yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ملک کو دیوالیہ ڈکلیئر کردیں

Web Editor September 14, 2017September 14, 2017 1 min read
Dclared out the country as bankruptcy
Share this:

عوامی مرکز اسلام آباد کی پہلی جدید ترین عمارت تھی‘ یہ چھ منزلہ عمارت تھی اور یہ بے نظیر بھٹو کے دوسرے دور میں مکمل ہوئی‘ یہ وفاقی دارالحکومت کی پہلی عمارت تھی جس میں کولنگ اور ہیٹنگ کا سینٹرل سسٹم بھی تھا اور برقی سیڑھیاں بھی تھیں‘ یہ بڑے بڑے شیشوں والی پہلی عمارت بھی تھی‘ عوامی مرکزکا مقصد عوام کو وہ تمام سہولتیں ایک چھت کے نیچے فراہم کرنا تھا جن کے لیے لوگ مختلف دفتروں میں دھکے کھاتے ہیں چنانچہ ریلوے اور پی آئی اے سے لے کر ڈاک‘ ٹیلی فون‘ گیس‘ بجلی اور یوٹیلٹی اسٹور تک تمام عوامی اداروں نے اپنے عوامی آفس یہاں کھول لیے‘ یہ سہولت صرف اسلام آباد کے شہریوں کے لیے تھی‘ میں ان دنوں تازہ تازہ اسلام آباد آیا تھا‘ میں اکثر اوقات گھر کا سودا سلف خریدنے‘ ٹیلی فون کرنے‘ ٹکٹیں بک کرانے اور بل جمع کرانے کے لیے عوامی مرکز چلا جاتا تھا‘ یہ عمارت ایک تفریح گاہ بھی تھی‘ وہاں ریستوران بھی تھے اور بچوں کے کھیلنے کے لیے پلے لینڈ بھی چنانچہ بے شمار فیملیز وہاں آ جاتی تھیں لیکن پھر اس عمارت کے ساتھ بھی وہی ہوا جو عموماً ہمارے ملک میں خوبصورت عمارتوں‘ اداروں اور محکموں کے ساتھ ہوتا ہے۔

یہ عمارت بھی ویران ہو گئی‘ شروع میں عوامی اداروں کے دفتر بند ہوئے‘ پھر یوٹیلٹی اسٹور ختم اور آخر میں باقی دفاتر بھی وہاں سے شفٹ ہو گئے‘ ملک میں ان دنوں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ’’بوم‘‘ تھا‘ حکومت نے عوامی مرکز آئی ٹی کمپنیوں کے حوالے کر دیا یوں اسلام آباد کی جدید ترین عمارت آئی ٹی پارک بن گئی‘ یہ عمارت ریڈزون میں تھی‘ سامنے سیکریٹریٹ‘ وزیراعظم ہاؤس اور ایوان صدر تھا‘ دائیں جانب پی ٹی وی اور ذرا ساہٹ کر پارلیمنٹ ہاؤس تھا‘ بائیں جانب میریٹ اور میریٹ سے اوپر مارگلہ کی پہاڑیاں تھیں اور پشت پر بلیو ایریا تھا‘ عمارت کی لوکیشن ہرلحاظ سے آئیڈیل تھی لیکن حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے یہ عمارت مختلف محکموں کے پاس دھکے کھاتی رہی اور یہ آخر میں آئی ٹی پارک بن گئی‘ عمارت کے مختلف فلورز پر 40 مختلف دفاتر قائم تھے‘ ان میںوفاقی ٹیکس محتسب‘ ڈیجیٹل پراسسنگ سسٹم‘ اسمارٹ آئی ایس پرائیویٹ لمیٹڈ‘ نیشنل پراڈکٹویٹی آرگنائزیشن‘ نالج پلیٹ فارم‘ انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ‘ پاکستان انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن اورسی پیک کے دفاتر بھی شامل تھے۔

