yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بریکنگ نیوز: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے استعفیٰ مانگ لیا گیا

MH Kazmi June 16, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ویب ڈیسک)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے کورونا وبا کے دوران نجی تعلیمی اداروں کے مسائل حل کرانے میں ناکامی اور لاکھوں طلبا کا مستقبل تباہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا ہے اور کہا ہے حکومتی ناقص حکمت عملی کے باعث ملک بھر کے تقریباً بیس فیصد نجی تعلیمی ادارے بند ہو چکے ہیں جبکہ دس لاکھ اساتذہ کو بے روزگاری کے عفریت کا سامنا ہے۔ حکومت مناسب ایس او پیز کے تحت نجی تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دے جبکہ کرایوں، تنخواہوں اور دیگر اخراجات کی مد میں مناسب ریلیف پیکج کا اعلان کیا جائے۔منگل کو ملک بھر کے نجی تعلیمی اداروں کو درپیش موجودہ سنگین صورتحال کے حوالے سے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا آن لائن ہنگامی اجلاس ہوا جس کی صدارت مرکزی صدر ملک ابرار حسین نے کی۔ اجلاس میں چاروں صوبائی عہدیداران سمیت معروف تعلیمی ماہرین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں ملک ابرار حسین کا کہنا تھا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ موجودہ حکومت اپنے تمام تر دعوؤں کے برعکس ملکی تعلیمی نظام کو بہتر کرنے میں ناکام رہی ہے۔ کورونا وبا کے دوران بالخصوص نجی تعلیمی اداروں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے جس کے نتیجے میں بیس فیصد نجی سکولز بند ہو چکے ہیں جبکہ یہ تعداد پچاس فیصد تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ ان کا کہنا تھا اس تمام تر صورتحال کے ذمہ دار وفاقی وزیر تعلیم ہیں جو اپنے منصب کی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہے ہیں اور وزیر اعظم،نیشنل سیکورٹی کونسل سمیت متعلقہ فورمز پر ملکی تعلیمی اداروں کی نمائندگی کا حق ادا نہیں کر سکے ہیں اس لیے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ شفقت محمود فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوں اور کسی اہل شخص کو یہ ذمہ داری سونپی جائے۔ ملک ابرار حسین کا کہنا تھا کہ اساتذہ شدید متاثر ہوئے ہیں اس لیے ان کیلیے”ٹیکس فری تعلیمی ریلیف پیکیج“ کا اعلان کیا جائے۔سکولوں کو اگست تک بند رکھنا غیر منطقی فیصلہ ہے،حکومت اجازت دے تو سکولز ٹائمنگ صبح 7 تا10 اور دو شفٹ میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھ کے کلاسز جاری رکھی جا سکتی ہیں۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ موجودہ حالات میں 50% نجی تعلیمی ادارے مکمل بنداور 10لاکھ ٹیچرز بے روزگار ہوسکتے ہیں۔2.5کروڑ پاکستانی بچی پہلے ہی تعلیم سے محروم ہیں ایسے میں مزید 5کروڑطلباکیتعلیمی نقصان کرتے ہوئے مجموعی طور پر ساڑھے سات کروڑطلبا کوتعلیمی حق سے محروم کردیاگیا ہے جن میں 50 فیصد تعداد لڑکیوں کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امیروں کے بچے گھر میں ٹیوشن رکھ کر پڑھ لیتے ہیں لیکن غریبوں کے بچے اپنے جائز حق سے محروم کر دیے گئے ہیں، آن لائن تعلیم اورتعلیم گھر ٹی وی اک فلاپ ڈرامہ ہے اسے بند کیا جائے، ملک ابرار حسین کا کہنا تھا کہ کروناسے شدید متاثر ممالک، چین ووہان، سپین، انگلینڈ، انڈیا، ایران، بنگلہ دیش، سری لنکا سمیت امریکہ، روس، ڈنمارک، فرانس، سوئٹزرلینڈ، آسٹریا، آسٹریلیا، نیوزیلینڈ، جرمنی، جاپان،کوریا، سعودی عرب، اسرائیل، ہانگ کانگ وغیرہ میں تعلیمی ادارے کھلے ہیں، تو پاکستانی بچے تعلیم سے محروم کیوں رکھے جا رہے ہیں؟۔انہوں نے مزید کہا کہ بورڈ امتحانات منسوخ کرنے کی بجائیامتحانات سماجی فاصلے برقرار رکھ کر لازمی کرائے جائیں۔ نئی بورڈ رجسٹریشن فیس کا مطالبہ ظلم ہے کیونکہ بورڈز فیس کی مد میں 45 لاکھ طلبا سے 25 ارب روپے پہلے ہی وصول کر چکے ہیں۔ انہوں نے چیف جسٹس پاکستان، صدر پاکستان، آرمی چیف اور وزیراعظم سے داد رسی کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیم دشمن وزیر تعلیم کو برطرف کیا جائے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post سعودی عرب\پاکستانیوں کی واپسی کیلیے ریلیف پروازیں
Next Post جہانگیر تر ین سے نواز شریف کی ملاقاتیں ۔۔۔!!!جہانگیر تر ین کھل کر سامنے آ گئے

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.