yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا

Web Editor September 15, 2017 1 min read
Decisive critique will be today between Pakistan and the World XI
Share this:

لاہور: پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل آزادی کپ سیریز کا آخری میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

Decisive critique will be today between Pakistan and the World XIقذافی اسٹیڈیم لاہور میں ورلڈ الیون اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے مابین آزادی کپ سیریز کا پہلا میچ میزبان ٹیم نے20 رنز سے جیتا تھا،گرین شرٹس نے 5 وکٹ کے نقصان پر 197 رنز بنائے تھے۔ بابر اعظم نے بھرپور فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے 86 رنز اسکور کیے، جواب میں ورلڈ الیون 177 تک محدود رہی۔ دوسرے میچ میں ورلڈ الیون 7 وکٹ سے سرخرو ہوئی، پاکستان نے 6 وکٹ پر 174کا مجموعہ حاصل کیا، بابر اعظم 45رنز بنانے میں کامیاب رہے، مہمان ٹیم نے ہدف ایک گیند قبل صرف تین وکٹ پر حاصل کیا، تھشارا پریرا نے 19 گیندوں پر 5 چھکوں سمیت 46 رنز جڑ کر گرین شرٹس کو فتح سے محروم رکھا،اوپنر ہاشم آملا 72 پر ناقابل شکست رہے، سہیل خان نے 4 اوورز میں 44 رنز کی پٹائی برداشت کی، رومان رئیس سمیت دیگر بولرز بھی اختتامی اوورز میں رنز کا سیلاب روکنے میں ناکام رہے۔سیریز کی فاتح ٹیم کا فیصلہ جمعے کو تیسرے میچ سے ہوگا۔

کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے والے مہمان کرکٹرز نے پہلے مقابلے کی بانسبت دوسرے میں زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بولرز نے گرین شرٹس کیلیے رنز کا حصول مشکل بنایا تو بیٹسمین بھی ثابت قدم رہے،فیصلہ کن میچ میں کانٹے دار مقابلے کی توقع ہورہی ہے،پاکستان نے بدھ کوکمر کی تکلیف کا شکار حسن علی کی جگہ عثمان شنواری کو میدان میں اتارا لیکن انھیں ایک ہی اوور دیا گیا،چیمپئنز ٹرافی کے ہیروکی واپسی میزبان بولنگ لائن اپ میں تقویت کا باعث بن سکتی ہے۔

فہیم اشرف کو ڈراپ کرکے محمدنواز کو شامل کیا گیا تھا،ان کی کارکردگی بھی توقعات کے مطابق نہیں تھی،دونوں ٹیموں میں تبدیلیاں متوقع ہیں،بیٹنگ کے پاور شو میں پاکستان کی امیدوں کا مرکز بابر اعظم،احمد شہزاد، شعیب ملک اور فخرزمان ہونگے،ورلڈ الیون ہاشم آملا، فاف ڈوپلیسی،ڈیوڈ ملر اور تھشارا پریرا کی جارحانہ بیٹنگ پر انحصار کرے گی۔

بولنگ میں شاداب خان مہمان ٹیم کو پریشان کرسکتے ہیں،حسن علی فٹ ہوئے تو حریف کو رنز بنانے سے روکنے میں مدد ملے گی،ورلڈ الیون بین کٹنگ کے ساتھ عمران طاہر کی بھرپور فارم کی متلاشی ہے۔دوسری طرف سیریز کے آخری میچ کے پُرامن انعقاد کیلیے قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں بدستور سخت سیکیورٹی حصار قائم ہے، آرمی، رینجرز، پولیس اور دیگر فورسز کے دستے اپنی ڈیوٹیاں سنبھالے ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز نشتر اسپورٹس کمپلیکس کی تمام سٹرکیں سنسان نظر آئیں۔ سیکیورٹی اہلکاروں، پی سی بی عہدیداروں اور میڈیا کے نمائندوں کے سوا کسی کو اس علاقے میں آنے کی اجازت نہیں تھی، سخت چیکنگ اور سرچ آپریشن بھی کیا گیا، جمعے کو قذافی اسٹیڈیم، اطراف اور ٹیموں کی آمدورفت کے روٹس پر 24 ایس پیز، 52 ڈی ایس پیزاور 114ایس ایچ اوز کی نگرانی میں 10 ہزار سے زائد پولیس اہلکار ہونگے، رسپانس یونٹ کی گاڑیاں اور ڈولفن اسکواڈ بھی پٹرولنگ کیلیے موجود ہونگے، تمام علاقے کی فضائی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ بھی ہوگی۔موسم بہتر ہونے کی وجہ سے سیریز کے آخری میچ میں زیادہ شائقین آنے کی توقع ہو رہی ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The honorable profession of theft
Previous Post پاناما فیصلے کے خلاف شریف خاندان کی درخواستیں مسترد
Next Post این اے 120؛ کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
NA 120; Challenged the decision in SC to approve the nomination papers of Kulsoom Nawaz

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.