اتوار دس ستمبر کی صبح عوامی مرکز کے ائیر کنڈیشنڈ پلانٹ میں آگ لگی اور آگ نے چند لمحوںمیں فرسٹ فلور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا‘ فائر بریگیڈ‘ پولیس اور لوکل انتظامیہ آئی‘ آگ پرقابو پایا اور اڑھائی گھنٹے بعد اپنا کام مکمل کر کے واپس چلے گئے لیکن تھوڑی دیر بعد آگ دوبارہ بھڑک اٹھی اور اس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کی چار منزلیں اپنی لپیٹ میں لے لیں‘ اس بارفائر بریگیڈ کے ساتھ ساتھ نیوی کے جوان اور آگ بجھانے کا عملہ بھی پہنچا لیکن یہ لوگ کوشش کے باوجود آگ پر قابو نہ پا سکے اور یوں ساری عمارت جل کر تباہ ہو گئی‘ اس حادثے میں سرکاری ریکارڈ بھی راکھ بن گیا اور اربوں روپے کی پراپرٹی بھی دھواں ہو گئی‘ یہ نقصان خوفناک ہے لیکن اصل نقصان تین قیمتی جانیں ہیں‘ عمارت کا گارڈ محمد وقار دھوئیں کی وجہ سے دم گھٹ کر جاں بحق ہو گیا جب کہ دو نوجوان علی رضا اور عمراعجاز چوتھی منزل سے چھلانگ لگانے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔

یہ دونوں کال سینٹر میں کام کرتے تھے‘ یہ دونوں ایم بی اے تھے‘ علی رضا والدین کی اکلوتی اولاد تھا‘ یہ دونوں چوتھی منزل پر تھے‘ آگ لگی تو علی رضا مدد مدد پکارنے لگا‘ پولیس کے اہلکار چٹائی لے کر نیچے کھڑے ہو گئے‘پولیس اہلکاروں کا خیال تھا نوجوان چھلانگ لگائے گا‘ چٹائی پر گرے گا اور یہ اسے سنبھال لیں گے‘ نوجوان علی رضا نے چھلانگ لگادی‘ چٹائی کمزور تھی‘ یہ چوتھی منزل کی گریوٹی نہ سنبھال سکی‘ یہ پھٹ گئی اور نوجوان علی رضا پکے فرش پر گرکر ہلاک ہو گیاجب کہ دوسرا نوجوان عمر ایاز براہ راست فرش پر گر کر جاں بحق ہو گیا‘ حکومت کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات نوٹس میں آئی عمارت میں باقاعدہ ایمرجنسی راستہ موجود تھا لیکن نوجوان اس راستے سے واقف نہیں تھے چنانچہ انھوں نے بلاوجہ چھلانگ لگا کر جان دے دی۔

دوسرا عمارت میں آگ بجھانے کے آلات اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے سلینڈر بھی موجود تھے لیکن یہ تمام آلات سال بھر سے ایکسپائر ہو چکے تھے اور کسی نے انھیں چیک کرنے کی زحمت تک گوارہ نہ کی‘ یہ بھی نوٹس میں آیا چوتھی منزل سے کودنے والا نوجوان بھی آگ سے بچنے کے عمل سے واقف نہیں تھا اور آگ بجھانے والے بھی یہ نہیں جانتے تھے انسان اگر چوتھی منزل سے چھلانگ لگائے تو عام چٹائی اس کا وزن برداشت نہیں کر سکتی‘ یہ بھی پتہ چلا وفاقی دارالحکومت میں بھی آگ بجھانے کا مناسب بندوبست موجود نہیں‘ ہمارے دس ادارے مل کر بھی پانچ چھ منزلہ عمارت کو آگ سے نہیں بچا سکتے اور یہ بھی پتہ چلا عمارت کا گارڈ وقار بھی آگ سے بچنے کے عمل سے واقف نہیں تھا‘ اس کے پاس بھی ’’فائرسیفٹی‘‘ کے آلات موجود نہیں تھے اوریہ اسلام آباد کی صورت حال ہے‘ دنیا کی پہلی اسلامی جوہری طاقت کے وفاقی دارالحکومت کی صورت حال سے آپ باقی پاکستان کا خود اندازہ کر لیجیے۔

