yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

افسردگی،مایوسی بوجہ خاموشی!

Yes 1 Webmaster February 2, 2015 1 min read
Army Public School Pashawr
Share this:
Army Public School Pashawr
Army Public School Pashawr

تحریر : فصاحت الحسن

آج صبح جب میں اپنے دفتر کے لیے نکلا اور جونہی اشارے پر رکا تو میں نے محسوس کیا جیسے میرے گرد رُکے لوگوں کے چہرے کسی ویران بستی کے پست حالات کو ظاہر کر رہے ہوں۔ ایک عجیب افسردگی، خاموشی اور مایوسی پہلے کبھی زندگی میں لاہور کی سڑکوں پہ محسوس نہیں کی۔ پھر سوچا شاید پشاور کے دل سوز اور المناک سانحہ کا اتنا اثر ہوا کہ سات دن بعد بھی پاکستانی قوم اس غم سے نہیں نکل پائی جو کہ پاکستان کی تاریخ کا بدترین دہشت گردی کا واقعہ تھا جس میں 142 معصوم بچے دن دیہاڑے آرمی پبلک سکول میں شہید کر دیئے گئے۔

مگرجیسے ہی میں نے تصویر کا دوسرا ر خ دیکھا تو کشمکش میں مبتلا ہو گیا کہ یہ قوم عمران خان کے دھرنے کیلئے، جماعت اسلامی کے اجتماع کیلئے، نوازشریف کی ریلی کیلئے اور بلاول کی آواز پر تو نکل آتی ہے، لیکن دہشت گردوں ، طالبان اور ان کے حمایتیوںکے خلاف چند سو افراد بھی باہر نہ نکلے ۔ حتیٰ کہ اسلام آبا د کی لال مسجد کے خطیب نے نہ صرف طالبان کی مذمت کرنے سے انکار کیا بلکہ ان کے حق میں ایک عدد مظاہرہ بھی کر ڈالا جو کہ عوام، وفاقی حکومت اور فوج کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے۔

اسی تنا ظر میں حکومتی اقدامات کی طرف دیکھا جائے تو ہماری تقریباً آج تک کی تمام حکومتیں کمیٹیوں اور کمیشنوں پر اکتفا کرتی آئی ہیں کیونکہ یہ مذہبی شدت پسندی اور طالبان کے حوالے سے ہمیشہ ہی دوہرے معیار اور تذبذب کا شکار رہی ہے جس کا خمیازہ ہم پچھلی کئی دہایئوں سے بھگتتے آ رہے ہیں۔ حکومت نے اس دفعہ بھی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، جودہشتگردی کیخلاف قومی لائحہ عمل کیلئے سفارشات تیار کر رہی ہے جس کو تاریخ میں شاید پہلی دفعہ فوج کی نہ صرف ہمایت اور پشت پناہی حاصل ہے بلکہ وہ خود متاثرین میں شامل ہے، جس کی وجہ سے یہ امید کی جا سکتی ہے کہ اس دفعہ ڈالی گئی کمیٹی شاید نکل ہی آئے۔ اسی طرح پاکستان کے مو جودہ معروضی حالات کو دیکھا جائے تو صرف پھانسیا ں دے دینے اور زیادہ روٹیاں لے جانے والوں پر نظر رکھنا کافی نہیں ہے بلکہ اس کے لیے ایک جامعہ ، واضح اور ہم آہنگ حکومتی اور فوجی پالیسی مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔

Pakistan
Pakistan

اس کے ساتھ ساتھ شدت پسندی سے چھٹکارہ پانے کیلئے ؛ سیاست میں مذہب کا استعمال روکنا، سکولوںاور مدرسوں کے سلیبس کو از سر نو ترتیب دینا، تمام حساس اداروں کے باہمی رابطے مضبوط بنانا، تمام مذہبی عبادت گاہوںاور مدرسوں کی نگرانی کیلئے حکمت عملی ترتیب دینا، انصاف کے نظام کو آسان اور قابل رسائی بنانا اورشدت پسندی پر مبنی اشاعت کو سختی کے ساتھ روکنے جیسے اقدامات فوراً کرنے ہوںگے۔

سب سے اہم، ہمیں بحثییت ذمہ دار پاکستانی اپنی آواز ہر برائی کیخلاف، خاص طور پر شدت پسندی کیخلاف بلند کرنا ہو گی۔ اب ہمیں دیکھنا پڑے گا کہ کون سی مذہبی عبات گاہ اورکونسے مذہبی ،سیاسی یا سماجی راہنما نفرت اور شدت پسندی پھیلا رہے ہیں، ہمیں چاہیے کہ ان کو روکیں یا کم از کم ان کا بایئکاٹ کریں۔
تحریر :فصاحت الحسن
fsahat786@gmail.com

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Junaid Khan
Previous Post جنید خان فٹنس ٹیسٹ میں بھی ناکام، ورلڈ کپ سکواڈ سے باہر
Next Post ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے انچارج قمر منصور عہدے سے فارغ
Qamar Mansoor

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.