegal construction in Shahrukh Khan's production house
Share this:

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ کے ممبئی کے علاقے گورے گاؤں میں واقع پروڈکشن ہاؤس ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ وی ایف ایکس کی بلڈنگ میں قائم غیر قانونی تعمیر کو مسمار کردیا گیا۔

Destroy illegal construction in Shahrukh Khan's production houseشاہ رخ خان کے ساتھ ان کے پروڈکشن ہاؤس ریڈ چلی کا شمار بھی بھارت کی نمبرون کمپنیوں میں ہوتا ہے، اس پروڈکشن ہاؤس میں بیک وقت ہزاروں لوگ کام کرتے ہیں جب کہ ریڈ چلی کے بینر تلے کئی کامیاب فلمیں پروڈیوس کی گئی ہیں جن میں اوم شانتی اوم، را ون، چنائی ایکسپریس، ہیپی نیوائیر، دل والے، پھر بھی دل ہے ہندوستانی وغیرہ شامل ہیں، فلمیں پروڈیوس کرنے کے ساتھ یہ کمپنی ویژول ایفیکٹس (وی ایف ایکس)بھی بناتی ہے، تاہم گزشتہ روز شاہ رخ خان اوران کی کمپنی اس وقت مصیبت میں آگئی جب ریڈ چلی پروڈکشن ہاؤس کی بلڈنگ میں قائم غیرقانونی کینٹین برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن(بی ایم سی) نے گرادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جس بلڈنگ میں شاہ رخ خان کا آفس قائم ہے اسی بلڈنگ کی چوتھی منزل پرایک غیرقانونی کینٹین قائم تھی، لیکن یہ کینٹین فعال نہیں تھی اورپروڈکشن ہاؤس کے ملازمین اپنے گھر سے لایا ہوا کھانا وہاں بیٹھ کر کھاتے تھے، تاہم کچھ روز قبل کسی نےعمارت میں قائم اس کینٹین کے خلاف بی ایم سی میں شکایت کردی جس پر کارروائی کرتے ہوئے بی ایم سے نے یہ جگہ مسمار کردی۔

بی ایم سی کے ایک سینئرآفیسر نے بھارتی میڈیا سے اس بارے میں بات کرتے ہوئےکہا کہ عمارت کی چوتھی منزل پرواقع تقریباً 2000مربع فٹ پرقائم اس جگہ پرریڈ چلی پروڈکشن ہاؤس کے ملازمین کے لیےغیر قانونی طریقے سے ایک کینٹین قائم کی گئی تھی اوراس کی تعمیرکے لیے بی ایم سی سے اجازت لینی بھی ضروری نہیں سمجھی گئی تھی، ہمیں اس جگہ کے غیرقانونی ہونے کی شکایت موصول ہوئی تھی، جس کے بعد ہم نے تحقیقات کیں اور کارروائی کرتے ہوئے اس جگہ کو صاف کردیا۔

دوسری جانب ریڈ چلی پروڈکشن ہاؤس کے ترجمان نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان اس بلڈنگ کے اصل مالک نہیں ہیں بلکہ انہوں نے یہ عمارت کرائے پرلی ہوئی ہے اس عمارت میں ایک اوپن ایریا ہے جہاں ہمارے ملازمین کھانا وغیرہ کھاتے ہیں، تاہم انہیں اس جگہ کے غیرقانونی ہونے کا علم نہیں تھا، اس کے علاوہ جس جگہ کو مسمار کیا گیا ہے وہاں سولرپینل لگے ہوئے تھے جو پوری بلڈنگ کوکلین انرجی فراہم کرتے تھے تاہم پھر بھی وہ اس بارے میں بی ایم سی آفیسرز سے بات کریں گے کہ بغیر اجازت یہ جگہ کیوں مسمار کی گئی۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان اس سے قبل 2015 میں بھی اس طرح کی صورتحال کا سامنا کرچکے ہیں جب بی ایم سی آفیسرز نے ان کے بنگلے ’’منت‘‘ کے قریب واقع غیرقانونی تعمیرکو مسمارکردیا تھا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Without improving the quality of movies it is not right to sign the foreign artists, Sadaf Bhatti
Previous Post فلموں کا معیار بہتر بنائے بغیر غیرملکی فنکاروں کو سائن کرنا ٹھیک نہیں، صدف بھٹی
Next Post پی ایس ایل ٹریڈنگ؛ کئی ’’اسٹارز‘‘ سے ٹیموں کا اعتبار اُٹھ گیا
PSL trading: Teams trust got up from many "stars"

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.