یہ ملک اس وقت شاہدخاقان عباسی اور پروفیسر احسن اقبال کے اختیار میں ہے‘ یہ دونوں اگر اس عبوری دور میں زیادہ نہیں کر سکتے تو یہ کم از کم ملک کے دس بڑے شہروںکو آگ سے ضرور محفوظ بنا سکتے ہیں‘ یہ صرف تھوڑی سی توجہ دیں اور یہ فرسٹ ایڈ اور فائر فائٹنگ کو پرائمری تک سلیبس کا حصہ بنا دیں تو ملک میں ٹھیک ٹھاک تبدیلی آ جائے گی‘ ملک بدل جائے گا‘ ہمارے بچوں کو کم از کم فرسٹ ایڈ اور فائرفائٹنگ کا علم ضرور ہونا چاہیے‘ حکومت تمام سرکاری اور غیر سرکاری دفتروں میں مہینے میں ایک بار فائر فائٹنگ کی ٹریننگ بھی لازمی قرار دے دے‘ اس دن فائربریگیڈ کا عملہ آئے اور سارے دفتر کو جمع کر کے تمام ملازمین کو آگ اور زلزلے سے بچنے کی ٹریننگ دے دے‘ ملک بھر کے تمام دفتروں‘ عمارتوں ‘ اسکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں آگ بجھانے کے آلات بھی لازمی قرار دے دیے جائیں۔

ملک کی تمام عمارتوں میں آلات اور اسموک الارم ضرور لگیں اور ان کی ’’ری فلنگ‘‘ اور پڑتال بھی وقت پر ہو ‘ آپ ملک بھر کی تمام عمارتوں کے لیے ’’ایمرجنسی گیٹ‘‘ بھی لازمی قرار دے دیں‘ وہ تمام عمارتیں جن میں ایمرجنسی گیٹ نہیں ہیں وہ ناقابل استعمال ڈکلیئر کر دی جائیں اور مالکان جب تک ان میں ایمرجنسی گیٹ نہیں لگوا دیتے حکومت انھیں اس وقت تک ’’سیل‘‘ کر دے اور حکومت تمام سرکاری اور غیر سرکاری ملازمین کے لیے بھی ہنگامی صورتحال سے نبٹنے اور فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ لازمی قرار دے دے‘ یہ ٹریننگ چالیس گھنٹوں پر مشتمل ہونی چاہیے‘ ملازمین یہ چالیس گھنٹے سال بھر میں پورے کریں اور یہ لوگ جب تک ٹریننگ کا سرٹیفکیٹ جمع نہ کرا دیں۔

ادارہ اس وقت تک ان کی پروموشن روک دے‘ یہ قانون کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بھی لاگو کر دیا جائے‘ طالب علم جب تک سر ٹیفکیٹ جمع نہ کرائیں‘ یہ بھی اگلی جماعت میں پروموٹ نہ ہوں‘ پاکستان میں اس وقت 148سرکاری اور غیرسرکاری یونیورسٹیاں ہیں‘ ہمارے ملک میں12انجینئرنگ یونیورسٹیاں بھی ہیں‘ حکومت ان یونیورسٹیوں کو اچھا اور کارآمد فائر فائیٹنگ سسٹم بنانے کا ٹاسک بھی دے سکتی ہے‘ یونیورسٹیاں سسٹم بنائیں‘ حکومت سسٹم کی پڑتال کرے‘حکومت ان میں سے شاندار‘ مفید اور سستا سسٹم منتخب کرے‘نظام بنانے والے طالب علموں اور پروفیسروں کو انعام دے اور یہ نظام پورے ملک میں نافذ کر دیا جائے‘ حکومت اس سسٹم کی رائیلٹی طے کر کے سسٹم بنانے والوںکو ہر سال نقد رقم بھی فراہم کرتی رہے یوں طالب علموں کی حوصلہ افزائی بھی ہو گی‘ یونیورسٹیاں بھی مفید کام کریں گی‘ بزنس بھی چلے گا اور پروفیسروں اور طالب علموں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔

