yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ڈینگی وائرس کا خاتمہ

Yes 1 Webmaster February 25, 2016 1 min read
Dengue
Share this:
Dengue
Dengue

تحریر: محمد ریاض پرنس
پاکستان میں ایک مرتبہ پھر لوگ ڈینگی وائرس کا شکار ہو رہے ہیں۔اور بہت سی ڈینگی وائرس سے اموات بھی ہو چکی ہیں ۔اورملک بھر سے بہت سے کیس سامنے آرہے ہیں ۔گزشتہ پانچ سال سے ملک بھر میں بہت سے رضاکار ڈینگی مہم میں کام کر رہے ہیں ۔ڈینگی کے خاتمے کے لئے دن رات کام ہو رہا ہے۔ڈینگی صرف ملک کا مسلہ نہیں بلکہ ساری قوم کا مسلہ ہے۔ڈینگی ان بیماریوں سے ایک ہے جس کی شرح اموات ایک سے دو فیصد تک ہے ۔اس لئے آگاہی کے ساتھ ساتھ علاج بھی فراہم ہو رہا ہے ۔ڈینگی ایک عالمی مسئلہ ہے اور اس وقت یہ بیماری دنیا کے ترقی یافتہ اور ترقی پذیر 132 ممالک میں پائی جاتی ہے ۔جن میں سنگا پور ،ملائیشیا،اور تھائی لینڈ،پاکستان، انڈیا ،سری لنکا،سر فہرست ہیں ۔یہ ایک ایسا مرض ہے جسے آج تک کوئی بھی ملک ختم نہیں کر پایا اور نہ ہی اس کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ۔تاہم اسے کم ضرور کیا جا سکتا ہے ۔ جس کے لئے حکومت پنجاب بہت اچھے اقدامات کر رہی ہے وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کی قیادت میں ڈینگی سے پاک پاکستان مہم پورے ملک میں چل رہی جس سے بہت اچھے نتائج مل رہے ہیں ۔ ڈینگی مکائو پروگرام میں محکمہ سوشل ویلفیئر اور این جی اوز بھی اپنا بھر پور کردار ادا کررہی ہیں ۔

اس وقت پنجاب میں 2050 کے قریب کیس رجسٹرڈ ہو چکے ہیں جس جگہ ڈینگی کے زیادہ کیسز سامنے آرہے ہیں وہاں پر صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے ایسا ہو رہا ہے ۔لہذا حکومتی سطح پربہت اچھا کام ہو رہا مگر میری تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ وہ ڈینگی مکائو پروگرام کا حصہ بنیں اور اس میں شامل ہو کر ڈینگی کے خلاف کام کریں تاکہ اس بیماری کا خاتمہ ہو سکے ۔یہی وجہ ہے کہ جس طرح پنجاب حکومت نے ڈینگی جیسی مرض سے نمٹا ہے اس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی۔میں یہاں پر وزیر اعلیٰ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اس بیماری کو پولیٹیکل آنرشپ دی اور اس مرض کو کنٹرول کرنے کے لئے وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔

لہذا اس وقت یہ کہنا درست نہ ہو کہ حکومت اس حوالے سے کام نہیں کر رہی ۔میرے نزدیک حکومت پنجاب اس مرض کو ختم کرنے کے لئے بہت کام کر رہی ہے ۔ کیونکہ اگر اس مرض کو ختم کرنا ممکن ہوتا تو سنگا پور اور دوسرے ممالک اس کو بہت پہلے کر چکے ہوتے ۔اس بیماری کا ویکٹر مچھر ہے جس کی تین اقسام ہیں ایڈیز،ایجیپٹائی اور ایلبوپکٹس ہیں ۔پاکستان میں ایذیز اور ایلبوپکٹس مچھر کی فیملی اس وائر س کو پھیلاتی ہے ۔ یہ وائرس اس کے انڈوں میں چلا جاتا ہے پھر ان سے بننے والے مچھروں میں منتقل ہو جاتا ہے اور اس طرح ہزاروں کی تعداد میں پیدا ہونے والے نئے مچھر ڈینگی پھیلانے کا سبب بنتے ہیں ۔ڈینگی وائرس کنٹرول کرنے کے لئے سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس کے ویکٹر کو ختم کیا جائے ۔ ڈینگی کی تاریخ سو سال پرانی ہے ۔ پاکستان میں ڈینگی 1980 سے موجودہ ہے ۔پاکستان میں یہ وائرس تھائی لینڈ سے پرانے ٹائروں کی درآمد کے وقت آیا ۔اور اس مرض کو سب سے پہلے کراچی بندرگاہ پر کام کرنے والے بلوچستان اور سندھ کے لوگوں کے ذریعے مختلف علاقوں میں پھیل گیا۔ جبکہ گزشتہ آٹھ نو سال قبل اس نے پنجاب کا رخ کیا۔ گزشتہ برس تھائی لینڈ میں 48ہزار ڈینگی کے کیس سامنے آئے ۔ ڈینگی کے حوالے سے خوفناک حقیقت یہ ہے عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا کی 6ارب آبادی میں سے 4ارب آبادی اگلے چند سالوں میںڈینگی کے جال میں پھس جائے گی ۔

