yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ڈگری ہے، مگر نوکری نہیں ملتی!

Web Editor March 31, 2018March 31, 2018 1 min read
Degree here, but job does not get!
Share this:

’’مجھے دو سال ہو گئے نوکری کی تلاش میں مارے مارے پھرتےہوئے… لیکن مجال ہے کہ کوئی نوکری ہاتھ آجائے۔ میں اکثر سوچتا ہوں کہ کیا فائدہ ایسی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنےکا جب اس کا حاصل یوں بے روزگاری کی صورت میں زندگی گزارنا ہے۔ جہاں بھی انٹرویو کےلیے جاؤ وہ تجربہ مانگتے ہیں۔ اب ان سے کون پوچھے کہ کوئی رکھے تو تجربہ حاصل ہو ناں۔ بڑا سنتے تھے کہ ڈگریاں لے لو،اعلیٰ افسر بن جاؤ گے۔ لیکن اب تو لگتا ہے کہ اعلی ڈگری حاصل کی ہی گلے میں لٹکانے کےلیےتھی۔‘‘

آج ہمارے معاشرے کا ہر نوجوان ملازمت کے حصول کےلیے کوشاں نظر آتا ہے۔ کئی مہینوں کی جدوجہد کے باوجود بھی اگر اسے کوئی امید نظر نہ آئے تو مایوسی وہ مایوسی کی گود میں پناہ تلاش کرنے لگ جاتا ہے جو ایسے موقع پر اس کا ساتھ دیتی نظر آتی ہے۔

گزشتہ دنوں ایک قریبی دوست گورنمنٹ جاب کےلیے این ٹی ایس کا ٹیسٹ دینے گئی تومجھے سن کے بڑی حیرانگی ہوئی کہ چند سیٹوں کےلیے اتنی بڑی تعداد میں ملازمت کی درخواستیں موصول ہوئیں۔ اگر مارکیٹ کا سروے کیا جائے تو ہر شعبے میں ایک محدود اور مخصوص تعداد میں نوکریاں موجود ہیں، لیکن ہر سال پاس آؤٹ ہونے والے گریجویٹس کی تعداد اس سے کئی سو گنا زیادہ ہے۔ اور اس میں سب سے زیادہ فائدہ ان تعلیمی اداروں کو ہو رہا ہے جو اپنی جیب تو بخوبی بھرے جارہے ہیں لیکن وہ نوجوان کو ایک نوکری کے حصول کے علاوہ کوئی خاص سمت دکھانے سے قاصر نظر آتے ہیں۔ اسی لیے جب یہ نوجوان تعلیم سے فارغ ہو کہ عملی زندگی میں قدم رکھتے ہیں تو ان کو سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور ایسے میں نوکری کا مل جانا ان کے لیے جوئے شیر لانے جیسا ہوتا ہے۔

گزشتہ دنوں ایک آئی ٹی ایکسپرٹ کا انٹرویو سننے کو ملا جس میں وہ خاص کر ہمارے نوجوانوں سے ایک گلہ کرتے ہوئے نظر آئے۔ ان کی رائے کےمطابق پاکستان کے نوجوان محنتی اور ذہین تو بہت ہیں لیکن اسمارٹ اور تخلیقی بالکل بھی نہیں، جس کی وجہ سے نوجوانوں کے پاس کچھ الگ سے کرنے کی جدوجہد و صلاحیت تقریبا ناپید ہے۔

دیکھا جائے تو ہمارے نوجوان ذہنوں کے ساتھ سب سے بڑا مسئلہ تخلیقی سوچ کی کمی کا ہے۔ سونے پر سہاگہ تعلیمی اداروں میں بھی ان کی ذہن سازی ایسی ہوئی ہوتی ہے کہ ان کی خواہش محض خوب سے خوب تر نوکری کی تلاش میں ہونی چاہیے، اور ان کو نوکری کے ساتھ کوئی اور مدِ مقابل انتخاب دیا ہی نہیں جاتا۔ مثال کے طور پر ہمارے ایم بی اے جیسے ڈگڑی ہولڈر کا یہ المیہ ہے کہ ان کا ذہن نوکری کرنے کے بجائے اپنا کاروبار شروع کرنے کی جانب جاتا ہی نہیں۔ حالانکہ اگر ہم اپنے اردگرد کے ترقی پذیر ممالک کا جائزہ لیں تو وہاں اپنے تخلیقی آئیڈیاز کی بنیاد پر نوجوان کہاں سے کہاں پہنچ گئے ہیں؛ اور ہر نوجوان کی یہی خواہش ہے کہ وہ کسی کی نوکری کرنے کے بجائے اپنا کاروبار کرے۔

