yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

شعبہ تاریخ گری راج کالج کے زیر اہتمام تاریخ تلنگانہ ورکشاپ سے ڈاکٹر مسعود جعفری کا خطاب

Yes 2 Webmaster February 9, 2016 1 min read
Girraj College Nazimabad
Share this:
Girraj College Nazimabad
Girraj College Nazimabad

نظام آباد (اسلم فاروقی) جنوبی ہند میں دکن کا علاقہ جس میں ریاست تلنگانہ کی تشکیل عمل میں آئی ہے اپنی چارسوسالہ تاریخ سے ہی اخوت’ بھائی چارہ’رواداری اور گنگا جمنی تہذیب کی اعلیٰ مثالوں کا علمبردار علاقہ رہا ہے۔ قطب شاہیوں نے شہر حیدرآباد بسایا اور گولکنڈہ کی سلطنت میں رواداری کا جو سلسلہ شروع کیا اسے آصف جاہی سلاطین نے پروان چڑھایا۔

تاہم آزادی کے بعد جب لسانی بنیاد پر ریاستوں کی تشکیل جدید عمل میں آئی تو اس وقت سے دکن کے علاقہ جات تلنگانہ میں آندھرائی عوام کی جانب سے استحصال اور حقوق کی پامالی کا طویل دور چلا بالآخر طویل جدوجہد کے بعد ریاست تلنگانہ تشکیل پائی اب اس ریاست کو سنہرے تلنگانہ کے طور پر تعمیر کرنا علاقے کے عوام خاص طور سے نواجوان طلبا وطالبات کی اہم ذمہ داری ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر مسعود جعفری اسوسی ایٹ پروفیسر تاریخ موظف نامور شاعر و ادیب نے یوجی سی کے زیر اہتمام شعبہ تاریخ گری راج کالج کی جانب سے منعقدہ ایک روزہ ورکشاپ ” تاریخ تلنگانہ” سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی تاریخ حالیہ دور کی پیداوار ہے اور یہ اپنے تشکیلی دور میں ہے۔ دکن کا علاقہ ماضی میں خوشحال اور مضبوط سلطنتوں کے لئے جانا جاتا ہے۔ قطب شاہیوں نے رواداری کی مثالیں پیش کیں۔ اور محمد قلی قطب شاہ حیدرآبادی تہذیب کا علمبردار رہا۔ آصف جاہی سلاطین کے دور میں آپسی بھائی چارہ پایا جاتا تھا۔

آصف سابع کے دور میں مہاراجہ کشن پرشاد نے ایک دو نہیں بائیس سال تک وزیر اعظم دکن کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اور ریاست حیدرآباد میں تمام مذاہب کے لوگوں کے ساتھ رواداری برتی گئی۔ جامعہ عثمانیہ میں راج بہادر گوڑ اور دیگر نے اردو ذریعے تعلیم سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ مخدوم اور دیگر نے کسانوں کے لئے تحریک چلائی۔ انگریزوں نے دکن کے علاقے میں بغاوت کو پروان چڑھایا۔ سقوط حیدرآباد اور پولیس ایکشن حیدرآباد کی گنگا جمنی تہذیب پر دو بدنما داغ ہیں۔ حیدرآباد میں مسلمانوںمیں آپسی اتحاد کی شعوری کوشش ہوئی۔ لیکن لسانی بنیادوں پر تشکیل پائی ریاست آندھرا پردیش کے قیام سے علاقہ تلنگانہ کے عوام کے ساتھ نا انصافیوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ لفظ تلنگانہ کا استعمال تلنگ سے شروع ہوا۔

تلنگانہ کے عوام اور قائدین نے محسوس کیا کہ یہاں کے وسائل کو آندھرائی علاقے کے عوام استعمال کر رہے ہیں اور تلنگانہ کے قابل لوگوں کو ترقی سے محروم رکھا جارہا ہے تلنگانہ کی جدوجہد 60سال سے جاری رہی۔ اور آخر کار کے سی آر اور علاقے کی عوام نے حتمی جدوجہد اور تحریک چلائی جس پر مرکزی حکومت نے 2 جون2014ء کو نئی ریاست تلنگانہ تشکیل دی۔ تلنگانہ کی تاریخ تشکیلی دور میں ہے۔ علاقے میں جو کچھ تحریک چلائی گئی اور جدوجہد کی اسے اگلی نسل تک پہونچانا تاریخ دانوں کا کام ہے اس کے ساتھ ہی آج کے نوجوانوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ تلنگانہ کی تعمیر میں حصہ لیں۔

قبل ازیں ڈاکٹر راجندر پرساد پرنسپل گری راج کالج نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور ورک شاپ کے انعقاد کو خوش آئیند قرار دیا۔ ورکشاپ سے شعبہ تاریخ عثمانیہ یونیورسٹی کے پروفیسرایم وینکٹیشورار رائو’ مسٹر نریش کمار سابق صدر شعبہ تاریخ گری راج کالج’ مسٹر راکیش چندرا صدر شعبہ سیاسیات’ ڈاکٹر محمد عبدالرفیق یوجی سی کو آرڈینیٹر ‘ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی صدر شعبہ اردو ‘ محمد مبین الدین لیکچرر تاریخ اور دیگر نے خطاب کیا۔ اردو میڈیم بی اے کی طالبات نے ڈاکٹر مسعود جعفری سے معلوماتی لیکچر دینے پر اظہار تشکر کیا۔

Girraj College Nazimabad
Girraj College Nazimabad

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Pakistan
Previous Post پاکستان ایک فلاحی مملکت یا مسائل کی آماجگاہ
Next Post خان صاحب
Imran Khan

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.