yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

قصیدہ بردہ شریف جیسے آفاقی کلام میں خوش الحانی کو سمو کر سماعتوں میں بس جانے والے قاری خوشی محمد الازہری کی برسی کے موقع پر یادگار تحریر

MH Kazmi August 10, 2020 1 min read
Share this:
Qari Khusi Muhammad Alazhri. Photo File

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)قومی وبین الاقوامی سطح پر علم ونور کے چراغ روشن کرنے والے قصیدہ بردہ شریف جیسے آفاقی کلام میں خوش الحانی کو سمو کر سماعتوں میں بس جانے والے قاری خوشی محمد الازہری کی برسی آج منائی جارہی ہے۔ قاری خوشی محمد کو اللہ تعالیٰ نے مختصر زندگی عطا فرمائی۔ 11اگست 1998کو صرف 56سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کا انتقال دراصل ایک مطمئن روح کا رب کائنات سے وصال ہی ہے جو پوری زندگی قرآن مجید کی مزدوری کرنے سے حاصل ہوا اور ان مزدوری کا صلہ بھی ہے۔ اس فانی دنیا کی مختصر زندگی میں رب کائنات نے قاری خوشی محمد کو کثیر اعزازات سے نوازا۔راولپنڈی اگرچہ ملک میں کئی حوالوں سے ممتاز حثیت رکھتا ہے مگر اس کا ایک خاص تعارف اور بھی ہے جو قرآن پاک کے ایک سچے خادم اور نوکر کی وجہ سے ہے۔ کہ یہ شہر قاری خوشی محمد کا مسکن ہے۔ کون ہے اس ملک میں جو قاری خوشی محمد کو نہ جانتا ہو۔

وہ دلکش آواز آج بھی ملک کی ایک پوری نسل کی یادوں میں ہمیشہ کے لئے نقش ہو چکی ہے جس نے پی ٹی وی کے پروگرام ‘اقراء ‘میں حروف تہجی سے لیکر قرآن پاک کی مکمل تجوید سیکھائی، اور ان کا قصیدہ بردہ شر یف آج تک سب کی ز با نوں پر عام ہے۔ قاری خوشی محمد 14فروری 1943کو اکاڑہ کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔ وہ جنگجو قبیلے کھرل راجپوت سے تعلق رکھتے تھے۔ خوشی محمد جنھیں پورا ملک ہمیشہ قاری خوشی محمد ہی پکارتا ہے،نے ابتدائی تعلیم اوکاڑہ سے حاصل کرنے کے بعد کراچی کے جامعہ قاسمیہ سے تین سال کا تجوید اور قرآت کا کورس مکمل کیا۔ مگر قرآن سے ایسا قلبی اور روحانی لگاؤ قائم ہو چکا تھا کہ ابھی تسکین نہ ہوئی اور پھر جامعہ الازہر، مصر سے گریجویشن کی۔ قاری خوشی محمد کا واحد تعارف قرآن ہے اور اس کے بعد کسی تعارف کی ضرورت بھی کیا ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی کا ہر لمحہ اور پل قرآن ہی کے لئے وقف کر دیا۔

قاری خوشی محمد درویشانہ صفات کے حامل مرد قلندر تھے۔ وہ دن رات میں صرف چھ گھنٹے آرام کرتے۔ زندگی بھر کبھی پیٹ بھر کر کھانا نہیں کھایا۔ دن میں صرف ایک مرتبہ کھانا کھاتے۔ قاری خوشی محمد کم گو تھے وہ بھی اس قدر کہ چند لفظوں میں اپنا مدعا بیان کرتے۔ شاید یہ فصاحت و بلاغت قرآن سے وابستگی کا ہی نتیجہ تھی۔ وہ آرام بھی مختصر وقت کے لئے کرتے اور ہر وقت یہی فکر دامن گیر تھی کہ زندگی بہت مختصر ہے جو قرآن سے وارفتگی کا ذرہ بھر بھی حق ادا نہیں کر سکتی۔قاری خوشی محمد کا مقصد حیات اللہ تبارک وتعالیٰ کی فرمانبرداری اور اسوہ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر عمل کرنا تھا۔ پاکستان کے علاؤہ سعودی عرب، اردن، مصر، کویت، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مراکش میں بھی ان کی روح پرور آواز میں کلام پاک کو ریکارڈ کیا گیا۔ قاری خوشی محمد کو سر زمین حجاز مکہ اور مدینہ میں بھی تلاوت کا اعزاز حاصل ہوا۔ انہوں نے سپین میں 32گھنٹوں میں پورے قرآن کی تلاوت مکمل کرنے کا بھی منفرد اعزاز حاصل کیا۔ سپین سے ان کی قرآت سعودی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان پر بھی نشر کی گئی۔

