yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کھیل

دفاعی حکمت عملی پاکستان ٹیم کو لے ڈوبی، سابق کرکٹرز

Yes 1 Webmaster June 30, 2015 1 min read
Ramiz Raja
Share this:
Ramiz Raja
Ramiz Raja

لاہور : سابق کرکٹرز نے حد سے زیادہ دفاعی حکمت عملی کو کولمبو ٹیسٹ میں شکست کی وجہ قرار دیدیا۔

رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ مشکل حالات سے ثابت قدمی کیساتھ نکلنے کا ہنر سیکھنا ہوگا، ورنہ کارکردگی میں تسلسل کا خواب نہیں دیکھا جاسکتا، ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ وکٹ بچانے کا یہ مطلب نہیں کہ حریف بولرز کو حاوی ہونے کا موقع دیدیا جائے، پاکستان نے پہلی اننگز میں ہی اپنی مہم کمزورکرلی تھی، جے سوریا کا کہنا ہے کہ منفی کرکٹ کی وجہ سے سری لنکا کا کام آسان ہوگیا،میچ کے چوتھے روز مہمان ٹیم 250 سے زائد کا ٹارگٹ دے سکتی تھی لیکن کھلاڑی خول میں بند نظر آئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹرز کے خیال میں کولمبو ٹیسٹ میں حد سے زیادہ دفاعی حکمت عملی پاکستان ٹیم کو لے ڈوبی، رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ مشکل حالات سے ثابت قدمی کیساتھ نکلنے کا ہنر سیکھنا ہوگا، ایک سیشن خراب جانے کا یہ مطلب نہیں کہ دوسرے میں سنبھلنے کے مواقع بھی ضائع کردیے جائیں، گال میں گرین کیپس نے پہلی اننگز میں وکٹیں جلد گنوانے کے بعد مثبت کرکٹ سے برتری حاصل کرلی تھی،اس بار خسارے میں جانے کے بعد تیسرے روز حالات قابو میں تھے لیکن چوتھے دن کے کھیل میں رنز بھی کم بنائے اور وکٹیں زیادہ گنوادیں، کریز پر موجود بیٹسمینوں اور ٹیل انڈرز کو فائٹ کرنا چاہیے تھی، اس طرح کی پرفارمنس سے کارکردگی میں تسلسل کا خواب نہیں دیکھا جاسکتا۔

انھوں نے کہا کہ مجھے پالے کیلی ٹیسٹ کیلیے بھی کوئی کمبی نیشن بنتا نظر نہیں آرہا،وہاب انجرڈ ہیں، حفیظ ٹیسٹ کھیلتے ہیں یا بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کیلیے جاتے ہیں،ان کو صرف اوپنر کے طور پر کھلانا بھی چاہیے یا نہیں کئی سوال موجود ہیں۔ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ وکٹ بچانے کا یہ مطلب نہیں کہ حریف بولرز کو حاوی ہونے کا موقع دیدیا جائے، پاکستان نے پہلی اننگز میں ہی صرف 138رنز پر ڈھیر ہوکر اپنی مہم کمزورکرلی تھی،دوسری میں بحالی بڑی مشکل ہوتی ہے، ایک مرحلے پر مہمان ٹیم کیلیے اچھا ہدف دینے کا موقع بھی موجود تھا لیکن احمد شہزاد، یونس ، مصباح اور اسد نے سیٹ ہوکر وکٹیں گنوائیں، ان میں سے کسی ایک کی جانب سے سنچری میچ میں واپسی کا موقع فراہم کرسکتی تھی لیکن انہوں نے دفاعی کرکٹ کھیلی اور جہاں رنز بنتے تھے،وہاں بھی نہیں بنائے۔

تجربہ کار بیٹسمین کا فرض ہے کہ حالات کے مطابق کھیلے، وکٹ بھی بچائے رنز بھی بنائے، ہمارے کھلاڑی ان میں سے ایک کام بھی نہیں کرسکے، بارش ہوبھی جاتی تو دن میں اتنا وقت ضرور مل ہی جاتا کہ سری لنکا 25یا 30اوورز میں ہدف حاصل کرلیتا۔جے سوریا کا کہنا ہے کہ منفی کرکٹ کی وجہ سے سری لنکا کا کام آسان ہوگیا، میچ کے چوتھے روز مہمان ٹیم 250 سے زائد کا ٹارگٹ دے سکتی تھی لیکن کھلاڑی اپنے ہی خول میں بند نظر آئے،سری لنکا نے بارش کا خدشہ محسوس کرتے ہوئے پلان کے مطابق بیٹنگ کی

انجیلو میتھیوز نے جو کردار ادا کیا، وہ مصباح پاکستان کی اننگز میں کرتے تو سری لنکا کیلیے جیتنا مشکل ہوجاتا، انھوں نے تجویز پیش کی کہ محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن مشکوک ہونے کے بعد پاکستان کو شعیب ملک کی صلاحیتوں پر بھروسہ کرنا چاہیے، آل راؤنڈر ایک کارآمد کرکٹر ہیں۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Electricity Crisis
Previous Post نیپرا نے کراچی میں بجلی بحران کا ذمہ دار ’’کے الیکٹرک‘‘ کو قرار دیدیا
Next Post ساس مجھے گلیمرس کرداروں میں دیکھنا پسند کرتی ہیں، کرینہ کپور
Kareena Kapoor

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.