yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

پڑھے لکھے لوگ باشعور عوام۔ اور نسخہِ خاص

Yes 1 Webmaster December 3, 2015December 3, 2015 1 min read
Local Elections
Share this:
Local Elections
Local Elections

تحریر: عمران احمد راجپوت
تاریخ میں پہلی مرتبہ منعقد کئے جانے والے بلدیاتی انتخابات اسلام آباد کی عوام کے لئے نہ صرف ایک نئی راہ متعین کئے جانے کا موقع فراہم کرینگے بلکہ روایتی و شخصی سیاست کو ٹھوکر مارکر وفاقی مجسموں کی چولیں ہلاڈالیں گے یہ شاید کسی نے سوچا بھی نہ تھا۔ن لیگ کا تحریکِ انصاف کے ساتھ ٹکر کا مقابلہ اور انتخابی رزلٹ تین حصوں میں بٹ کر کسی ایک کو واضح برتری حاصل نہ ہونا ن لیگ کے لئے اِسی بات کی غمازی کرتا دکھائی دیتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ تحریکِ انصاف سے چیئرمین کی صرف دونشستیںآگے ہونے پر میاں صاحب کو لندن سے ہی آزاد امیدواران کو فلفورپیغامِ الفت دینا پڑا کہ کہی آزاد نامی اِس دلربا کو کوئی اور ہی نہ لے اُڑے ۔

اب دیکھنا یہ ہے آزاد نامی یہ پنچھی کس کی آغوش میں آکر مقید ہونا پسند کرتے ہیں۔ وفاقی کی مین اسٹریم سمجھے جانے والی ملکی سطح کی دونوں جماعتیں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی جنھوں نے اِسی وفاق کے کاندھے پر اپنی سلطنتیں قائم کیں اور آج بھی اپنے دفاعی آستانوں میں اطمنان وسکون کے ساتھ بیٹھیںایک مدت پوری ہونے کی خواہش لئے گدی نشین ہے تودوسری مدت پوری ہونے کے انتظار میںگوشہ نشینی اختیار کئے ہوئے ہے۔

Media
Media

دوسری جانب میڈیا کی طرف سے عوامی سطح پریہ باور کرانے کی بھرپور کوشش کی جارہی کہ یہ دو جماعتیںجوپچھلی چار دہائیوں سے باری باری اقتدار کے مزے لوٹتی آئی ہیں عوام میں اپنی مقبولیت کھوچکی ہیںلہذا عوام کو اب کسی نئی سیاسی قوت کی طرف دیکھنے کی ضرورت ہے لیکن ہماری عوام پی آئی اے کے سلوگن باکمال لوگ لاجواب سروس کی طرح پڑھے لکھے لوگ بے شعور عوام کا سلوگن اپنائے صُماً بُکماًکی پالیسی پر عمل پیراں ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ یہ دونوں جماعتیں اطمینان سکون سے کچوے کی چلن اختیار کئے خوابِ خرگوش کے مزے لوٹ رہی ہیں۔ دونوں جماعتوں کی جانب سے اِس اطمینان بخش خاموشی کی وجہ یہ بھی ہے کہ انھیں پتا ہے کچھ کرنے کی ضرورت نہیں جب وقت آئیگااپنی پیٹاری سے نسخِہ خاص نکال کر کن فیکن کا ایسا منتر پھونکیںگے کہ عوام عرصوں پر محیط ماضی منٹوں میں بھلاکر مزید اگلے پانچ سالوں کے لئے اقتدار پلیٹ میں رکھ کر ہمیںسونپ دینگے۔ بس ایک کو بھٹو زندہ کرنے کی ضرورت ہوگی دوسرے کوآمریت کا رونا اور جمہوریت کا گانا گانا ہوگا باقیوںکو نئے صوبے بنانے کا نعرہ لگانا ہوگا۔