ہم لوگ اگر آج کے دور میں اپنی عمارتوں کو آگ سے نہیں بچا سکتے‘ ہم اگر آج 21 ویں صدی میں اپنے لوگوں کو ہنگامی صورتحال سے نبٹنے کا طریقہ نہیں سکھا سکتے‘ ہم اگر وفاقی دارالحکومت میں بھی جدید ترین فائر بریگیڈ اور آگ بجھانے کے ٹرینڈ ورکرز کا بندوبست نہیں کر سکتے اور اگر ہمارے ملک کی 148یونیورسٹیاں مل کر بھی آگ بجھانے کا کوئی مناسب سسٹم نہیں بنا سکتیں تو پھر ہمیں ملک کو دیوالیہ قرار دے دینا چاہیے‘ ہمیںعوام سے معافی مانگ کر پوری قوم کو نااہل قرار دے دینا چاہیے‘ خدا کی پناہ آپ سانحہ بلدیہ ٹاؤن سے لے کر عوامی مرکز تک ملک میں آتش زدگی کی ہر واردات کا ڈیٹا نکال کر دیکھ لیجیے‘ آپ کو ہر واقعے‘ ہر سانحے میں لوگ عمارتوں سے کود کر مرتے دکھائی دیں گے‘ آپ ملک میں آتش زدگی کا کوئی واقعہ اٹھا کر دیکھ لیجیے‘ آپ کو کسی واقعے میںفائربریگیڈ وقت پر پہنچتا اور عمارت کو مکمل محفوظ کرتا نہیں ملے گا۔

ہمارے ملک میں جہاں بھی آگ لگی وہ عمارت اس کے بعد قابل استعمال نہیں رہی اور یہ انتہائی قابل افسوس ہے‘ انگریز کے دور میں ہر بڑی سرکاری عمارت میں پانی کا تالاب ہوتا تھا‘ یہ تالاب عمارت کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتا تھا اور آگ لگنے کی صورت میں فائر بریگیڈ کا کام بھی کرتا تھا لیکن ہم نے اپنے ڈیزائن سے یہ بھی اڑا دیا‘انگریز کے دور کی ہر عمارت میں ایمرجنسی گیٹ ہوتا تھا‘ ہم نے یہ روایت بھی ختم کر دی اور انگریز نے آج سے ڈیڑھ سو سال قبل اسکول کے طالب علموں کو آگ بجھانے اور فرسٹ ایڈ کی تعلیم دینا شروع کی تھی‘ ہم نے یہ ٹریننگ بھی بند کر دی‘ ہم معلوم نہیں کیا کرنا چاہتے ہیں‘ میری حکومت سے درخواست ہے آپ ملک کو آگ بجھانے کی اچھی روایات دے دیں‘ یہ ملک خودبخود ترقی کر لے گا‘ علی رضا اور عمراعجاز جیسے نوجوان اب مزید کھڑکیوں سے لٹکنا افورڈ نہیں کر سکتے‘ حد کی حد کو بھی گزرے ہوئے بڑا عرصہ ہوچکا ہے‘ اب نااہلی اور بے حسی کا یہ بازار بند ہو جانا چاہیے‘ حکومت کو اب وہ کام شروع کر دینے چاہئیں جن کے لیے حکومت کو حکومت سمجھا جاتا ہے اور اگر یہ ممکن نہیں تو پھر ملک کو دیوالیہ ڈکلیئر کر دیا جائے تا کہ ہم سب ایک ہی بار علی رضا کی طرح دنیا سے رخصت ہو جائیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Relatively supported by nationalism
Previous Post قوم پرستی کی ڈھٹائی سے حمایت
Next Post ٹرمپ کے امریکا میں
In Trump's america

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.