اس وقت پاکستان میں پانچ ہزارڈینگی مریض رپورٹ ہو چکے ہیں اب یہ وباء ملتان ،کراچی،راولپنڈی میں پھیلی ہے جبکہ صرف ملتا ن میں تین سو کے قریب کیس رجسٹرڈ ہو چکے ہیں ۔سول سوسائٹی کا کام لوگوں میں شعور و آگاہی پیدا کرنا ہے ۔ اور ان کو مختلف طریقوں سے واقفیت دلانا ہے جس سے ڈینگی کو ختم کیا جا سکتا ہے ۔ اس وقت ڈینگی نے پورے ملک کو گھیر اہوا ہے لاہور ،ملتان ،کراچی ،فیصل آباد،جیسے علاقوں سے بہت سے کیس سامنے آرہے ہیں۔ بدقسمتی سے ہمارے ہاں مریض مرض کی آخری سٹیج میں آتے ہیں کیونکہ لوگوں میں یہ عادت عام ہے کہ جب مرض بگڑتا ہے۔ تو ڈاکٹر سے رجوع کرتے ہیں ۔ بعض مریض تو ایسے ہوتے ہیں جن کو ڈینگی کے علاوہ دوسری بھی کوئی نہ کوئی بیماری لاحق ہو تی ہے ۔

اس بیماری کو ختم کرنے کے لئے صفائی بہت ضروری ہے ۔اس کے لئے یہ ہر گز ضروری نہیں ہے کہ سپرے یا فوگنگ کی جائے بلکہ ہمیں اپنے رویوں میں تبدیلی لانی ہو گی ۔پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اوردین اسلام میں صفائی کو نصف ایمان کا درجہ حاصل ہے ۔ لہذا اگر ہم اس نصف ایمان کو صحیح معنوں میں اپنی زندگیوں میں لے آئیں اور اپنے گھر ،دفتر،گلی ،محلے،سکول ،کالج ،ہسپتال وغیرہ کو اتنا ہی صاف رکھیں جتنا دین میں بتایا گیا ہے۔اگر اس طرح احتیاط کریں گے تو ایسی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے ۔

حکومت ڈینگی کے خاتمے کے لئے اقدامات کر رہی ہے لیگن گھروں کے اندر ڈینگی کی افزائش روکنا اور صفائی کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے ۔اپنے حلقہ احباب سے ڈینگی کی روک تھام کے لئے مشاورت کرنی چاہئے۔اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور اپنے اردگرد کہیں بھی پانی نہ کھڑا ہونے دیں ۔ اگر یہ تما تدابیر ہمکر لیں تو ڈینگی کے وائر س پر کنٹرول ہو سکتا ہے ۔ اس لئے تمام لوگ اس کو ختم میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں ۔ تاکہ پاکستان کو ڈینگی وائرس اور دوسری تمام بیماریوں سے پاک کیا جا سکے ۔
اس نعرہ کے ساتھ۔۔۔۔۔ صاف پاکستان صحت مند پاکستان

Riaz Prince
Riaz Prince

تحریر: محمد ریاض پرنس
03456975786

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Earthquake Pakistan
Previous Post سوچتا ہے کیا، سوچنا ہے کیا؟
Next Post سمندر میں سب سے لمبی انسانی زنجیر بنانے کا عالمی ریکارڈ

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.