Journalists
Journalists

جس کے بعد عوام مزیدپانچ سال کیلئے قید ِبا مشقت کی سزا پاتے ہوئے انگریزوں کے زمانے کے لیڈروں کے ہاتھوں یرغمال بنے اپنی قسمت کو کوستے رہیں گے۔ اِس لئے میڈیا چاہے کچھ بھی کہتا رہے صحافی حضرات کہیں کا بھی زور لگالیں عوام کو کتنا ہی جگالیں وقت آنے پر یہ ڈگ ڈگی کی تھاپ اورجمہوریت کی دھن پر ایسا فوک گیت گائیں گے کہ اچھے خاصے پڑھے لکھے باشعور عوام مدہوش ہوکر رقص کرتے نظر آئینگے۔

ہربار کی طرح اِس باربھی سیاست کے پرانے پاپیوں نے عوام کے ساتھ ایسا ہاتھ کیا کہ عوام کو خبر تک نہ ہوئی جن علاقوں میں دیکھا پارٹی کی کارکردگی درست نہیں عوامی سطح پر مقبولیت میں کمی واقع ہوئی ہے وہاں جماعتی بنیادوں پر نمائندے کھڑے کرنے کے بجائے آزاد پینل بنا کر امیدوار کھڑے کئے گئے تاکہ عوام مخالفت میں بھی ووٹ ڈالیں تو مخالف جماعت کے بجائے آزاد امیدوار کو ووٹ جائیں جنھیں بعد میں خزانے کا منہ دکھاکر اپنی طرف کھینچنا آسان ہوگا دیکھا جائے توکافی حدتک دونوں جماعتیںاِس میں کامیاب رہیں

Independent candidates
Independent candidates

کیونکہ عوام نے تقریباً سب ہی سیاسی جماعتوں سے نالاں ہونے کے باعث اکثریت کے ساتھ آزاد امیدواران کو ووٹ دیا جو پورے پاکستان میںتیسری قوت بن کر ابھرے لیکن عوام یہ بھول گئے کہ یہ سب برسات کے وہ مینڈک ہیں جو بادل چھٹ جانے پر کسی نہ کسی میںضم ہوجائینگے۔ حالانکہ یہی آزاد امیدوار ملکی سطح پر اپنی ایک الگ پہچان بنانے کا عظم کرلیں تو پرانے کھلاڑیوں کے مقابلے میں ایک نئی قوت بن کر سامنے آسکتے ہیں اور ملک میں حقیقی جمہوریت کی بساط بچھا سکتے ہیں یہ تمام امیدوار نچلی سطح سے ابھرکر سامنے لائے گئے ہیں یہ چاہیںتو 2018 ء میں ہونے والے عام انتخابات تک خود کو ایک ایسی جماعت میں تبدیل کرسکتے ہیں جوملکی سطح پر مکمل میڈل کلاس طبقے کی جماعت کے طور پر پہچانی جائے۔

عوام نے اِس باربلدیاتی انتخابات میںسیاسی جماعتوں سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے آزاد امیدواران کو کامیاب بنا کر اپنے تئیںشعورِ آگاہی کا کچھ ثبوت تو دیا ہے لیکن دیکھنا یہ ہے کہ چُنے گئے یہ آزاد امیدواران اپنے شعور کو کس حد تک استعمال کرتے ہوئے عوامی امیدوں کو بر لاتے ہیں۔ لیکن فلحال ایسا بہت مشکل نظر آتا ہے کیونکہ قوی امکان ہے اِنھیں ایسے ارادوں سے روکنے کے لئے اِن کے منہ خزانوں سے بھر دئیے جائیں گے اور عوام ہربار کی طرح اِس بار بھی پانچ سال تک اپنے شعور کو کوستے رہیں گے۔

Imran Ahmed Rajput
Imran Ahmed Rajput

تحریر: عمران احمد راجپوت

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Previous Post برتھ ڈ ے سنچری اور شادی کی 76 ویں ، امریکی جوڑے کی انوکھی سالگرہ
Next Post دوران سروس وفات پا جانے والے سرکاری ملازمین کے امدادی پیکج میں اضافے کی منظوری
Nawaz Sharif

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.