yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

شہادت ہے مطلوب و مقصود مومن

Yes 2 Webmaster February 16, 2016February 16, 2016 1 min read
Rashid Minhas
Share this:
Rashid Minhas
Rashid Minhas

تحریر : اختر سردار چودھری
راشد منہاس کے خاندان کا تعلق گرداس پور جموں کشمیر سے تھا۔ قیام پاکستان کے فورا بعد ان کے والدین پاکستان ہجرت کرکے آ گئے اور سیالکوٹ کے قریب قیام پذیرہوئے تھے ۔پھر لاہور ، کچھ عرصہ راولپنڈی اور وہاں سے کراچی شفٹ ہوئے ۔راشد منہاس 17 فروری 1951 ء کو لاہور میں پیدا ہوئے ۔ ابتدائی تعلیم کوئین میری اسکول سے حاصل کی، اس کے بعد والدین جب راولپنڈی شفٹ ہوئے تو وہاں سینٹ میری اکیڈمی میں تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا ۔بعد ازاں مستقل رہائش کراچی منتقل ہوئی تو سینٹ پیٹرک کالج میں داخلہ لے لیا ۔جب 6 ستمبر 1965 ء کی جنگ میں راشد منہاس کی عمر 14 سال تھی ۔اس جنگ میں ایم ایم عالم نے سرگودھا کے محاذ پر پانچ انڈین جنگی طیارے ایک منٹ کے اندر مار گرائے تھے ۔اور عالمی ریکارڈ بنایا تھا ۔راشد منہاس نے اسی وقت فیصلہ کر لیا تھا کہ وہ بڑے ہو کر اقبال کے شاہین کی طرح دشمنوں کا فضائوں میں مقابلہ کریں گے۔

راشد منہاس کی ڈائری سے پتا چلتا ہے کہ 6ستمبر کی جنگ نے راشد منہاس کے مقصد حیات کا تعین کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔ راشد نے فیصلہ کر لیا تھا کہ وہ ہر حال میں پاکستان ائیر فورس جوائن کریں گے۔سولہ سال کی عمر میں انہوں نے او لیول پاس کیا اورپھر جامعہ کراچی سے ملٹری اینڈ ایوی ایشن ہسٹری کی تعلیم حاصل کی تھی ۔تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے پاکستان ایئرفورس میں شمولیت اختیار کرنے کا ارادہ کیا۔

انکے خاندان کے بہت سے افراد مسلح افواج میں اعلیٰ عہدوں پر فائز تھے ۔ان کے ماموں ونگ کمانڈر سعید نے راشد منہاس کاجذبہ ،شوق کو سامنے رکھتے ہوئے کوشش کی اور راشد منہاس نے1968 ء میں پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کر لی ۔ ان کو پاک فضائیہ میں سلیکٹ ہونے کے بعد ٹریننگ کیلئے کوہاٹ اور کچھ عرصہ بعد رسالپور بھیج دیا گیا۔ وہاں انہوں نے پاکستان ایئرفورس اکیڈمی سے فلائٹ کیڈٹ کی تربیت حاصل کی ۔13 مارچ 1971 ء کوانہو ں نے پاک فضائیہ میں کمیشن حاصل کیا۔

20 اگست 1971 ء کی بات ہے کہ راشد منہاس مسرور ایئر بیس سے اپنی تیسری تنہا پرواز کے لئے Tـ33جیٹ سے روانہ ہونے لگے تو اچانک ان کے بنگالی انسٹرکٹرمطیع الرحمان نے انہیں رکنے کا اشارہ دیا اور طیارے میں سوار ہوگئے ۔ حالانکہ ایسی پروازیں تنہا کی جاتی ہیں۔نہ صرف مطیع الرحمن طیارے میں سوار ہوئے بلکہ انہوں نے طیارہ خود کنٹرول کرنا شروع کر دیا