ابو ظہبی میں انہوں نے 85گھنٹوں میں پورے قرآن کی قرآت ریکارڈ کرائی۔ گھنٹوں میں پورے قرآن کی ریکارڈنگ یہ ان کی قرآن سے وابستگی کا ہی ثمر تھا۔ یہ قاری خوشی محمد کی پرسوز آواز کا معجزہ تھا کہ 25 غیر مسلموں کے دل انکی آواز سے پگھل گئے اور وہ حلقہ بگوش اسلام ہوئے۔ قاری خوشی محمد نے اپنی عملی زندگی کا آغاز رینالہ خورد میں قائم گلیکسو کمپنی میں ملازمت سے کیا اور پانچ سال بعد پاک بحریہ میں شامل ہوئے۔ مگر قرآن مجید سے وابستگی نے دل کو ایسے سوز سے آشنا کرادیا تھا کہ دل کہیں اور ٹکتا ہی نہیں تھا۔ انہوں نے ان ملازمتوں سے استعفیٰ دے دیا اور وہ لاہور میں مقیم ہو گئے جہاں انہوں نے درس نظامی کیا اور نعت خوانی میں بھی کمال حاصل کیا۔ بعد ازاں ان کو لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ملازمت ملی جہاں سے وہ امپرومنٹ ٹرسٹ راولپنڈی میں ٹرانسفر ہوئے اور راولپنڈی کے آرائیاں محلہ میں مستقل سکونت اختیار کر لی۔ وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت میں انہیں ایوان صدر کا امام مقرر کیا گیا۔ ان کو ایوان بالا کے پہلے قاری کی حیثیت سے جنرل ایوب خان کے دور میں تعینات کیا گیا۔ قاری خوشی محمد سے قرآن پاک سے وابستگی کا فیض ان کی اگلی نسل میں پہنچا اور ان کے دو بیٹوں قاری نجم مصطفی کو 2007اور محمد محمود کو 2015 میں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔ قاری خوشی محمد کو ان کی خدمات کے صلہ میں 1980میں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔ قاری خوشی محمد کے مزید اعزازات کی ایک لمبی فہرست ہے۔ وہ انٹرنیشنل قرآن اکیڈمی، الاظہر اینگلو عریبک کالج، الا اظہر انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنسز اور الاظہر ویلفئیر ٹرسٹ کے چیئر مین رہے۔ وہ جنرل سیکرٹری صوت القرآن آرگنائزیشن، سعودی عرب بھی رہے۔اس کے علاؤہ بہت سے دیگر اعزازات اور عہدے ان کے نصیب میں آئے۔ مگر قرآن پاک کے خادم کے لئے دنیاوی چمک کیا اہمیت رکھتی ہے۔ ہاں ان کا سب بڑا اعزاز یہ ہے کہ پاکستان کا شاید ہی کوئی باشعور مسلمان ہو جو قاری خوشی محمد کے نام سے آشنا نہ ہو۔ بزرگ فرماتے ہیں کہ قرآن مجید کلام اللہ ہے اور اس کو تمام کلاموں پر وہی فوقیت حاصل ہے جو اللہ تبارک تعالٰی کو پوری مخلوق پر ہے۔ جو کلام اللہ سے جڑ گیا وہ عزت اور رفعت پا گیا۔ یہ اخلاص اور نیت کا سودا ہے۔ جس نے جتنی محنت اور اخلاص سے کلام اللہ کو سیکھا، پڑھا اور سیکھایا اس کو دنیا میں اسی قدر رتبے نصیب ہوئے اور آخرت میں جو اس کا اجر ہو گا اس کا ادراک اس دنیا میں ممکن ہی نہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,235 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post میں نہیں بھول سکتا کہ میں ترک شہری ہوں اورپاکستان کا بھائی ہوں‘وولکن بوزکر
Next Post اقوام متحدہ میں پاکستان نے بھارت کی مذموم کوششیں ناکام بنا دیں

Related Posts

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.