نوجوانوں میں کلچر کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ ان کے اندر یہ احساس اجاگر کیا جائے کہ وہ اپنے کسی تخلیقی آئیڈیا پر کاروبار شروع کریں، نوکری کے مواقع ڈھونڈنے کے بجائے اپنی بہترین صلاحیتوں سے وہ مواقع فراہم کرنے والے بن جائے۔ نوجوانوں کی ذہن سازی اپنا کاروبار شروع کرنے پر کروائی جائے اور ان کا فوکس سب سے زیادہ اس چیز کی طرف بڑھایا جائے کہ وہ کچھ ایسا تخلیق کریں جو وقت کی اشد ضرورت ہے اور جس سے سماج بہترین طور پر مستفید ہوسکتا ہے۔ انٹرنیٹ کی اس دنیا میں ایسے آئیڈیا پر کام کرنا اب کوئی مشکل نہیں رہا، بلکہ دنیا میں کتنے ہی ایسے نام ہیں جنہوں نے بہت تھوڑے سرمائے سے کچھ ایسا تخلیق کیا کہ اس کا فائدہ پوری دنیا کو بھرپور طریقے سے ہوا۔

بنیادی طور پر کلچر کو فروغ معاشرے کے مسائل کو نئے طریقے سے حل کرنے کی ایک سوچ کا نام ہے۔ اس کی سب سے بڑی مثال گزشتہ سال پاکستان میں شروع ہونے والی آن لائن ٹیکسی سروس کریم سمجھی جا سکتی ہے جو کہ دنیا میں بہت سالوں سے چل رہی تھی۔ اس کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ تک کی مسافت کو ایک اچھی سواری میں پرسکون سفر میں بدلنا تھا؛ لیکن جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اب یہ کام گھر بیٹھے ایک موبائل ایپلیکیشن سے بھی ممکن بنا دیا گیا ہے۔ اس کی ایک اور سب سے بڑی مثال فیس بک کے بانی مارک ذکر برگ کی ہے جو کہ انٹر نیٹ کلچر کو فروغ ہے جس نے اپنے کام سے لوگوں کو جوڑنے کا کام بھرپور طریقے سے انجام دیا اور اسی تخلیقی سوچ نے سوشل میڈیا جیسی اصطلاح کو بھرپور طریقے سے منوایا۔

آج ہمارے نوجوانوں کی ذہنوں کو بھی ایسی ہی نئی سمت اور جہتیں دکھانے کی ضرورت ہے، کیونکہ ابھی بھی اس طرح کے بے شمار آئیڈیاز ہیں جن پر بہت کام ہونا باقی ہے۔ نوجوانوں کے اندر ہمت اور خوداعتمادی کو اسی طرح کے تجربات کروا کہ پروان چڑھایا جا سکتا ہے۔ ایسے میں ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوانوں کی ذہن سازی کی جائے اور ان کو نوکری کی محدود سوچ سے نکال کر پیسے کمانے کی کوئی اور متبادل سوچ پروان چڑھائی جائے۔ کیونکہ نوکری نہ ملنے کی مایوسی ہمارے بے روزگار نوجوانوں کی صلاحیتوں کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Imran Khan feared terrorists attack in Lahore
Previous Post لاہور میں عمران خان پر دہشت گردوں کے حملہ کا خدشہ
Next Post انٹرنیشنل تائکوانڈو چمپین محمد اویس کی کہانی!
The story of the International Tycoon Champion Mohammad Owais!

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.