خیر جب راشد منہاس نے محسوس کیا کہ مطیع الرحمان طیارے کو اڑا کر بھارت لے جانا چاہتے ہیں یعنی طیارہ اغواء کرلیا گیا ہے ۔ راشد منہاس نے اس موقع پرپی اے ایف مسرور بیس میں صبح ساڑھے گیارہ بجے کے قریب رابطہ کیااور طیارے کے اغواء ہونے سے متعلق آگاہ کیا۔کنٹرول ٹاور پر نشر ہونے والے راشد منہاس شہید کے آخری پیغام ۔ان کی چیختی ہوئی آواز یں۔اس چیز کی گواہ ہے کہ ان پیغامات کو نشر کرتے وقت وہ کسی سے دست و گریبان تھے ۔وہ کہہ رہے تھے۔

”میں ۔۔میں طیارے کو دشمن کے ہاتھوں میں نہیں جانے دوں گا۔۔آپ انسٹرکٹر کے ۔۔ساتھیوں کا پتا چلوائیں۔۔”یہ آخری الفاظ تھے۔اس وقت طیارہ بھارت کی سرحد سے 64 کلو میٹر دور تھا ۔جب راشد منہاس شہید کو اس بات کا یقین ہو گیا کہ اب طیارے پر قابو پانا اس کے بس میں نہیں رہا ۔تو اس کے سامنے دو راستے تھے ۔اول یہ کہ طیارہ اغوا ہونے دیا جائے اس سے ایک تو وہ قیدی بن جاتا ۔ایک طیارے کا ملک کو نقصان ہوتا ۔اور مطیع الرحمن جو پاکستان کے راز اپنے ساتھ لے جا رہا تھا وہ بھی دشمن کے ہاتھ لگ جاتے ۔دوسرا راستہ میں طیارہ ،پاکستان کے قیمتی راز کو دشمن کے ہاتھوں لگنے سے بچایا جا سکتا تھا اور یہ راستہ شہادت کا تھا۔
شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن
نہ مالِ غنیمت نہ کشور کشائی

”میں جنگی قیدی بننے سے مرجانا بہتر سمجھتا ہوں۔”راشد منہاس نے اپنی شہادت سے چند دن پہلے اپنی چھوٹی بہن سے کہا تھا۔ان سب باتوں پر خوب صورت آنکھوں والے، دبلا پتلے ،چست بدن کے بیس سالہ نوجوان نے سوچا تو ہو گا ۔پھر اس نے طیارے کا رخ زمین کی طرف کردیا اور دیکھتے ہی دیکھتے طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔اس وقت انڈین بارڈر سے 32میل کے فاصلے پرجہازگر کر تباہ ہواتھا۔

جس جگہ طیارہ گرا تھا ۔اسے اب” شہید ڈیرہ” کا نام دے دیا گیا ہے ۔پہلے اس کا نام ” جنڈے ” تھا ۔یہ علاقہ کراچی سے شمال مشرق کی طرف دریائے سندھ کے کنارے تھوڑے فاصلے پر واقع ہے ۔قوم وطن کے اس ہونہار فرزند کو سلام پیش کرتی ہے ۔جب تک ملک کے دفاع کرنے والے ایسے اقبال کے شاہین سلامت ہیں، دشمن اس ملک کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

حکومت پاکستان نے راشد منہاس کو اعلی ترین فوجی اعزاز “نشانِ حیدر” سے نوازاوہ اعلی ترین فوجی اعزاز حاصل کرنے والے مسلح افواج کے کم عمر ترین اور پاک فضائیہ کے واحد افسر ہیں۔ ”نشان ِحیدر” پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز ہے۔اور اس کے علاوہ اٹک میں قائم کامرہ ایئر بیس کو ان کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے۔

Akhtar Sardar Chaudhry
Akhtar Sardar Chaudhry

تحریر : اختر سردار چودھری

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Previous Post بھارت میں ہر سال 12ہزار نیپالی بچے اسگل کیے جاتے ہیں
Next Post دہشت گردی کا عفریت
Terrorist

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.