yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کیا ڈیل ہو گئی۔۔۔۔؟ نواز اینڈ کمپنی بیرون ملک روانہ ہونے والے ہیں ؟ جرمن ویب سائٹ نے پیشگوئی کر دی

MH Kazmi October 25, 2019 1 min read
Deal, confiremd, between, Imran Khan, and, Nawaz Shareif, Nawaz, and, company, going, to, foreing, country, for, medical, treatment
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) بعض حلقوں کا خیال ہے کہ حکومتی صفوں میں پائی جانے والی بے چینی اور ہنگامی کیفیت ظاہر کر رہی ہے کہ نواز شریف کی حالت کافی تشویش ناک ہے۔ بعض دیگر حلقوں کی رائے میں یہ ساری فضا نواز شریف کو ملک سے باہر بھیجنے کے لیے تیار کی جا رہی ہے۔نامور صحافی تنویر شہزاد ڈوئچے ویلے کے لیے اپنی ایک رپورٹ میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔ سینئیر صحافی شاہین صہبائی نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ لگتا ہے کہ نواز شریف اور ان کے خاندان کے سبھی افراد لندن جانے والے ہیں۔نواز شریف اس وقت لاہور کے سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور پاکستان کے سینئیر ڈاکٹروں کا ایک بورڈ یہ جاننے کی کوشش کر رہا ہے کہ ان کے خون میں ‘پلیٹ لَیٹس‘ کی تعداد میں خطرناک حد تک کمی کیوں ہو رہی ہے؟ نواز شریف کے بیٹے حسین نواز نے دوران اسیری نواز شریف کو ممکنہ طور پر زہر دیے جانے کے خدشے کا اظہار بھی کیا تھا۔جمیعت العلمائے اسلام کے سربرا ہ مولانا فضل الرحمان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ کہہ چکے ہیں کہ نواز شریف کی حالت ایسی ہے کہ اللہ کرے کہ وہ صحت یاب ہو جائیں، لیکن اگر انہیں کچھ ہوا، تو ان کے خلاف نامناسب رویہ اختیار کرنے والی حکومت اور ادارے ہی قاتل کہلائیں گے۔تجزیہ نگار ڈاکٹر عاصم اللہ بخش کہتے ہیں کہ وہ نواز شریف کی بیماری کو ایک طبی مسئلے سے زیادہ ایک سیاسی پیش رفت کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ نواز شریف کی بیماری پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے لیکن لگتا ہے کہ معاملات کو ‘ذرا بڑھا چڑھا‘ کر میڈیا میں پیش کیا جا رہا ہے۔عاصم اللہ بخش نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ ان کے خیال میں اصل بات یہ ہے ملک کے طاقت ور حلقوں نے کسی تصادم سے بچ کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی لیے لگتا ہے کہ نواز شریف بغیر کسی مبینہ رقم کی ادائیگی کے ہی جلد ہی ملک سے باہر چلے جائیں گے۔جمعرات چوبیس اکتوبر کی سہ پہر ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے طبی بنیادوں پر نواز شریف کی سزا کی معطلی کے لیے ایک درخواست اسلام آباد کی ایک عدالت میں دائر کر دی ہے۔ اس درخواست میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی اپیل کا فیصلہ ہونے تک انہیں ضمانت پر رہا کر کے پاکستان یا بیرون ملک لیکن مرضی سے اپنا علاج کرانے کی اجازت دی جائے۔ اس درخواست کو قانونی اعتراض کے باوجود عدالت نے سماعت کے لیے منظور بھی کر لیا ہے۔روزنامہ ‘دنیا‘ کے ایگزیکٹیو گروپ ایڈیٹر سلمان غنی اس موقف سے اتفاق نہیں کرتے۔ ان کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ بات منطقی نہیں لگتی کہ نواز شریف اتنی جدوجہد کے بعد اب یکدم پاکستان سے باہر چلے جانے کا فیصلہ کر لیں گے۔پاکستان کے سینئیر صحافی خالد فاروقی نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ پاکستان میں صورتحال وہ نہیں ہوتی جو دکھائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا، ”پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ہم نے دیکھا ہے کہ یہاں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ اس وقت ملک کے سیاسی منظر نامے پر افواہوں، غلط فہمیوں اور ابہام کے سائے ہیں۔ نہ تو حکومت اس صورتحال کی وضاحت کر رہی ہے اور نہ ہی مسلم لیگ ن اس بارے میں عوام کو اعتماد میں لے رہی ہے۔‘‘خالد فاروقی کے مطابق، ”یہ بات سچ ہے کہ نواز شریف بیمار ہیں اور ان کی صحت اچھی نہیں ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ خود ن لیگ کے بعض حلقے بھی بظاہر یقین سے یہ کہہ رہے ہیں کہ ‘اندر ہی اندر کوئی نہ کوئی کھچڑی ضرور پک رہی ہے‘۔انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف بیرون ملک چلے گئے، تو یوں خود نواز شریف کی اپنی سیاسی جدوجہد کے ساتھ ساتھ مولانا فضل الرحمان کے مجوزہ احتجاجی دھرنے کو بھی نقصان پہنچے گا۔(ش س م) بشکریہ : ڈوئچے ویلے )

Deal, confiremd, between, Imran Khan, and, Nawaz Shareif, Nawaz, and, company, going, to, foreing, country, for, medical, treatment

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
ch shujaat Hussain, warned, Imran Khan, Prime Minister, about, Nawaz shareif, Health, issues
Previous Post خان صاحب : اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو ۔۔۔۔۔ چوہدری شجاعت حسین نے عمران خان کو ایسی کیا وارننگ دی کہ وہ ڈھیل دینے پر آمادہ ہوگئے
Next Post بریکنگ نیوز: نواز شریف کی درخواست ضمانت کی ۔۔۔۔ عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس کا محفوظ کر دہ فیصلہ سنا دیا
Nawaz shareid, released, on, bail, for, one, million, throught, court, now, he, can, go, out, of, country, for, treatment

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.